بندرگاہیں۔۔۔۔...sea ports

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
گوادر کی بندرگاہیں۔۔۔۔...

گوادر کی بندرگاہ۔۔۔۔

بیس سال پہلے جب میں نے اس شہر کے پُرانے ایئر پورٹ پرباباجی کے ساتھ قدم رکھا توعجیب سا احساس تھا ۔۔ اور نئی ہی اک دُنیا تھی۔۔۔۔جب ٹیکسی میں بیٹھ کر ایک انکل کے ساتھ اُن کے گھر روانہ ہوئے ۔۔۔راستے میں مُجھے یہاں کی صاف سڑکیں یہاں کی عمارتیں یہاں کے پُل اور فلائی اوورز یہاں کے گرین بیلٹ اپنی طرف کھینچتے رہے۔۔۔

کیا وقت تھا وہ بھی جب یہاں کی ہر ایک چیز کا پاکستان سے موازنہ کرتے تو آنکھ میں آنسو آجاتے۔۔۔اب تو موازنہ کرنا ہی چھوڑ دیا۔۔۔
اُس وقت جب یہ انگریزوں کی اک کالونی تھی تب بھی یہ پُر کشش شہر تھا مگر اُن سے آزاد ہوکر تو جیسے اسے پر ہی لگ گئے ہوں۔۔۔اور دن دُگنی و رات چُگنی ترقی پر گامزن کردیا گیا ہو۔۔۔

جی ہاں میں ہانگ کانگ کی بات کر رہا ہوں۔۔جو کہ اب چین کا ہی ایک شہر شُمار کیا جاتا ہے۔۔مگر چین نے اس کے ساتھ سوتیلے بیٹے سا سلُوک نہیں کیا بلکہ اسے کماو پُوت کی طرح رکھا۔۔۔اور اس کے لئے ایک نیا قانُون مُتعارُف کروایا ۔۔۔ون کنٹری ٹو سسٹم۔۔۔ یعنی ایک ہی مُلک میں دو نظام۔۔۔

یہاں کی کرنسی ڈالر کہلاتی ہے جبکہ وہاں کی آر ایم بی۔۔۔ یہاں کے پاسپورٹ پر آپ دُنیا کے تقریبا ڈیڑھ سو مُلکوں کا سفر بغیر ویزے کے کر سکتے ہو جبکہ چین کے پاسپورٹ پر ویزا درکار ہوگا۔۔۔

اس کے بہت شاندار اور نئے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر چونکہ انگریز جاتے ہوئے ہی کام شُروع کر گئے تھے مگر اُسے پایائے تکمیل تک چین نے پہنچایا۔۔۔دو بڑے رن ویز ہونے کے باوجود ایک تیسرا رن وے اور تیسرا ٹرمینل بھی تعمیر کے آخری مراحل میں ہے۔۔۔جہاں ایک گھنٹے میں ستر جہاز لینڈ کرتے ہوں وہاں کے لئے دو رن ویز واقعی کم ہی پڑتے ہونگے۔۔۔

کئی سال سے دُنیا کی ٹاپ فائیو ائیر لائن میں جگہ برقرار رکھنے والی ائیرلائن کیتھے پیسیفک کے وطن میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ ہر منٹ یا منٹ سے بھی کم وقت میں جہاز آتے جارہے ہیں۔۔۔
بس یہی کہ اسے ایک خُوبصورت چڑیا بنایا گیا ہے۔۔ اس کی معیشت اپنے وجود کے حساب سے ایک جائینٹ یا بلا کا رُوپ دھار گئی ہے۔۔۔ اس کی یونیورسٹیاں دُنیا کی ٹاپ ففٹی میں شُمار کی جاتیں ہیں۔۔۔اس کے ہیلتھ اور ویلفیئر سسٹم کو دیکھ کر بندہ عش عش کر اُٹھتا ہے۔۔۔
۔۔
جو کہ معاشرے کے تمام ضرُورت مندوں کی مدد کرتی ہے۔۔۔جہاں شہریوں کو پانی بجلی گیس جیسے مسائل کا سامنا نہیں۔۔ جہاں کم آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں۔۔۔ جو دُنیا میں کرپشن فری اسٹیٹ کی ٹاپ فائیو پر ہے۔۔

جہاں لوگ دُنیا بھر سے کام ڈھونڈھنے آتے ہیں۔۔۔ مزدوری وغیرہ ہی نہیں بلکہ یورپ امریکہ و آسٹریلیا وغیرہ سے پروفیشنلز کام ڈھونڈھنے آتے ہیں۔۔۔

