برطانوی عام انتخابات میں کئی پاکستانی و کشمیری نژاد برطانوی کامیاب

uk-pakistan-ele.jpg


برطانوی عام انتخابات میں پاکستانیوں نے میدان مار لیا14 پاکستانی و کشمیری نژاد برطانوی کامیاب

برطانوی عام انتخابات میں پاکستانی کسی سے پیچھے نہ رہے, جمعرات کو 14 پاکستانی اور کشمیری امیدواروں نے میدان مار لیا، گذشتہ پارلیمنٹ میں بھی یہ تعداد 14 ہی تھی, اس بار درجنوں حلقوں میں فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت سب سے اہم مسئلہ رہا، جہاں پڑنے والے ووٹوں نے دیگر پارٹیوں کے نتائج پر بھی جہاں اثر ڈالا، وہیں 4 آزاد امیدوار بھی مسئلہ فلسطین پر آواز بلند کرنے پر کامیاب بھی ہوئے, جنہوں نے لیبر سے ان کی نشستیں چھینیں۔

چالیس لاکھ مسلم ووٹرز نے اس مرتبہ لیبر کی کئی محفوظ نشستوں پر اثر ڈالا اور اس مرتبہ ان حلقوں میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی۔ جن حلقوں سے پاکستانی اور کشمیری امیدوار کامیاب ہوئے، ان میں برمنگھم لیڈی ووڈ کے حلقے سے لیبر کی اہم رہنما شبانہ محمود نے 15558ووٹ حاصل کئے، ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار احمد یعقوب نے غزہ ایشو پرمہم چلاتے ہوئے 12137ووٹ حاصل کئے۔
شبانہ محمود پہلی مرتبہ 2010میں لیبر ٹکٹ پر ایم پی منتخب ہوئی تھیں اور وہ سر کیئر کی قریبی ساتھی تصور کی جاتی ہیں۔

برمنگھم پیری بر کے حلقے سے آزاد امیدوار بیرسٹر ایوب خان نے غزہ ایشو پر کمپین چلاتے ہوئے غیر متوقع طور پر لیبر کے خالد محمود کو شکست دے دی، خالد محمود سب سے پرانے پاکستانی نژاد پارلیمنٹیرین تھے، جو پہلی مرتبہ 2001میں ایم پی منتخب ہوئے تھے۔

ایوب خان نے 13303ووٹ حاصل کئے جبکہ خالد محمود نے 12796 ووٹ لئے۔ برمنگھم ہال گرین اینڈ موسیلی کے حلقے سے لیبر کے طاہرعلی12798ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں فلسطین ایشو کے پلیٹ فارم سے لڑنے والے دو آزاد امیدوار محمد حفیظ اور شکیل افسر تھے، اگر ان کے ووٹ آپس میں تقسیم نہ ہوتے تو طاہر علی کیلئے یہ نشست لینا مشکل تھا۔

انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرنے والی لیبر پارٹی کے سربراہ سر کیئر اسٹارمر نے وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھال لیا ہے اس کے ساتھ ہی برطانیہ میں قدامت پسند پارٹی کنزرویٹو کا 14 سالہ طویل اقتدار ختم ہوگیا,جمعے کو برطانوی فرماں روا چارلس سوم سے بکنگھم پیلس میں ملاقات کے بعد کیئر اسٹارمر نے وزارتِ عظمیٰ کی ذمے داریاں سنبھالیں۔ اس موقعے پر سرکاری رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پہنچنے کے بعد انہوں نے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ ہم دنیا میں برطانیہ کا قائدانہ کردار بحال کرائیں گے۔ ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
 

Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

Hopefully this party And these Pakistani politicians will relief to the people —- Congratulation and Good luck​