Amal
Chief Minister (5k+ posts)
بخار کو برا بھلا کہنا نا پسندیدہ ہے ۔
حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ حضرت ام سائب یا امسیب ؓ کے پاس تشریف لے گئے تو فرمایا: اے ام سائب!یا اسے ام مسیب ! کیا وجہ ہے کہ تم کانپ رہی ہو؟انھوں نے عرض کیا : بخار ہے ،اللہ تعالیٰ اس میں برکت نہ دے۔ آپ نے فرمایا:تم بخارا کوبرا بھلا نہ کہو، اس لیے کہ یہ انسان کے گناہ اس طرح دور کر دیتا ہے جس طرح بھٹی لوہے کی میل کچیل اور زنگ وغیرہ دور کر دیتی ہے۔ (مسلم) توثیق الحدیث : اخرجہ مسلم (۲۵۷۵)۔
اپنےنفس کو خبیث کہنا نا پسندیدہ ہے
حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: تم میں سے کوئی یہ نہ کہے کہ میرا نفس خبیث ہو گیا لیکن اسے چاہیے کہ یہ کہے میرا نفس لقیس (بے چین ،سست)۔ ہو گیا ہے۔ (متفق علیہ) بخاری (/۵۶۳۱۰۔ فتح)و مسلم (۲۲۵۰)۔
لاَ بَأْسَ، طَهُورٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ
صحیح بخاری:5656
صحیح بخاری:5656
کوئی پریشانی نہیں اگر اللہ نے چاہا تو یہ بیماری(گناہوں سے)پاک کرنے والی ہے۔
