بلدیات نامہ

Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
بلدیات نامہ
sassi-palejo-ps-85.jpg

اسلام آباد میں بلدیاتی ایلکشن کی سرگرمیوں کا آغاز انتہائی زوروشور سے شروع ہو چکا ہے ہر امید وار اپنے بینر اور پمفلٹس لوگوں میں تقسیم کر رہے ہیں کوئی تو کوئی گھر گھر جا کہ لوگوں میں اپنا اعتماد پھیلا رہا ہے .کوئی تو کھیلوں کی سرگرمیاں کرا کر چھوٹے بچوں میں اپنا نام پیدا کرنا چاہتا ہے .ہر امید وار کا وہی مقصد ہے کہ کسی طرح عوام کی خدمات کی جاۓ سوئی چند ایک امیدوار کے .ان سرگرمیوں کو دیکھ کے کچھ یہ معلوم ہوتا ہے کہ ایلکشن کے نتائج جو بھی ہوں جیت جمہوریت اور عوام کی ہوگی .ان الیکشن کو ممکن بنانے میں جناب اسد عمر کا بڑا کلیدی کردار ہے .ان الیکشن کو جماعتی بنیادوں پے کرانے کے لئے اسد عمر ایک اہم جنگ لڑ رہے ہیں .انشاللہ ان ایلکشن کا انعقاد جماعتی بنیادوں پر ہوگا .ان الیکشن میں ہر پارٹی کی ترجیحات اور مسائل کو میں نے بڑے خور سے جانچا.جس کا ذکر میں اگے کروں گا .
تحریک انصاف کا ایک مسلہ جو ہر الیکشن میں عیاں ہوتا ہے وہ اس بڑی بھی دیکھنے میں آیا .تحریک انصاف کی جی ٹین ون کی قیادت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے .کوئی ایسی پارٹی نہیں جو اتنے گروپس میں تقسیم ہو .تحریک انصاف اس یونین کونسل میں ٣ گروپس میں تقسیم ہو گئی ہے .تحریک انصاف نے اصولا عقلمند شخص کو ٹکٹ دیا مگر تحریک انصاف کے دوسرے رہنوما آزاد حیثیت سے کھڑے ہو کر تحریک انصاف کا ووٹ کو تقسیم کر دیا .جس شخص کو تحریک انصاف کا ٹکٹ نہی ملا اس نے ن لیگ کے کرکونوں پر ٢٠١٣ کو گولیاں چلائیں جس کی وجہ سے یہ تحریک انصاف کے ٹکٹ سے محروم ہویا.اگر تحریک انصاف کسی بھی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے تو پارٹی کو منظم کرنا ہوگا .اگر تحریک انصاف یوں ہی بھیکری رہی تو وو وقت دور نہیں جب تحریک انصاف کا دیوالیہ ہو جاۓ گا .تحریک انصاف کے تنظیمی طور پی تحریک انصاف کے رہنوما کو اپنے ذاتی مفادات کو بلائے تاک رکھ کے تحریک انصاف کی ترقی کا سوچنا ہوگا .جس دن تحریک انصاف تنظیمی طور پی مظبوط ہو گئی اس دن تحریک انصاف کا ایک نیا دور شروع ہوگا ..

ن لیگ کے انداز ہی نرالے ہیں.وہ ایسے شخص کو ٹکٹ دینے کا سوچتی ہے جس کا ماضی داغدار ہو .ن لیگ کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ کسی ایسے بندے کو ٹکٹ دیں جو یا تو بدمعاش ہو یا تو بزنس مین ہو .ن لیگ نے ایک ایسے شخص کو ٹکٹ دیا ہے جو ایک برسا نامی بکری کے مالک ہے .جس کے کرپشن کے قصے پورے علاقے میں مشہور ہیں .اس شخص نے لاکھوں روپوں کا گھپلا کیا . اگر ن لیگ عوام میں اپنی عزت بڑھانا چاہتی ہے تو اس قسم کے لوگوں کو اپنی آنکھوں کا تارہ نہ بنائیں ورنہ پھر ن لیگ ایسے گرے گی کہ پھر اٹھ نہیں پاۓ گی .ہمارے علاقے میں ن لیگ کے خلاف اس حوالے سے سخت نفرت پائے جاتے ہے .سب لوگ یہ بات کہ رہے ہیں کہ اس طرح کے لوگ ہمارے نمائندے نہیں ہو سکتے .

