Believer12
Chief Minister (5k+ posts)

رمضان کے آخری عشرے میں اپنے فلسطینی اور یمنی مسلمان بھائیوں کیلئے بہت زیادہ دعائیں کرنے کی ضرورت ہے اللہ انکی مشکلات دور فرماے اور انہیں انسان نما درندوں کے ظلم و تعدی سے محفوظ کرے آمین
فلسطینی اور یمنی مسلمان اپنی زمین پر اپنی مرضی سے جینے کا حق مانگ رہے ہیں یہ بے کس مسلمان اپنے ہی گھروں کے اندر بموں کا نشانہ بناۓ جارہے ہیں ستم بالاۓ ستم کہ انکو بموں سے جلانے والے درندے دنیا کو یہ بتا رہے ہیں کہ ان ننگ دھڑنگ مفلوک الحال بے گھر مسلمانوں سے انکی عالیشان بادشاہتوں کو خطرہ لاحق ہے
فلسطین اور یمن کی ناکہ بندی خشکی اور سمندری جاری و ساری ہے نہ ادویات وہاں پنہچ پاتی ہیں اور نہ ہی خوراک ، ہر چیز پر پابندی لگا دی گئی ہے
دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمارے مسلمان بھائیوں کو اسرائیلی اور سعودی ظلم و ستم سے نجات دلاۓ اور ظالموں کی پکڑ خود فرماے آمین
نیز ہمارے کٹھ پتلی حکمران جو انکے بوٹ چاٹنے کو ہر مہینے وہاں حاضری لگوانے جا پنھچتے ہیں ان سے بھی اللہ تعالی ہمیں نجات دے آمین