بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی آرمی چیف نے وزیر اعظم حسینہ واجد کو مستعفی ہونے کے لیے 45 منٹ کی ڈیڈ لائن دی تھی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد اور ان کی بہن کو سرکاری رہائش گاہ سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیشی چیف آف آرمی اسٹاف کچھ دیر میں خطاب کریں گے۔
بنگلادیش کے آرمی چیف وقار الزماں مقامی وقت کے مطابق 3 بجے قوم سے خطاب کریں گے اور پاکستانی وقت کے مطابق یہ خطاب دوپہر دو بجے ہوگا۔
رپورٹ میں ایک بنگلا دیشی فوجی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف ملک کی موجودہ صورتحال پر کچھ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔
Source