اس چھوٹے سی تحریر لکھنے کا مقصد لوگوں کو یہ بات بتانا ہے کہ اصلی تبدیلی بلدیاتی نظام سے آتی ہے .اسی لئے بلدیاتی نظام زندباد زندباد جمہوریت پائندآباد.آپ کا بھائی حارث عباسی
 
Last edited by a moderator:

MAK-THE-ONE

MPA (400+ posts)
اصلی تبدیلی فرد کی سوچ بدلنے سے آئے گی
اور فرد کی سوچ بدلنے کے لئے اقبال کو عام
کرنا ہوگا، علما کو اختلافات سے بالا تر ہونا ہوگا
فرد کی تربیت تبدیلی کے لئے بہت ضروری ہے

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
اگر عوام کسی کام کے نمائندے کی بجائے ایک کرپٹ آدمی کو ووٹ دیتی ہے تو کیا کہا جا سکتا ہے۔

سیاست دان تو بہت کچھ کہے گا۔ لیکن عوام کو بھی تو اپنا ووٹ سوچ سمجھ کر کاسٹ کرنا چاہیے ناں۔
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

سوال تو وہی رہ جاتا ہے کہ یہ فرد کی تربیت کرے گا کون ...جن کی ذمہ داری ہے ان کو تو خود تربیت کی ضرورت ہے ..چاہے وہ اساتذہ ہوں یا دینی رہنما ..یا سیاسی لیڈر ہو یا میڈیا ..ان سے توقع ہی عبث ہے .
پہلے تو ان کی تربیت کا انتظام کریں ...میڈیا ایک اہم رول ادا کر سکتا تھا ..اس کا تو باوا آدم ہی نرالا ہے ..اس کا تو دانہ پینا ہی ان جھگڑوں کو بڑھاوا دینے سے چلتا ہے .
پاکستان کے صحرا میں پھول کھلانے والا تو ہمیں دور دور نظر نہیں آتا ..
 
فکر نہ کریں .اگر عوام ایک ووٹ بھی کسی سیاستدان کو نہ ڈالے تب بھی یہ کرپٹ سیاستدان بھاری اکثریت سے کامیاب ہو جائیں گے
 
بہت اچھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بات تو آپ نے عقلمندانہ کی۔۔۔۔ تو آپ کا نام نادان کیوں ہے؟
 
MAK-THE-ONE

MPA (400+ posts)
سوال تو وہی رہ جاتا ہے کہ یہ فرد کی تربیت کرے گا کون ...جن کی ذمہ داری ہے ان کو تو خود تربیت کی ضرورت ہے ..چاہے وہ اساتذہ ہوں یا دینی رہنما ..یا سیاسی لیڈر ہو یا میڈیا ..ان سے توقع ہی عبث ہے .
پہلے تو ان کی تربیت کا انتظام کریں ...میڈیا ایک اہم رول ادا کر سکتا تھا ..اس کا تو باوا آدم ہی نرالا ہے ..اس کا تو دانہ پینا ہی ان جھگڑوں کو بڑھاوا دینے سے چلتا ہے .
پاکستان کے صحرا میں پھول کھلانے والا تو ہمیں دور دور نظر نہیں آتا ..

