بنگلہ دیشی آرمی چیف اور سابق وزیراعظم حسینہ واجد میں کیا رشتہ داری ہے؟

14hasearmycheirishtdari.png

بنگلہ دیش میں سب سے زیادہ عرصے تک وزیراعظم کے عہدے پر رہنے والی شیخ حسینہ واجد کے اقتدار کا سورج 16 سالہ بعد نوکریوں میں کوٹہ سسٹم کے اخلاف پرتشدد مظاہروں کے بعد ختم ہو چکا ہے۔

شیخ حسینہ واجد اپنے عہدے سے مستعفی ہو کر بھارت فرار ہو چکی ہیں، گزشتہ ماہ جون میں آرمی چیف تعینات ہونے والے جنرل وقار الزماں اس وقت عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے جب بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی طرف سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا گیا۔

بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں کا آغاز پچھلے مہینے طلباء گروپوں کی طرف سے سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کو ختم کرنے کے مطالبے سے شروع ہوا تھا، ان مظاہروں میں اب تک مختلف رپورٹس کے مطابق 250 کے قریب شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔ پرتشدد مظاہرے حسینہ واجد کو معذول کرنے کی تحریک میں تبدیل ہو گئے جو جنوری میں ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں مسلسل چوتھی دفعہ برسراقتدار آئی تھیں۔

بنگلہ دیش کے 58 سالہ آرمی چیف جنرل وقار الزمان رواں گزشتہ مہینے 23 جون کو بنگلہ دیش آرمی کے سربراہ بنے تھے، بنگلہ دیش میں فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت 3 سال تک ہوتی ہے۔ بنگلہ دیشی فوج کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق جنرل قمرالزمان کنگز کالج لندن سے ڈیفنس سٹڈیز میں ایم اے اور بنگلہ دیش نیشنل یونیورسٹی سے بھی ڈیفنس سٹڈیز میں ماسٹر کی ڈگری لے چکے ہیں۔

جنرل وقار الزماں آرمی چیف کے عہدے پر تعینات ہونے سے پہلے 6 مہینے چیف آف جنرل سٹاف رہ چکے ہیں اور اس دوران عسکری، انٹیلی جنس آپریشنز اور اقوام متحدہ کے امن دستوں میں بنگلہ دیشی آپریشنز کی نگرانی کر چکے ہیں۔ جنرل قمرالزماں 35 سالہ سروس میں حسینہ واجد کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں اور وزیراعظم کے دفتر میں مسلح افواج کے ڈویژن میں پرنسپل سٹاف آفیسر تعینات رہ چکے ہیں۔

حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کا اعلان کرنے والے جنرل وقارالزماں ان کے رشتہ دار بھی ہیں بنگلہ دیشی فوج میں جدت لانے کیلئے بہت کام کر چکے ہیں ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنرل وقار الزماں نے 24 دسمبر 1997ء سے 23 دسمبر 200ء تک بنگلہ دیش آرمی کے چیف جنرل مستفیض الرحمان کی بیٹی سارہ ناز کمالیکا رحمان سے شادی کر لی تھی۔

جنرل (ر) مستفیض الرحمان بنگلہ دیش کی مستعفی ہونے والی وزیراعظم حسینہ واجد کے رشتے میں پھوپھا ہیں اور اس طرح ساراہ ناز حسینہ واجد کی کزن لگتی ہیں جو اب بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل قمرالزماں کی بیوی ہیں جن سے ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
سب مسلمان ملکوں کا یہ ہی حال ہے ہر بڑے عہدے پر اپنے ہی رشتہ دار گھسیڑے ہوتے ہیں
 

Lathi-Charge

Senator (1k+ posts)
برصغیر پاک و ہند میں عمومآ پھوپھا اور پھوپھیاں ہی قیامت ڈھاتى ہیں تو پھپھے کی بیٹی نے بھی سوچا ہو گا کہ خود ہی مہارانی کیوں نہ بنا جاے