بلوچستان میں سینکڑوں افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

13drmalixjdkjfkjkjhjshd.png


بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کی سہولت کاری کرنے کے شبہے میں تقریباً 300 افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کر دیئے گئے ہیں تاہم محکمہ داخلہ کی طرف سے کوئی باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

معروف ملکی جریدے ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی واقعات میں ملوث کالعدم تنظیموں کی سہولت کاری کرنے کے شبے میں 300 کے قریب افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کر لیے گئے ہیں تاہم باضابطہ کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ان افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کا فیصلہ گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اجتماع کے بعد اٹھایا گیا ہے جس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا گیا ہے کہ ان افراد کو محکمہ پولیس وسی ٹی ڈی رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔ فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے 300 افراد میں سے 137 کا تعلق کوئٹہ سے بتایا گیا ہے جن کے نام انٹیلی جنس کمیٹیوں کی سفارش پر شامل کیے گئے ہیں۔

سربراہ بلوچ یکجہتی کمیٹی ماہ رنگ بلوچ نے بی بی سی سے بات چیت میں بتایا کہ ہمارے بہت سے حمایتیوں وکارکنوں کے نام اس لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں تاہم ابھی تک اس فہرست کو عوامی سطح پر جاری نہیں کیا گیا۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سرگرمیوں کے حمایتی اور تحریک میں شامل افراد کو ہراساں کرنے کے لیے بھی اسے استعمال کیا جا رہا ہے جن میں بہت سے پروفیسرز کے نام بھی شامل ہیں۔

ماہ رنگ بلوچ کا کہنا تھا کہ اس عمل سے سیاسی سرگرمیاں کرنے والے بلوچی عوام کو ہراساں کیا جا رہا ہے تاکہ وہ ایسی کسی بھی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں بلکہ ریاست کے لیے کام کریں۔ فورتھ شیڈول میں سربراہ بلوچ سٹوڈنٹ آرگنائزیشن بالاچ قادر بلوچ، سیکرٹری اطلاعات شاکر بلوچ، سیکرٹری جنرل صمند بلوچ ودیگر لوگوں کے نام بھی شامل ہیں۔

فورتھ شیڈول میں بلوچ سٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے ایک دھڑے کے چیئرمین بوہر صالح بلوچ، معروف مصنف عابد میر، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ریلیوں میں شریک ہونے والے سماجی کارکن اکرم دوست کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔ بالاچ بلوچ کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی کو رپورٹ کریں مگر ہم نے اب تک ایسا نہیں کیا،

رپورٹ کے مطابق صدر نیشنل پارٹی مالک بلوچ نے دعویٰ کیا ہے کہ فورتھ شیڈول میں 3 ہزار کے قریب افراد کے نام شامل کیے گئے ہیں اور میں ان میں سے بہت سے افراد کو جانتا ہوں جو حب الوطن شہری ہیں۔ حکومت ایسے لوگوں کو بلوچ لبریشن آرمی کی طرف کیوں دھکیل رہی ہے؟ یہ عمل ملکی مفاد میں کسی طور درست نہیں ہو گا۔


واضح رہے کہ فورتھ شیڈول ایسی مخصوص زیرنگرانی افراد کی فہرست ہے جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے مطابق خفیہ ایجنسی کی طرف سے دیئے گئے ایسے افراد کے نام جو کسی کالعدم تنظیم سے وابستہ ہوں شامل کیے جاتے ہیں۔ فہرست میں شامل ہونے کا مطلب ہے کہ متعلقہ شخص کی کسی کالعدم تنظیم سے وابستگی ہے اور اس کے بینک اکائونٹس منجمد، پاسپورٹ ، اسلحہ، کریڈٹ یاملازمت کی کلیئرنس پر پابندیاں لگائی جا سکتی ہے۔
 

ocean5

Senator (1k+ posts)
ABBAY CHUT K DHAKAN GHAR WEE CHALA JAYA KER PHUDEE DAYA GHAR PHUDEEYAAN PHUT RAEEYAAN AAN ,GHAR JA TAY EDAY NAAN PEN YAWA PEN YAKA TEREE BABAY THA FOURTH SCHEDULE TOUN BAAD FIFTH SCHEDULE KIDERAY CHALOO NA HO JAI
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Not a good omen for Pakistan.
This is not the way to treat disgruntled sections of the society.