ایک خفیہ رپورٹ کے مطابق، ریحام خان نے خواب دیکھا ہے کہ عمران خان پشاور کے چوہے مارنے والی دوا کے استعمال سے اگلے جہان رخصت ہوگئے ہیں۔ ریحام اس خواب سے پریشان ہیں کیوں کہ ان کے خواب سچے نہیں ہوتے۔ ریحام نے مجھے ای میل کے ذریعے بتایا ہے کہ خان صاحب پٹھان ہیں، زبان کے پکے ہیں۔ خان نے وعدہ کیا تھا کہ اگر آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا تو میں خود کشی کر لوں گا۔
جب میں نے نعیم الحق کو ریحام خان کے خواب کا بتایا، تو پہلے تو وہ ہنسے، اور پھر بولے کہ ریحام سے کہنا کہ میرے وہاٹس ایپ میسجز کا جواب دے۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ خان صاحب ایک نمبر پٹھان ہیں، وہ جھوٹ نہیں بولتے، اور جو بولتے ہیں، وہ کر کے دکھاتے ہیں، اور جو نہیں بولتے وہ کرنا تو فرض کے برابر سمجھتے ہیں۔ نعیم الحق نے مزید کہا کہ ہم نے خان صاحب کی ممکنہ خود کشی کو ناکام بنانے کے لیے خود کشی کا سارا سامان بنی گالہ اور وزیراعظم ہاؤس سے غائب کر دیا ہے۔
چوہے مارنے کے لیے دوا کے بجائے چوہے دان استعمال کر رہے ہیں، اور یہ چوہے دان اتنا چھوٹا ہے کہ اس میں خان کیا، خان کی ٹانگ بھی نہیں آسکتی۔ چھت والے سارے پنکھے اتار لیے گئے ہیں، پنکھوں کی جگہ چھت پر خود کشی کرنے کے نقصانات اور خود کشی کی حرمت سے متعلق قرآنی آیات اور پنکی میڈم کے اقوال ذریں لکھوا دیے ہیں۔
خان صاحب کے پسندیدہ 'سفوف' میں آٹے کی 70 فیصد مقدار ملادی گئی ہے، تاکہ ایک وقت میں 3، 4 خوراک ایک ساتھ لینے سے بھی موت واقع نہ ہو۔
باتھ روم کے اندر باتھ ٹب میں ڈوب مرنے کے امکانات کی روشنی میں باتھ رومز سے پانی غائب کر دیا گیا ہے۔ دیواروں پر تیمم کا طریقہ درج کر دیا گیا ہے، اور ٹائلٹ رولز کا نصف کنٹینر باتھ رومز میں گھسیڑ دیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ 55 روپے والے ہیلی کاپٹر کے پنکھے بھی اتار لیے گئے ہیں، اور پنکی باجی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایک جنگلے والا اڑن قالین تیار کریں جو 5 روپے میں بنی گالہ سے سواری 5 منٹ میں وزیراعظم ہاؤس پہنچا سکے۔
نعیم الحق کے مطابق، تحریک انصاف، پیپلز پارٹی کے قائد بلاول بھٹو کے طعنے کو بہت سنجیدگی سے لے رہی ہے، اور نیازیوں کی غیرت پر ہونے والے اس حملے کو خاموشی سے برداشت نہیں کرے گی۔
آخری خبریں آنے تک یہ سارا تردد اس وقت تک برقرار رکھا جائے گا جب تک خان صاحب کی زبان سے کوئی نیا وعدہ نہیں پھسل جاتا۔

Last edited: