بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے ایک اور سابق کپتان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ اور ان کے والد کے خلاف طالب علموں پر حملے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق ناریل صدر پولیس اسٹیشن میں شیخ مصطفیٰ المضاہد الرحمان کی جانب سے مشرفی مرتضی ، ان کے والد اور 90 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان حالیہ تحریک کے دوران طالب علموں پر حملے میں ملوث ہیں۔
خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں سیاسی تبدیلی کے بعد یہ کسی کرکٹر پر مقدمے کے اندراج کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل سابق کپتان شکیب الحسن کے خلاف بھی قتل کے الزام میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مقدمے کے اندراج کے بعد کرکٹر پاکستان سے واپس بنگلہ دیش جانے کے بجائے دبئی کے راستے انگلینڈ روانہ ہوگئے تھے۔