بدعنوانی اوراقرباپروری کا بازارگرم ہے،

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
[h=1]اداروں میں بدعنوانی اوراقرباپروری کا بازارگرم ہے، چیف جسٹس پاکستان
[/h][h=1]
[/h]
680455-chiefjustice-1481791503-940-640x480.jpg

حقوق کی بات کرنے والے اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہیں، چیف جسٹس انور ظہیر جمالی. فوٹو: فائل


اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں بہتری کی امید نظرنہیں آتی کیونکہ اداروں میں بدعنوانی اوراقربا پروری کا بازار گرم ہے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد ہوا ، جس میں عدالت عظمیٰ کے تمام فاضل جج صاحبان اور اٹارنی جنرل آف پاکستان کے علاوہ پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدور نے شرکت کی۔

ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان انورظہیرجمالی کا کہنا تھا کہ اسلام انسانیت کا علمبردار، محبت اورامن کا مذہب ہے، بدقسمتی سے اسلام کو مختلف وجوہات کی بناپر پوری دنیا میں بدنام کیا گیا، قانون کی حکمرانی کے لیے اداروں میں ہم آہنگی اورمضبوطی ضروری ہے، ملک میں ہرطرف افراتفری، بدانتظامی اورناانصافی کا دوردورہ ہے، آنے والے وقت میں بہتری کی امید نظر نہیں آتی کیونکہ اداروں میں بدعنوانی اوراقرباپروری کا بازار گرم ہے۔

چیف جسٹس انورظہیرجمالی کا کہنا تھا کہ میں نے ناانصافی، اقرباپروری اور بدعنوانی کے تدارک میں کردارادا کرنے کی کوشش کی ، اب وقت بتائے گا میں اپنی کوششوں میں کتنا کامیاب ہوا، بدانتظامی اورافراتفری سے عوام کو ناقابل تلافی نقصان کا سامنا ہے، بے حسی اور ناامیدی کا احساس تباہی کا سبب بن سکتا ہے، ہمیں اپنی توانائیاں ملک کی بہتری کے لیے صرف کرنی چاہیے، حقوق کی بات کرنے والے اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہیں جب کہ اکثر سرکاری ادارے اپنے فرائض کی ادائیگی میں ناکام نظر آتے ہیں۔ بطور چیف جسٹس ہر شخص کی جانب سے تعاون پر ان کا شکرگزارہوں، اللہ اس آئینی ادارے کو دوام اوراستحکام بخشے۔

دوسری جانب نامزد جسٹس انور ظہیر جمالی کی ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے والے جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی صوفی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، چیف جسٹس کے والد حضرت بابافرید گنج شکر کے مرید تھے، چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی خدمات بے مثال ہیں، ان کا منصب امتحانوں اور آزمائشوں سے بھرا پڑا ہے۔ عدلیہ شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ذمہ دارہے، آزاد عدلیہ جمہوریت کا اہم جزو ہے، عدلیہ کو غیر جانبدار اور دباؤ سے آزاد ہوکرکام کرنا چاہیے، اللہ کے فضل سے پاکستان کی عدلیہ آزاد ہے اورعدلیہ آئندہ بھی اپنی آزادی کو برقراررکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بددیانتی، بے ایمانی سے ہی بدعنوانی پروان چڑھتی ہے جب کہ حکومت اورانتظامیہ کی اختیارات کے استعمال میں کوتا ہی کرپشن ہے۔
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
Re: اداروں میں بدعنوانی اوراقرباپروری کا با&#1

Jatey jatey apney monh pe kalik mull kay chala giya, haraam maal ikatha kiya jo is kay kisi kaam nahi aaey ga
 

Pracha

Chief Minister (5k+ posts)
Re: اداروں میں بدعنوانی اوراقرباپروری کا با&#1

He left behind even JI in this hypocrisy.
 

Anuuge67

Chief Minister (5k+ posts)
Re: اداروں میں بدعنوانی اوراقرباپروری کا با&#1

Judicial protection given to illegal money laundering king, who lied under oath a known head of a terrorist rapist league of kunjur lohars, a daku a azam enough evidence to hang his entire criminal motu gang, and this bearded idiot jamali haram khor cheap justice lets him off the hook?

Erdoğan of Turkey fired 6500.00 judges, PTI, should do the same when it comes to power, to clean this FILTH of judiciary of corrupt.
 

Adeelsaleem

Chief Minister (5k+ posts)
Jaatay Jaatay Kuch kehne ki Bajae, Kuch Kar Jatay tu ziada Behtar hota - Dr Shahid Masood indirectly taunt CJ Jamali

Alt Link
 

Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
اطلاح دینے کا شکریہ جمالی بابا جی أو مل کر دعا کرتے ہیں یااللہ انا دا ککھ نا روے
 

patriot

Minister (2k+ posts)
بڑی جلدی پتہ چل گیا چیپ صاحب ۔
بات وہ کریں جو عوام کو معلوم نہ ہو ۔
یہ بات تو عمران خان بیس سال سے کر رہا ہے آپ کی اب "اُگڑی" ہیں ؟
 

jaanmark

Chief Minister (5k+ posts)
cj of statements are meaningless and totally worth less , 24 000 000 rs? OK start with your bank accounts first ha ahha ah ah
 

Back
Top