بلاول کے کراچی مئیر کی طرح الیکشن جیتنے کے بیان نے خطرے کی گھنٹی بجادی

bilawwass.jpg

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ان کی جماعت الیکشن کے لیے تیار ہے اور اتحادی بھی تیاری کریں،پی پی پی انتخابات کے لیے تیار ہے اور اسی طرح تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار ہے جس طرح اس نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا ہم اپنے اتحادیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ خود کو تیار کریں اور الیکشن لڑیں تاکہ اگلی حکومت عوام کو درپیش مسائل کا حل نکالے۔

بلاول بھٹو کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین میدان میں آگئے، شیخ رشید نے لکھا ملک میں آئینی سیاسی اقتصادی مالیاتی بحران شدید ہوگیاہےغریب کاکوئی پرسان حال نہیں لوگ باشعورہوچکےترقیاتی فنڈکاووٹ نہیں رہااگرغریب کوووٹ کاحق مل گیاتوسب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی حکمرانوں کی آنکھوں پرپرده پڑچکاہےزمینی حقائق سےبےخبر ہیں جوفیصلہ کررہےہیں الٹا اُنکےگلےپڑرہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1670276547788283905
شیخ رشید نے مزید لکھا سیاسی کھچڑی کیسے بن رہی ہے اس کااندازہ لگانا آسان کام نہیں ہے بلاول نےکہا جس طرح کراچی میں الیکشن جیتےاسی طرح ملک میں جیتیں گےاسمبلی میں5بندے بل پاس کرتے ہیں اور24کروڑ لوگوں پر مسلط ہو جاتا ہے ہر آدمی داؤ پےبیٹھا ہےدیکھنایہ ہےکس کاداؤ لگےگایا سب داؤ کی زد میں آئیں گئے۔

مشرف زیدی نے لکھا بلاول بھٹو کی جانب سے اس بات کی تصدیق کہ آنے والے عام انتخابات کراچی کے میئر کے انتخاب کی طرح ہوں گے،شرم کی بات ہے، یہ بیان پی پی پی اور پی ڈی ایم کے دیگر اتحادی ارکان کی محنت سے حاصل کی گئی ساکھ کو تباہ کر رہا ہے، جو پاکستانی جمہوریت کی وفاداری پر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1670039972932628481
ذیشان بٹ نے لکھا مسلم نواز و ہمنوا جو کراچی الیکشن پر بھنگڑے ڈال رہے تھے تیاری پکڑ لیں۔
https://twitter.com/x/status/1670167310756196355
کرن جہانگیر نے لکھا ماشاءاللّه،یعنی دھاندلی کاعظیم مظاہرہ کراچی کی طرح پورےملک میں کرکے دکھایاجاۓگا۔قوم کو مبارک ہو،شاید اسی عظیم منصوبےمیں چیئرمین نادراطارق ملک نےساتھ دینےکی حامی نہ بھری۔
https://twitter.com/x/status/1670173069766164480
شاہین سہبائی نے لکھا کراچی کا الیکشن ، گلے کی ہڈی، زرداری مافیا بڑی خوش ہے کے جماعت اسلامی کو 12 ووٹوں سے ہرا کر انہوں نے میدان مار لیا اور اب بلاول کو وزیر اعظم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا،کیا خوش فہمی ہے-

انہوں نے مزید کہا الیکشن دھاندھلی کرنے والی مافیا رو رہی ہے یہ کیا ہوا، ایک چھوٹا سا 400 ووٹروں والا الیکشن تقریبا ہاتھ سے نکل گیا تھا اور 30 لوگوں کو حبس بیجا میں رکھنا پڑا-

شاہین نے مزید لکھا پورے ملک میں جب ووٹر نکلیں گے اورعمران خان کو ووٹ ڈالیں گے تو کتنے لاکھ لوگوں کو اور کیسے حبس بیجا میں رکھیں گے،کام مشکل ہے اور اس لئے الیکشن کروانے کا فیصلہ بڑا مشکل ہوگا - اتنا بڑا خطرہ کون مول لے سکتا ہے - خان بس آرام سے بیٹھا رہے اور لوگ الیکشن کی تاریخ کا انتظار کریں - دھاندھلی والی مافیا روتے روتے ڈھیر ہو جائے گی۔
https://twitter.com/x/status/1670260670414168066
آزاد خیال نے لکھا بلاول نے پہلے ہی بتا دیا اگلا الیکشن کیسے جتنا ہے. کراچی میئر کا الیکشن اسٹیبلشمنٹ کی گود میں بیٹھ کر جیتا اب جنرل الیکشن بھی ایسے ہی جیتیں گئے. اس کے علاوہ اور تو ہے کچھ نہیں ان. کے پاس. نا ووٹ بینک نا کارکردگی صرف ملی بھگت اور دھاندلی۔
https://twitter.com/x/status/1670161034538098688
 

Back
Top