Amal
Chief Minister (5k+ posts)
بد شگونی لینے کی ممانعت ۔
حضرت ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: کوئی بیماری متعدی ہے نہ بد شگونی لینے کی کوئی حقیقت ہے ،اگر کسی چیز میں نحوست ہوتی تو وہ گھر میں ،عورت میں اور گھوڑے میں ہوتی ہے۔ (متفق علیہ) بخاری (/۲۱۲۱۰۔ فتح)و مسلم (۲۲۲۵) ۔
حضرت بریدہ ؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ بد شگونی نہیں لیا کرتے تھے۔ ابود اود (۳۹۲۰)و احمد (/۳۴۷۵) ۔
حضرت عروہ بن عامر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے سامنے فال لینے کا ذکر کیا گیا تو آپ نے فرمایا: ان میں سب سے اچھی چیز تو نیک فال ہے اور بد شگونی کسی مسلمان کو (کسی کام کے کرنے سے)نہ روکے ،پس جب تم میں سے کوئی ایسی چیز دیکھے جو اسے ناگوار گزرے تو اسے یہ کلمات کہنے چاہییں اے اللہ ! تمام بھلائیاں صرف تو ہی لا تا ہے اور تمام تکلیفیں صرف تو ہی دور کرتا ہے ، نیز برائی سے بچنا اور نیکی کرنا محض تیری ہی توفیق سے ممکن ہے۔ ابوداؤد ۳۹۱۹

اللَّهُمَّ لَا طَيْرَ إِلَّا طَيْرُكَ، وَلَا خَيْرَ إِلَّا خَيْرُكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ
7045 مسند احمد
7045 مسند احمد
اے اللہ! کوئی بدشگونی نہیں مگر(تیرے حکم سے ہی)بدشگونی ہوتی ہے، اور تیری بھلائی کے علاوہ کوئی بھلائی نہیں اور تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں۔