احمد
Senator (1k+ posts)
Last edited by a moderator:
یاد رکھئے ۔۔ اب یہ لوگ یہ نہیں کہتے کہ فلاں جگہ یہ ہوگیا ۔۔ حکمرانوں کا قصور ہے
یہ کہتے ہیں کہ جمہوریت کا قصور ہے
الیکشنز نہیں ہونے چاہئیں کیونکہ ان کے بقول عوام جاہل ہے ۔۔
عوام کو شعور نہیں کہ ایک اتنا بڑا صحافی پچھلے چار سال سے چیخ رہا ہے کہ حکومت گراو ۔۔ حکومت گراو ۔۔ مگر عوام سڑکوں پر نہیں نکل رہی
اور ایسی نا ہنجار عوام ۔۔ جو اس قدر عظیم صحافی کی نہ سنے ۔۔
ایسی عوام کو اپنے نمائندے چننے کا کوئی حق نہیں
لعنت ایسی جمہوریت پر جس میں زرخریدصحافیوں کے کہنے پر حکومت نہ گرے
محترمہ، پاکستان کی کتنی فیصد شرح خواندگی ہے؟ اور جنکو خواندہ گردانا جاتا ہے ان میں سے کتنے ہیں جو صرف اپنا نام ہی لکھ سکتے ہیں؟ تو یہ بات تو ظاہر ہے کہ عوام میں زیادہ تر کم پڑھے لکھے یا بلکل نا خواندہ افراد زیادہ ہیں۔ جو پڑھے لکھے ہیں، ان میں کتنے ہیں جو مجبور نہیں ہیں؟ انکی مجبوریوں کو کتنے جمہورے نوکریوں اور دیگر مراعات کے عوض خریدتے ہیں؟ اور آخری بات یہ کہ شرح خواندگی میں اضافہ مسرف کے دور میں دیکھ لیں اور اسکے بعد آنے والی حکومتوں کے دور میں دیکھ لیں، آپکو خود اندازہ ہو جائے گا کہ یہ جمہورے اسی لیئے اس قوم کو ان پڑھ ہی رکھنا چاہتے ہیں تا کہ وہ اس جہالت کا ہمیشہ فائدہ اٹھایئں۔
بات کو خالی بغض عمران میں نہ دیکھیں، اسکو ایک پاکستانی کی حیثیت سے بھی دیکھنے اور پرکھنے کا یارا رکھیں۔
پاکستان میں کتنے بندے حلال حرام کا خیال رکھتے ہیں ؟شاید ایک فیصد ؟ چلیں دس فیصد ؟ اچھا چلیں 30 فیصد . . . . . . . اب 70 فیصد کے جمہوری حق کے مطابق ٹھیک حاکم آیا ہےیاد رکھئے ۔۔ اب یہ لوگ یہ نہیں کہتے کہ فلاں جگہ یہ ہوگیا ۔۔ حکمرانوں کا قصور ہے
یہ کہتے ہیں کہ جمہوریت کا قصور ہے
الیکشنز نہیں ہونے چاہئیں کیونکہ ان کے بقول عوام جاہل ہے ۔۔
عوام کو شعور نہیں کہ ایک اتنا بڑا صحافی پچھلے چار سال سے چیخ رہا ہے کہ حکومت گراو ۔۔ حکومت گراو ۔۔ مگر عوام سڑکوں پر نہیں نکل رہی
اور ایسی نا ہنجار عوام ۔۔ جو اس قدر عظیم صحافی کی نہ سنے ۔۔
ایسی عوام کو اپنے نمائندے چننے کا کوئی حق نہیں
لعنت ایسی جمہوریت پر جس میں زرخریدصحافیوں کے کہنے پر حکومت نہ گرے
آپ کو کس بتا دیا کہ ان پڑھ لوگ "جاہل" ہوتے ہیں؟
ان پڑھ ہونا ۔۔ اور جاہل ہونا ۔۔ دو بالکل مختلف چیزیں ہیں
فرق کرنا سیکھئے
ایک ان پڑھ شخص اللہ کا رسول ہو سکتا ہے ۔۔ لیکن جس کی عقل پر پردہ پڑا ہو ۔۔ وہ پڑھ لکھ کر بھی ابو جہل ہی رہے گا
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|