بس بہت ہوگیا، وزیرداخلہ شیخ رشید نے کالعدم تنظیم کو خبردار کردیا

20211028_233522.jpg


وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین کو خبردار کیا ہے کہ بس اب بہت ہوگیا ، حکومت نا ہی جھکے گی اور نا ہی مظاہرین کےہاتھوں یرغمال بنے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر مظاہرین واپس مرکز چلے جائیں تو حکومت ان سے بات چیت کیلئے تیار ہے لیکن جی ٹی روڈ بند کرنیکی اجازت نہیں دی جائیگی یہ دفاعی لحاظ سے اہم شاہراہ ہے اسے بند نہیں کیا جاسکتا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ریاست کی رٹ کو ہر صورت قائم کیا جائیگا، حکومت نے جب تمام مطالبات تسلیم کرلیے تھے اس کے بعد احتجاج اور پرتشدد مظاہروں کا کوئی جواز نہیں تھا، مظاہرین کے مارچ کو ہر صورت روکا جائیگا، جمعہ اور ہفتہ کو دوبارہ سعد رضوی سے بھی دوبارہ بات ہو گی۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فرانس کا سفیر پاکستان چھوڑ کر جا چکا ہے، ان ہنگاموں کے دوران پولیس کے جوان شہید ہوئے، اسکا حساب کون دے گا؟مظاہرین نے پولیس پر کلاشنکوفوں سے سیدھی گولیاں چلائیں، پاکستان کو نقصان پہنچا کر اسلام کی کون سی خدمت کی جارہی ہے، جو حالات پیدا کیے گئے ہیں اس سے لبیک اور حکومت دونوں کا نقصان ہو گا ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کیخلاف عالمی پابندیاں لگانے کی سازش ہو رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس کو وہ اختیارات نہیں دیے جو وہ ہم سے مانگ رہے ہیں ، بات آگے بڑھی تو جو سڑکوں پر ہیں انہی کا نقصان زیادہ ہو گا ، وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک لبیک سیاسی رول ادا کرے، الیکشن کمیشن نے اس پر پابندی نہیں لگائی، وہ اپنا سیاسی کردار ادا کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی ریاست مدینہ کی طرز پر تعمیر کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس کی حفاظت اور اسلامو فوبیا کے معاملے کو وزیراعظم نے عالمی فورمز پر اٹھایا اور پوری دنیا میں عالم اسلام کی آواز بنے، حکومتی سطح پر پہلی بار ملک بھر میں عشرہ رحمت اللعالمین بھرپور طریقے سے منایا گیا اور رحمت اللعالمین اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔

 
Last edited by a moderator:

Ali-NZ

Minister (2k+ posts)
Crush these snakes ? by head and don't allow them to come back again. They are the filthy creatures who deserve to be eliminated from the face of earth and specially from Pakistan. In the name of Islam, Allah and Prophet Salat-o-Salaam they make fasad fil earth. Allah has commanded Muslim authority to take extreme actions against these elements and safeguard common citizens in Quran and same instructions given by Prophet Salat-o-Salaam in authentic Hadees.
 
Last edited:

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
Actions speak louder than words. Shaaikh Sahib, Everyone knows your words have no meanings.
 

rasheikh

Senator (1k+ posts)
IS this a Country or a Joke !!!!! 200-300 Jaheil can Stand up in the name of ISLAM and creating a MESS ,,, these Snakes should be Crushed on DAY 1 ,,, what kind of this Bullshit talks !!! What Talks !!!! all is just to encourage them so next time they will come with planning !!!! They must be handle with FORCE on Day 1 !!!! FULL STOP