یاد رکھیں یہ بھی قدرت کی نرالی شان ہے کہ اندھیروں سے روشنی کا ظہور کر دیتی ہے
پاکستان عزیز وطن پر ہر سو مایوسی پھیلاتی جا رہی ہے اور فقیر کو اپنے رب کی رحمت اور
شان پر یقین ہے کہ وہ اسی مایوسیوں کے درمیان سے وہ امید
کا سورج بلند فرمائے گا
جو ناصرف پاکستانی قوم بلکہ امت مسلمہ کی رہنمائی کرے گا ..... ان شاءاللہ

ایسا وقت دور ہو یا قریب مگر آئے گا ضرور .... ہم رہیں یا نہ رہیں
 
Last edited:

نادان

Prime Minister (20k+ posts)

یاد رکھیں یہ بھی قدرت کی نرالی شان ہے کہ اندھیروں سے روشنی کا ظہور کر دیتی ہے
پاکستان عزیز وطن پر ہر سو مایوسی پھیلاتی جا رہی ہے اور فقیر کو اپنے رب کی رحمت اور
شان پر یقین ہے کہ وہ اسی مایوسیوں کے درمیان سے وہ امید کی سورج بلند فرمائے گا
جو ناصرف پاکستانی قوم بلکہ امت مسلمہ کی رہنمائی کرے گا ..... ان شاءاللہ

ایسا وقت دور ہو یا قریب مگر آئے گا ضرور .... ہم رہیں یا نہ رہیں

درست ....نا امیدی گناہ ہے ..عمران سے امید لگائی تھی ..وہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مایوس کرتا جا رہا ہے ..اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ شریف بہتر ہیں ..
جس الله پر آپ امید لگائے ہیں اسی الله کا وعدہ ہے کہ جیسی قوم ہو گی ویسے ہی حکمران ..تو آپ حکمران نہ ڈھونڈیں ..قوم کو سنبھالیں
 
gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
درست ....نا امیدی گناہ ہے ..عمران سے امید لگائی تھی ..وہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مایوس کرتا جا رہا ہے ..اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ شریف بہتر ہیں ..
جس الله پر آپ امید لگائے ہیں اسی الله کا وعدہ ہے کہ جیسی قوم ہو گی ویسے ہی حکمران ..تو آپ حکمران نہ ڈھونڈیں ..قوم کو سنبھالیں

عمران کا پیمانہ اس کی باتیں نہیں بلکہ کے پی میں حکومت ہے۔وہی اگلے الیکشن میں اس کا فیصلہ کرے گی۔

عمران سے مایوس ہو کر شریف کی پناہ میں جانا ایسا ہی ہے جیسے گڑھے سے بچنے کے لیے پہاڑ سے چھلانگ لگا نا!!! اور پہاڑ بھی کیسا۔۔۔ کوہ ہمالیہ۔۔۔

کیوں کہ ہم نے سُن رکھا ہے کہ کوہ ہمالیہ کا پہاڑ بہت اُونچا ہے۔
 
ابھی آپ ہی اردو کی شان میں قصیدے پڑھ رہے تھے ..:lol:

جہاں تک کے پی کے میں کام کا تعلق ہے میرے حساب سے وہ صحیح سمت میں جا رہا ہے ..سسٹم کی بنیادیں رکھی جا رہی ہیں ..جس کی اصل ضرورت ہے ..
لیکن عمران اگر منہ سے نہ بولے اور خاموش کام کرے ،وہ اس کے لئے زیادہ بہتر ہے ..یہ بولنے والا بندہ نہیں ہے .کام کا ہے ..تو صرف ساری توجہ کام پر ہی دے
 
MAK-THE-ONE

MPA (400+ posts)
درست ....نا امیدی گناہ ہے ..عمران سے امید لگائی تھی ..وہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مایوس کرتا جا رہا ہے ..اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ شریف بہتر ہیں ..
جس الله پر آپ امید لگائے ہیں اسی الله کا وعدہ ہے کہ جیسی قوم ہو گی ویسے ہی حکمران ..تو آپ حکمران نہ ڈھونڈیں ..قوم کو سنبھالیں

