برطانیہ کے بڑے اخباری گروپ کو فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا

telegraphaaah.jpg

برطانیہ کا بڑے میڈیا گروپ کو فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا، میڈیا گروپ کی ملکیت میں سنڈے ڈیلی گراف، دی ڈیلی گراف کے علاوہ دی سپیکٹیٹر میگزین بھی شامل : رپورٹ

برطانیہ کے بڑے اشاعتی ادارےدی ٹیلی گراف میڈیا گروپ کو قرض نادہندہ ہونے کے باعث مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔ میڈیا گروپ کی ملکیت میں سنڈے ڈیلی گراف، دی ڈیلی گراف کے علاوہ دی سپیکٹیٹر میگزین بھی شامل ہیں جنہیں فروخت کیا جا رہا ہے۔ اس بڑے میڈیا گروپ کو 2004ء میں جڑواں بھائیوں سر ڈیوڈ بارکلے اور سر فریڈک نے 6 سو 65 ملین پائونڈز میں خریدا تھا۔

ذرائع کے مطابق دی ٹیلی گراف میڈیا گروپ نے سکاٹ لینڈ کے بینک کو 1 بلین پائونڈز (1.2 بلین یوروز) کی ادائیگی کرنی ہے۔ برطانیہ کے بڑے نشریاتی اداروں دی گارڈین اور بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سکاٹ لینڈ کے قرض فراہم کرنے والے بینک کا کہنا ہے کہ دی ٹیلی گراف میڈیا گروپ کے قرض نادہندہ ہونے کے باعث ادارے کے پاس قرضوں کو ادا کرنے کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا، بی ڈاٹ یو کے لمیٹڈ پر وصول کنندہ مقرر کرنا ضروری تھا۔

بی ڈاٹ یو کے لمیٹڈ ٹیلی گراف میڈیا گروپ کیلئے برمودا میں قائم ایک ہولڈنگ کمپنی ہے جو بارکلے کے امیر ترین خاندان کے کنٹرول میں ہے۔ بینک کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق قرض کی ادائیگی نہ ہونے پر وصول کنندگان کی تقرری مسئلے کا آخری حل ہے، اس کا فیصلہ متفقہ طور پر ادائیگی کیلئے بات چیت کرنے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

بینک کی طرف سے مشاورتی مالیاتی فرم ایلکس پارٹنرز کو بی ڈاٹ یو کے لمیٹڈ سے قرض وصولی کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔ ابھی تک اس حوالے سے باضابطہ معاہدہ نہیں ہوا لیکن مناسب حل کیلئے بات چیت جاری ہے۔ ایلکس پارٹنرز نامی فرم کے حکام نے میڈیا کو بتایا کہ میڈیا گروپ روزانہ کی بنیاد پر اپنی اشاعت جاری رکھے گا، قرض وصولی کا میڈیا گروپ کے مالی حالات یا کارکردگی سے نہیں ہے۔

ایلکس پارٹنرز حکام کے مطابق آنجہانی سرڈیوڈ بارکلے کے بچوں ایڈن اور ہارورڈ بارکلے کو بزنس ڈائریکٹر کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ بارکلے خاندان کا کہنا تھا کہ بینک آف سکاٹ لینڈ کے مالک کی لائیڈز بینک گروپ سے بات چیت جاری ہے اور جلد ایسے معاہدے پر پہنچیں گے جو تمام فریقین کیلئے قابل قبول ہو گا۔ دی ٹیلی گراف میڈیا گروپ کی کی قیمت 5سو سے 6 سو ملین پائونڈز بتائی جا رہی ہے۔