بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ، معدے میں کن وجوہات کے باعث زخم ہوسکتے ہیں؟

2bushhsrabibbendscopi.png

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے یہ الزامات عائد کیے جارہے ہیں کہ بشریٰ بی بی کو کھانے میں زہریلا مواد شامل کرکے دیا جارہا ہے جس سے ان کے معدے اور خوراک کی نالی میں زخم ہوگئے ہیں اور بشریٰ بی بی ان زخموں کی وجہ سے شدید تکلیف میں مبتلا ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے اس موقف کے بعد معدے میں زخموں اور سوزش کی وجوہات کے حوالے سے ماہر ڈاکٹرز کی رائے بھی سامنے آگئی ہے، یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اگر بشریٰ بی بی کو کھانے میں زہر دیا گیا ہو تو کیا وہ میڈیکل چیک اپس کے ذریعے واضح ہوسکتا ہے ؟ کیا کھانے میں زہریلا مواد شامل کرنے سے معدے میں زخم ہوسکتے ہیں یا یہ زہریلا مواد لیبارٹریز ٹیسٹس میں چیک کیا جاسکتا ہے۔

GLqXwEsWIAAPnlt


ان سوالات کے جوابات دیتے ہوئے راولپنڈی کے پمز ہسپتال میں معدے جگر کے امراض کے ماہر ڈاکٹر حیدر عباسی کا کہنا تھا کہ میڈیکل ٹیسٹ کے ذریعے خوراک میں دیئے گئےزہر کا تعین ممکن ہے تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ زہر کھانے میں جذب ہوگیا ہو اور اس کے اثرات خون میں شامل ہوجائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کھانے میں تیزاب شامل کیا گیا ہوتو اس کھانے سے معدہ جل جائے گا مگر یہ زہر خون میں شامل نہیں ہوگا بلکہ اس سے معدے اور خوراک کی نالی میں زخم ہوجاتے ہیں، ہسپتالوں میں اکثر ایسے مریض آتے ہیں جنہوں نے تیزاب پی لیا ہوتا ہے ، ان مریضوں کے معدے اور خوراک کی نالیوں میں بڑے السر اور زخم ہوجاتے ہیں اور ایسے مریض کیلئے کھانا پینا دشوار ہوجاتا ہے۔

ڈاکٹر حیدر عباسی نے معدے میں سوزش کے حوالے سے ماہرانہ رائے دیتے ہوئے کہا کہ کھانوں میں زیادہ تیل اور مرچ مصالحوں کے استعمال کے باعث معدے میں سوزش عام بات ہے، اسٹیرائیڈز کے استعمال اور ذہنی دباؤ کی وجہ سے بھی معدے میں سوزش ہوسکتی ہے، عام مریضوں کے معدے میں معمولی سوزش ہوجاتی ہے، مقامی لوگوں میں 99 فیصد مریضوں کے معدے میں سوزش ہوتی ہے، اس کی وجہ کھانوں میں تیزاب یا زہر کا استعمال نہیں ہوتا بلکہ وجہ یہ ہوتی ہے کہ آج کل کھانوں میں پہلےجیسی غذائیت نہیں رہی۔

 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Jitna bari manzal ho gi.. utni hi bari mushaklain..takleefain..
IK...B Bibi ur Muraad Saeed ko Kisi bhi trah apni details will likhni deni chahay.. Ur kisi trustable banday ke hand over kar dein chahay.Jis mein apni mout ke tamam zimah daro ke clear names likhna chahayain..details mein.. Politics Khandan ur adaro ke bando ke naam bhi..
 

M_Shameer

Councller (250+ posts)

بشریٰ بی بی نے اپنے معدے میں تین جن بٹھا رکھے ہیں تاکہ وہ کوئی زہر اندر نہ جانے دیں، وہ جن فارغ وقت میں کبڈی کھیلتے ہیں جس کی وجہ سے معدے میں زخم ہوگئے ہیں۔۔

روحانی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف۔۔۔