جہاں کی مارکیٹ میں دُنیا کی ٹاپ برانڈ سجھنے پر ناز کرتی ہیں۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔ ان ساری کہانیوں کے سچے ہونے کے لئے ایسی کونسی جادو کی چھڑی استعمال ہوتی ہے۔۔۔ ایسا کیا بناتے ہیں یا اُوگاتے ہیں۔۔۔۔
جواب ہے۔۔۔کُچھ بھی نہیں۔۔۔ تو پھر۔۔؟؟۔۔۔۔پھر یہ کہ ایماندار لیڈرشپ ۔۔ یہاں کا سی پورٹ۔۔ٹورزم۔۔بزنس و سروسز۔۔۔یہ وجوہات ہیں اس شہر کی ترقی کے۔۔۔

آپ بھی کہو گے کہ کہانی کا ٹائٹل گوادر کا ہے اور سیر ہمیں ہانگ کانگ کی کرائی جارہی ہے وہ بھی مُفت میں۔۔۔ تو دوستو۔۔۔ یہ سیر مُفت کی ضرور تھی مگر بے مقصد نہیں۔۔۔ یہ آپکے مُستقبل کی سیر تھی۔۔۔
میرا سوال یہ ہے کہ کیا یہ چور حُکمران ہمارے گوادر کو گوادر بنا سکتے ہیں۔۔

کیا یہ وہاں کے رہائشیوں اور باقی مُلک کو ہانگ کانگ جیسی زندگی دے سکتے ہیں۔۔۔ جبکہ ۔۔۔ ہانگ کانگ کے مُقابلے میں ہمارے پاس چین کے علاوہ سینٹرل ایشیا روس افریقہ وغیرہ بھی ہیں۔۔۔اور ہماری اپنی پیداوار بھی۔۔۔

ہمیں سی پیک سے بھی ٹیکس ملے گا اور پورٹ سے بھی۔۔۔
چین جو کہ معیشت کی دُنیا کا بادشاہ بننے جارہا ہے۔۔۔ اُس کے ایک طرف ہانگ کانگ ہے تو دوسری طرف پاکستان۔۔یا گوادر کی بندرگاہ۔۔

مطلب یہ کہ گوادر ہانگ کانگ اور دُبئی کو بہت پیچھے چھوڑسکتا ہے۔۔۔اگر۔۔۔

یہ ایک ایماندار۔۔۔و مُخلص لیڈر کے ہاتھ میں ہو۔۔۔نہ کہ ان تصدیق شُدہ و ثابت شُدہ چوروں کے ہاتھوں میں۔۔۔

Last edited:

Hunain Khalid

Chief Minister (5k+ posts)

یہ ایک ایماندار۔۔۔و مُخلص لیڈر کے ہاتھ میں ہو۔۔

15241961_228506664239943_713763833095978161_n.jpg
 
Sniper

Chief Minister (5k+ posts)
(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)
(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)
 
tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

کراچی ، جو پھر کراچی نا رہا تھا ، گزشتہ بیس سالوں میں ، کوئی بھی شہر ویسا نا رہا ، ہم بلکل آخر سے واپس لوٹے ہیں
اب گوادر ، تاحد نگاہ بس گوادر ، اسرائیلی وزیر اعظم آٹھ دن کے لیے ، بھارت میں آ پڑا ہے ، مہمان تین دن کا ہوتا ہے ، آٹھ دن کے لیے تو شیطان ہی آتا ہے ، مودی کو پانی کا ہتھیار یاد آیا ہے ، چہرہ قصائی کا ہے ، تھپکی و پیار امریکہ و اسرائیل کا ہے ، عشق کے امتحان ابھی بہت سے ہیں

نظریں سب کی ہیں ، کوئی دیدے پھاڑ پھاڑ دیکھتا ہے ، کوئی کنکھیوں سے ، کوئی چوری چوری نظر ڈالتا ہے ، اب فیصلہ ہم کا ہے ، ہمارا ہے ، چاندی کو سونا بنا دیں یا ، پھر سونے کو ہی لوہا ، زنگ آلود ، کباڑ کردیں ، گوادر سے پہلے قوم ، قوم سے پہلے قوم پرستی و ترقی پسندی ، ان سب کے لیے ترقی پسند ، محنتی قیادت ، تب ہی مستقبل ہمارا ہے ، وگرنہ ؟ افغان وار بعد بھی ہم کنگلے تھے ، نائن الیون کے بیوپار بعد بھی ہم مفلس تھے ، ہم کبھی بھی نفع کھرا نا کرسکے ، البتہ قیادت ، قائدین ، کیا عسکری و کیا سیاسی سب نے خوب مال بنایا
 
tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

(jhanda)گوادر سے پہلے یا ساتھ ساتھ ، سیاست کی "بندر" گاہوں کو ، بہتر کرنا ہو گا ، ترقی پسند و ٹھیٹھ قوم پرست قیادت ناگزیر ہے
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

نہ کہ ان تصدیق شُدہ و ثابت شُدہ چوروں کے ہاتھوں میں۔۔۔
the-only-thing-panama-papers-exposed-was-pakistan-s-cyclical-stupidities-1460208095-4351.jpg

(jhanda)گوادر سے پہلے یا ساتھ ساتھ ، سیاست کی "بندر" گاہوں کو ، بہتر کرنا ہو گا ، ترقی پسند و ٹھیٹھ قوم پرست قیادت ناگزیر ہے

Yes! you're right Jani.

