بونیر میں آپریشن کےدوران انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک،پاک فوج کے 2جوان شہید

battery low

Minister (2k+ posts)
2628896-securityforcesnorthwaziristan-1712995680-348-640x480.jpg

سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بونیر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کا سرغنہ سلیم عرف ربانی ہلاک اور 2 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سلیم عرف ربانی سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اوربے گناہ شہریوں کی بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہا۔ دہشت گرد سلیم عرف ربانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا اور حکومت نے اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔

آپریشن کے دوران مٹی کے دو بہادر بیٹے وطن پر قربان ہوگئے۔ لانس حوالدار مدثر محموداور لانس نائیک حسیب جاویدنے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

لانس حوالدار مدثر محمود شہید کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے جنہوں نے16 سال تک پاکستان آرمی میں رہتے ہوئے ملک کے دفاع کی ذمہ داریاں سر انجام دیں۔

لانس نائیک حسیب جاوید شہید کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ سے ہے جنہوں نے 5 سال تک پاکستان آرمی میں رہتے ہوئے ملکی دفاع کی ذمہ داریاں سر انجام دیں۔

Source
 
Husaink

Prime Minister (20k+ posts)

کون سے ملکی کے دفاع کی ذمے داریاں ؟ ستر سال تک جن کو وطن کے دشمن بتاتے رہے انکی جھولی میں بیٹھے ہوے ہو ، اب انکی کسی بات پر اب اعتبار نہیں رہا
 
ranaji

President (40k+ posts)
فوج اور پولیس کی جنگ کی اصل وجہ سامنے آگئی
ساس نے پوچھا
یہ برتن کیسے ٹوٹے ؟ بہو بولی
میری اور آپکے بیٹے کی لڑائی ہوگئی تھی
تو پھر
یہ پلنگ کیسے ٹو ٹا ؟
وہ میری اور آپ کے بیٹے کی صلح ہوگئی تھی