barca
Prime Minister (20k+ posts)
5
سالہ کارکردگی کے ساتھ عوامی عدالت میں جائینگے، بلاول بھٹو

لاہور: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں شفاف،آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات کے انعقاد میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔موجودہ اسمبلیوں کاآئینی مدت پوری کرنا پی پی پی کی اتحادی حکومت کی بڑی کامیابی ہے جس سے ملک میں جمہوریت اورجمہوری عمل کو فائدہ پہنچا۔ وہ ہفتے کو قصور، ننکانہ اور شیخوپورہ کے اضلاع کے پارٹی عہدیداروں اورمنتخب نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ وفد کی قیادت میاں منظور احمد وٹو اور راجہ ریاض احمد نے کی