Re: برق گِرتی ہے تو بیچارے مُسلمانوں پر .. کیوں
میں اللہ کے رسول ۖ کی حدیث پیش کرتا ہوں جس سے آپ کو خلافت اور ملوکیت کا تصور اسلامی ملے گا۔ ان شاءاللہ
"پہلے نبوت ہوگی، جب تک اللہ چاہے گا رہے گی، پھر خلافت منہاح نبوت کا دور ہوگا یہ بھی جب تک اللہ چاہے گا رہے گی، پھر جبرو استبداد والی ملوکیت کا دور ہوگا یہ دھر بھی جب تک اللہ چاہے گا رہے گا- آخر میں خلافت علی المنہاج نبوت کا دور ہوگا- پھر آپ خاموش ہوگئے- یعنی اس خلافت پر دنیا کا خاتمہ ہوگا-"
[ سلسلہ احادیث صحیحہ1/8 رقم 5، مسند احمد 4/273، رقم 17939]
اب خلافت کے مخالفین جو چاہیں کرلیں، لیکن خلافت نے اس دنیا میں قائم ہونا ہے۔