بیشک اس ہی لئے تو فقیر نے پہلے ہی کہا تھا کہ فرد کی تبدیلی ضروری ہے
اور عمران ، قادری، شریف، راحیل یہ کون ہوتے ہیں؟؟ ان سے امید
کیوں لگائی جائے ؟؟؟ امید تو اس سے لگائی جائے جو کبھی مایوس نہیں کرتا
اگر ہر فرد اپنی امید رب سے لگائے تو دیکھیں کیا ہوتا ہے، اللہ پاک پھر داعش
ٹی ٹی پی ہی کو ہم گناہگاروں کے لئے شر سے خیر میں تبدیل فرما دے گا
یہ عمران ، راحیل ، شریف، زرداری تو محض ذریعہ ہیں ہمارے اعمال جیسے ہونگے
ان کا رخ اسی جانب ہوگا ..... کوشش کریں کبھی ناامید نہ ہوں ، اور بس
پھر کوئی مشکل مشکل نہیں رہے گی
 
الله عمل دیکھتا ہے ..ہمارے عمل کس سے چھپے ہیں ..ملاوٹ کرنے والے ،ظالم ،نا انصاف ،رشوت خور

کیسے بدلے گا یہ سب کوئی خود کو بدلنے کو تیار نہیں
 
gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
ابھی آپ ہی اردو کی شان میں قصیدے پڑھ رہے تھے ..:lol:

جہاں تک کے پی کے میں کام کا تعلق ہے میرے حساب سے وہ صحیح سمت میں جا رہا ہے ..سسٹم کی بنیادیں رکھی جا رہی ہیں ..جس کی اصل ضرورت ہے ..
لیکن عمران اگر منہ سے نہ بولے اور خاموش کام کرے ،وہ اس کے لئے زیادہ بہتر ہے ..یہ بولنے والا بندہ نہیں ہے .کام کا ہے ..تو صرف ساری توجہ کام پر ہی دے

بھئی ہم تو بر لبِ سڑک کے کنارے بیٹھ کر آب زمزم کا پانی پیتے ہیں اور کوہ ہمالیہ کے پہاڑ کی طرف دیکھتے ہیں۔
ہمارے پاس این ٹی این نمبر بھی ہے اور کمپیوٹرائزڈ سی این آئی سی کا شناختی کارڈ بھی ہے۔ اسی لیے ہم کوہ ہمالیہ کا پہاڑ کہتے ہیں۔

اور آپ کی یہ بات بالکل درست ہے کہ خاموشی سے کام کیا جائے۔۔
 
:lol::lol::lol::lol::lol:
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
جس دن سوال نہ ہو گا کون کرے گا اور جس دن کوئی یہ آ کر کہے گا میں نے یہ خرابی دیکھی میں اسے پہلے ٹھیک کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں میرے ساتھ چلو اس دن سب ٹھیک ہو جائے گا انشااللہ
جس ملک کو ہم نے خراب کیا ہے اسے ہمارے سوا کون ٹھیک کر سکتا ہے ؟
تحریک انصاف بھی آہستہ آہستہ بہتر ہو جائے گی جب مسئلے کی شناخت ہو چکی ہے .ان کو بس یہ سمجھنے کی ضرورت ہے میں تحریک انصاف میں میرے لیے نہیں ہوں ملک کے لیے ہوں اور یہ سمجھانا مقامی قیادت کی ذمہ داری ہے سمجھیں گے تو بچ جائیں گے نہ سمجھیں گے تو ملک کی سیاست کا کوڑے دان بھرا پڑا یہ بھی اس کوڑے کا حصہ بن جائیں گے یہ وقت ایسا ہے نا سمجھی کرنے والے پارٹی کا نہیں ملک کا نقصان کریں گے
.
 
Last edited:

Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
اگر عوام کسی کام کے نمائندے کی بجائے ایک کرپٹ آدمی کو ووٹ دیتی ہے تو کیا کہا جا سکتا ہے۔

سیاست دان تو بہت کچھ کہے گا۔ لیکن عوام کو بھی تو اپنا ووٹ سوچ سمجھ کر کاسٹ کرنا چاہیے ناں۔
مقامی سطہ پے زائدہ تر نمائندے بہتر ہوتے ہیں کینکہ ان کو معلوم ہوتا ہے کہ اگر انہوں نے عوام کے مسائل حل نہ کیے تو عوام دست گربان ہوں گے