Syed Haider Imam
Chief Minister (5k+ posts)
[FONT=&]بلاخر شاہ محمود قریشی میں تبدیلی ا گئی ؟
تحریر :- سید حیدر امام
سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے توسط سے ہم دیکھتے اے ہیں کے تصویر کا ایک فریم ہوتا تھا جس میں عمران خان درمیان میں ، شاہ محمود قریشی داھنی طرف اور ترین صاحب باہنی طرف کھڑے ہوتے تھے ، اسکے بغیر تصویر کبھی مکمل ہی نہیں ہوتی تھی
جوں جوں پانامہ ہنگامہ عدالت میں گیا ، ہم شاہ محمود قریشی کو عوام میں اور مقامی سیاستدانوں کے ساتھ گٹھ جوڑ میں مصروف دیکھ کر کم از کم مجھے خوشگوار حیرت ہو رہی ہے . شاہ محممود قریشی ایک مخصوس مائنڈ سیٹ سے نکل کر کیسے بلیک بورڈ پر واپس گئے ، یہ تو شائد انے والا وقت بتائے گا لیکن یہ تحریک انصاف کے لئے بہت اہم ہے اور وقت کی ضرورت
شاہ محمود قریشی ، مینجمنٹ چارٹ پر عمران خان کے متبادل نظر اتے ہیں مگر میڈیا میں ٩٩٩٩ مرتبہ انکی پارٹی چھوڑنے کی خبریں اور اینکر حضرات کو لڈیاں ڈالتا دیکھ چکے ہیں ظاہرہے میڈیا جب اتنی مرتبہ کسی شخصیت کے بارے میں ایک مخصوس رائے رکھے گا تو اسکا اثر لوگوں پر بھی پڑے گا . شاہ محمود قریشی صاحب آجکل ایک تاریخ ساز دوراہے پر کھڑے ہیں
وہ کسی بھی دوسری پارٹی میں اچھی ڈیل پر جا سکتے ہیں مگر اب تک انہوں نے ایسا نہیں کیا
ہم یہ رائے قائم کرنے میں حق بجانب ہیں کے وہ ہوا کے رخ پر اپنی پتنگ اونچی اڑانے کے موڈ میں ہیں مگر ان پر پیچے بھی پڑ رھے ہیں . شاہ محمود قریشی صاحب کے حوالے سے بہت سے سوال میرے زہن میں ہیں
١- مینجمنٹ چارٹ میں وہ عمران خان کے متبادل ہیں مگر کیا وہ حقیققت میں اسکے اھل ثابت کر پاے ہیں شائد اسکا تسلی بخس جواب ہمارے پاس نہیں ہے . وہ تحریک انصاف کے اندرونی انتخاب کو کامیاب نہیں کروا سکے بلکے خود ایک پارٹی بن گئے تھے. وہ صرف اپنی کارگردگی سے ہی اس سوال کا جواب دے سکتے ہیں
پاکستان کے صفحہ اول کے صحافی رؤف کلاسرا ان پر الزام لگاتے ہیں ہیں انہوں نے پیوپلز پارٹی کا تمام کچرا تحریک انصاف میں اکھٹا کر لیا تھا اور انکے منتخب کردہ سیاستدان ضمنی الیکشن ہار چکے ہیں
قصہ مختصر ، میڈیا کے توسط سے لوگوں میں یہ بات راسخ کر دی گئی ھے کے تحریک انصاف کو خطرہ بھی تحریک انصاف سے ہے
پاکستانی سیاست میں ایک مخصوس مائنڈ سیٹ ہے اور زمینی حقائق صحافیوں اور سوشل میڈیا کے لوگوں کے خیالات اور تصورات سے بلکل مختلف ہیں . آخر وہ کیا نقطہ ہے جو پاکستانی میڈیا انکے بارے میں کہتا رہتا ہے مگر ابھی تک ثابت نہیں کر پا رہا ہے اور شاہ صاحب انکو غلط ثابت کرتے ا رہیں ہیں ؟
ایک نقطہ بہت اہمیت کا حامل ہے جسے لوگوں کو بھولنا نہیں چاھئے . عمران خان کے مقابلے میں شاہ محمود قریشی بیرونی دنیا کے ڈارلنگ ہو سکتے ہیں .اس پر زیادہ تبصرہ مناسب نہیں ہے
انکی طرز سیاست اور ابھی تک کی کارگردگی انکو عمران خان کا متبادل ثابت نہیں کرتی . شاہ محمود قریشی صاحب میدان عمل میں بہت دیر سے اترے ہیں اور لوگوں کے ساتھ رابطے میں ہیں . اگر وہ جنوبی /شمالی پنجاب سے اچھی قیادت اور عوامی رابطہ موھم کامیابی سے چلا کر پارٹی کو کامیاب کر سکتے ہیں ان پر لگے داغ سب دھل جائیں گے . یہ بہت آسان کام ہے چونکے عمران خان نے کھیر پکا کر دے دی ہے اور عوام بھی الیکشن میں صرف اسکا ساتھ دیتی ھے جسکے جیتنے کا چانس ہوتا ہے . اگر شاہ محمود قریشی میدان سے واپس سیلفی گروپ میں اتے ہیں ، شائد یہ دیوانے کا خواب ثابت ہو گا
آپلوگوں کے خیال میں شاہ محمود قریشی صاحب نیوٹرل صحافیوں کو اپنا گرویدہ کیوں نہیں بنا سکے . کیا وہ سرائیکی بیلٹ سے تحریک انصاف کو اچھی قیادت فراہم کر پائیں گے جو وہاں کی عوام کی آواز ہو ؟.
Last edited: