"بلی تھیلے سے باہر"- خرم دستگیر کے بیان پر سوشل میڈیا پر ردعمل

khurram1211.jpg


وفاقی وزیر خرم دستگیر نے عمران خان کی حکومت ہٹانے کی اہم وجہ بتا دی۔ کہا رواں سال کے آخر میں بڑی تبدیلی آنا تھی، نظر آ رہا تھا کہ عمران خان اگلے پندرہ سال رہے گا، کچھ ماہ پہلے کہا گیا تھا کہ نیب کے 100 جج اور لگیں گے۔

خرم دستگیر نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی سمیت ہم سب نے نااہل ہونا تھا، ان کا خیال تھا کہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے اور سب کا صفایا کر دیں گے، یہ ہمارے خدشات نہیں معلومات ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دل کی بات زبان پر آگئی، خرم دستگیر نے کھلے دل سے اعتراف کیا کہ اپوزیشن کو کرپشن مقدمات سے بچانے کے لیے سازش کے ذریعے عمران خان حکومت کو ہٹایا گیا۔

خرم دستگیر کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ یہ بدمعاش معیشت کو مار رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1538187304719863808
صحافی سلمانی درانی نےبھی خرم دستگیر دستگیر کے بیان کو کوٹ کرتے ہوئے ہائی لائیٹ کیا۔
https://twitter.com/x/status/1537957285741268998
تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ ملک نے کہا اس کلپ کو ہر پاکستانی تک پہنچنا چاہیے۔ عمران خان کا جرم عوام کے لوٹے ہوئے پیسے کی وصولی ان کے کرپشن کیسز کو منطقی انجام پر پہنچا کرانکو جیلوں میں ڈالنا تھا۔ کہا تھا نا مہنگائی بہانہ تھی نشانہ تو اہم تقرری روکنا کرپشن بچانا لوٹ مار بچانا عوام کو رلانا تھا اور پاکستان کو تباہ کرنا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1538009903029096448
عثمان ڈار نے کہا اس نالائق اور بے شرم شخص وزیر برائے بجلی خرم دستگیر نے قبول کیا ہے کہ ہم سب چور، ڈاکو اور لٹیرے اس سال کے آخر تک نااہل قرار پائے جاتے عدالتوں سے اس لیے ہم سب نے ملکر عمران خان کے خلاف سازش کی۔
https://twitter.com/x/status/1538250202108563456
سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا خرم دستگیر نے سازش کا اعتراف جرم کر لیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1537967519377436672
جوکر نامی صارف نے کہا خرم دستگیر نے عمران خان کے بات پر مہر لگا دی یہ لوگ مہنگائی نہیں اپنے کرپشن کیسز ختم کرنے آئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1538202462951075841
حقیقت ٹی وی نامی پلیٹ فارم نے تبصرہ کیا کہ آخر کار بلی تھیلے سے باہر آہی گئی۔ عمران خان احتساب میں سب کو سزا دلوانے لگا تھا اسی لئے پلان بنا کہ اب عمران خان کو فارغ کرنا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1538072165546860544
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اگلا آرمی چیف آنے سے پہلے ہی کرپشن کا محافظ کرپٹ ٹولے کا مای باپ اور مدد گار ثابت ہو گیا۔اس کا مطلب پاک فوج نے صرف ایک ایماندار جنرل ہی پیدا کیا؟ جس کے آنے کے خوف سے کرپٹ لوگوں کا پیشاب خطا ہو رہا تھا؟ اور ساتھ ہی اس کے ساتھی جرنیلوں کا بھی؟
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Ye sara khail hi corrupt bachao tha...Afsos k is m hamari Army Establishment aur Judges bhi shamal they..
 

Back
Top