Had been to Hong Kong many times and had enjoyed the privilege travelling Cathay Pacific on a number of occasions. Every time you land over there, its a new world making you breathless.

Jo kuuch PTI Scientist aur tarisb keh rahay haein woh sahee hai laykin siruf eik hee tareeqay say mumkin hai.
Qayaam e Pakistan say lay ker aaj tak jo loug (Khaa jo bhi houn) iqtidaar may rahay haein uun say loota hooaa tamaam maal cheen ker bahaq e sarkar zabat keeaa jaaye aur uunki nasloun kow bhi safah hasti say mita deeaa jaaye.
Simply liquidate these clowns and start fresh with a new social contract.
 
ماضی کے تمام کرپٹ لوگوں کا احتساب کیا جائے اور سزا دی جائے۔۔۔ آئیڈیلزم
کم از کم ۔۔
حال میں کرپٹ لوگوں کا احتساب کر کے مستقبل میں کرپشن کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند کیا جائے۔۔

(serious)

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

ماضی کے تمام کرپٹ لوگوں کا احتساب کیا جائے اور سزا دی جائے۔۔۔ آئیڈیلزم
کم از کم ۔۔
حال میں کرپٹ لوگوں کا احتساب کر کے مستقبل میں کرپشن کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند کیا جائے۔۔

(serious)

Chalow phair eddaan ker laao.

(jhanda)(jhanda):chilli::chilli::chilli::chilli:(jhanda)(jhanda)
 
jani1

Chief Minister (5k+ posts)

(jhanda)گوادر سے پہلے یا ساتھ ساتھ ، سیاست کی "بندر" گاہوں کو ، بہتر کرنا ہو گا ، ترقی پسند و ٹھیٹھ قوم پرست قیادت ناگزیر ہے

ساتھ ساتھ ہی تو ہیں۔۔۔
دیکھ نہیں رہےہیں آپ کہ چوبیسویں ترمیم میں کیسے ساتھ ساتھ ہیں۔۔۔

اپنی تنخواہیں بڑھانے میں کیسے ساتھ ساتھ ہیں۔۔۔

اور کیا چاہیے۔۔۔۔

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
Yes! you're right Jani.

Had been to Hong Kong many times and had enjoyed the privilege travelling Cathay Pacific on a number of occasions. Every time you land over there, its a new world
making you breathless.

Jo kuuch PTI Scientist aur tarisb keh rahay haein woh sahee hai laykin siruf eik hee tareeqay say mumkin hai.
Qayaam e Pakistan say lay ker aaj tak jo loug (Khaa jo bhi houn) iqtidaar may rahay haein uun say loota hooaa tamaam maal cheen ker bahaq e sarkar zabat keeaa jaaye aur uunki nasloun kow bhi safah hasti say mita deeaa jaaye.
Simply liquidate these clowns and start fresh with a new social contract.

ڈاکٹر صاحب ۔۔۔ شُکریہ تصدیق کا۔۔۔

جی ایسا کرنا سو فیصد تو شاید ممکن نا ہو۔۔۔

مگر پچھلی تین چار دھائیوں سے تو حساب شُروع کیا جاسکتا ہے۔۔۔

اور یہ آپ بھی جانتے ہیں کہ ان تین چار دھائیوں میں مُلک پر کس کا قبضہ رہا ہے

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
یہاں بجلی پر بہت بڑی سبسڈی دی جاتی ہے۔۔۔۔
اتنی کہ اکثر بل پر لکھا ہوتا ہے کہ ۔۔۔۔یو ڈو نوٹ نیڈ ٹو پے۔۔۔۔

جبکہ اپنے وطن میں ہم بھاری بل دے کر بھی اکثر بجلی سے محرُوم۔۔۔

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
کوئی ایسا بھی سال آتا ہے کہ سرکار اپنا مُنافع اپنی عوام سے شئر کرتی ہے۔۔۔
اور بہتر لاکھ کی آبادی میں سے ہر پرمننٹ آئی ڈی ہولڈر کو چھ ہزار ڈالر تک دیتی ہے۔۔۔
امیر ہو کہ غریب۔۔۔۔

جبکہ اپنے وطن میں سرکار اپنا قرضہ اپنی عوام میں برابر تقسیم کرتی ہے۔۔۔

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
چین اس شہر کے لئے نیا قانون نکالتا ہے۔۔۔۔

جبکہ اپنے وطن میں سرکار اپنی بچاو کے لئے نئے قانون نکالتی ہے۔۔۔

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
جب ان پر کوئی سختی آتی ہے تو۔۔۔سرکار اپنی تنخواہوں میں کٹوتی کرتی ہے۔۔۔

جبکہ اپنے وطن میں اپنی تنخواہوں میں اضافے کو ثواب سمجھا جاتا ہے۔۔۔

Back
Top