بلاک آپکو دیا جائیگا,وزیرمعدنیات پنجاب کی ٹھیکیدارسے ڈیل کی ویڈیو وائرل,وزیراعلی پنجاب کا نوٹس
پنجاب کے وزیر معدنیات شیر علی گورچانی کی ٹھیکیدار سے مبینہ ڈیل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے,وائرل ویڈیو میں صوبائی وزیر اپنے موبائل فون پر کسی کو معدنیات کا بلاک دینے کا وعدہ کر تے دکھائی دے رہے ہیں,ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے صوبائی وزیر اپنے موبائل فون پر ٹھیکیدار سے گفتگو میں یقین دہانی کروا رہے ہیں کہ معدنیات کا بلاک نیلامی کے ذریعے آپ کو دیا جائے گا،اتوار کو لاہور آرہا ہوں آپ سے ملاقات ہوگی۔
وائرل ویڈیو پر شیرعلی گورچانی کا ردعمل بھی سامنے آگیا, انہوں نے کہا ویڈیو 4 ماہ پرانی ہے،کسی قسم کی کوئی کرپشن نہیں کی,صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ میرے پاس بزرگ سیاستدان آئے جو کان لیز پر لینا چاہتے تھے، لیز ٹینڈر کے بعد نیلام کی جاتی ہے، وائرل ویڈیو میں لیز دینے کی بات صرف دلاسا دینے کے لیے کی تھی,ریکارڈ چیک کر لیں، عباس صاحب کو اگر لیز دی گئی تو میں مجرم ہوں، میرے اوپر ایک روپے کی کرپشن بھی حرام ہے، ہم پاکستان اور پنجاب کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے، وزیر معدنیات شیر علی گورچانی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا, تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی بھی بنا دی گئی, کمیٹی اپنی رپورٹ جلد از جلد وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی,شیر علی گورچانی جب ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی تھے تو صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے ان پر محکمہ جنگلات کی 6 ہزار 686 ایکڑ اراضی پر قبضہ کرنے کا الزام لگایا تھا.