بحریہ ٹاؤن چھاپے نے سرمایہ کاروں کو کیا پیغام دیا؟صحافیوں کے تبصرے

maal111h21.jpg

گزشتہ دنوں نیب کی ٹیم نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے آفس پر چھاپہ مارا، نیب ٹیم نے چھاپہ القادرٹرسٹ یونیورسٹی کا ریکارڈ حاصل کرنے کےلیے مارا۔

نیب ٹیم نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے دفتر کے عملے سے پوچھ گچھ کے ساتھ تلاشی بھی لی اور ریکارڈ قبضے میں لیا۔

ملک ریاض کے دفتر پر چھاپہ اس وقت مارا گیا جب ملک ریاض کا ایک پیغام وائرل ہوا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ نہیں بنوں گا، اسکے لئے آپ کو میری لاش پر سے گزرنا پڑے گا۔

اسکے فوری بعد نیب ٹیم حرکت میں آئی اور بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے دفتر پر چھاپہ ماردیا جبکہ القادر ٹرسٹ کیس میں ملک ریاض کو ملزم قرار نہیں دیا گیا۔ اس پر صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیا اور کہا کہ ملک ریاض کے وعدہ معاف گواہ نہ بننے پر یہ سب کچھ کیا جارہا ہے، اس سے ملک ریاض کو توشاہد فرق نہ پڑے لیکن سرمایہ کاروں پر برا اثر پڑے گا

صحافی ثمرعباس نے کہا کہ ایک پرائیویٹ بزنس مین کے دفاتر پر چھاپوں اور توڑ پھوڑ اور حراساں کرنے کے بعد بھی اگر کوئی یہ سنجھتا ہے کہ یہاں کوئی سرمایہ لگائے گا وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے، نیب کے خلاف بڑے بڑے دعوے کرنے والی ن لیگ کی حکومت میں نیب گردی تیز ہو گئی۔افسوس ہم سیکھتے نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1795527517945688570
ثمرعباس نے مزید کہا کہ ملک ریاض کے طریقہ کاروبار پر ۱۰۰ اختلاف مگر ریاست کا یہ طریق کار بھی کسی طرح بھی جائز قرار نہیں دیا جا سکتا کہ دروازے توڑ کر اندر گھس جائیں اور محض اس لئے ہراساں کریں کہ انہوں نے ایک زیر عتاب سیاستدان کے خلاف کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے سے انکار کیا۔۔غلط کو غلط کہنا میری تربیت میں شامل ہے، اور رہی بات بغض سے بھرے کچھ لوگوں کی بکواسیات کی تو میں اسکی پرواہ نہیں کرتا، شکر الحمدللہ اللہ نے بہت دیا ہے اور حلال دیا ہے آج بھی کرائے کے گھر میں رہ رہا ہوں۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1795719241166950487
اکبر کا کہنا تھا کہ چھاپہ اگر آج مارا گیا ہے اور القادر ٹرسٹ کا ریکارڈ آج تک حاصل ہی نہیں کیا گیا تھا تو عمران خان کی گرفتاری اور عدالت میں القادر کیس کس چیز پر چل رہا؟ اندازہ کریں انکی حالت ریکارڈ حاصل کئے بغیر ہی عمران خان کی گرفتاری ڈال دی کیس چلا دیا گواہ پیش کردیے اور ریکارڈ حاصل ہی نہیں کیا
https://twitter.com/x/status/1795519691043258423
اکبر نے مزید کہا کہ عمران خان پر القادر ٹرسٹ کیس پہلے چلا دیا جبکہ آج تک اسکا ریکارڈ ہی حاصل نہیں کیا گیا اس طرح قوم کے لیڈر پر جعلی کیس بنائے جارہے کسی صحافی نے سوال نہیں کیا کہ "ریکارڈ حاصل کرنے کے لئے چھاپہ" آج مار رہے تو کیس کس چیز پر چلا رہے؟ پھر جج بیچارے کیس اڑائنگے تو کہو گے جج باغی ہوگیا
https://twitter.com/x/status/1795520954744873146
شاکر محموداعوان نے کہا کہ ملک ریاض کیجانب سے وعدہ معاف گواہ نان بننے کے بیان کے بعد نیب کا بحریہ ٹاون میں چھاپہ،، نیب ٹیم 9 گھنٹے تک ریکارڈ تلاش کرتی رہی۔۔
https://twitter.com/x/status/1795493734282580366
فوادچوہدری نے اس پر ردعمل دیا کہ اور ہم چاہتے ہیں کہ غیر ملکی پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔
https://twitter.com/x/status/1795497509630136818
فلک جاوید نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے بزنس ٹائیکون میں سے ایک ملک ریاض کے آفس کا حال روتے سرمایہ کاری کو یہ دیکھ کر جو ہیں وہ بھی بھاگ جائیں گ
https://twitter.com/x/status/1795523958030372988
اطہر کاظمی کا کہنا تھا کہ کیس ضرور چلائیں لیکن جو ملک ریاض صاحب کے کاروبار کے ساتھ ہو رہا ہے کیا حکومت ایسے دنیا بھر سے انویسٹرز کو قائل کریگی؟ آج عدلیہ نے کونسا ایسا خلاف آئین فیصلہ دے دیا ہے کہ وزیراعظم کو کالی بھڑیں نظر آنا شروع ہوگئی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1795748990325239999
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ردعمل دیا کہ قطعہ نظر اس کے کہ ملک ریاض صاحب سے میرا تعلق ہے، اگر ایک شخص وعدہ معاف گواہ نہیں بننا چاہتا تو کیا دنیا کے سامنے زور زبردستی کرنے سے ، دفتروں میں توڑ پھوڑ کرنے سے بفرض محال اگر وہ وعدہ معاف بن بھی جاتا ہے تو قانون کی نظر میں اُس کی شہادت کی کیا حیثیت رہ جائے گی؟ خدا اِن نیک بختوں کو عقل اور قابل وکیلوں سے نوازے۔
https://twitter.com/x/status/1795740146723172390
ڈاکٹر شہبازگل نے تبصرہ کیا کہ اب ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن پر خواجہ سرا چھوڑ دئیے گئے۔ ملک ریاض نے خان کے خلاف گواہی نہیں دی تو اب اس پر زمین تنگ کرنے جارہے ہیں۔ ملک ریاض زمین سے اٹھ کر یہاں پہنچا اور اس راستے ہر اب انہوں آپ کے کئی ساتھیوں کو اپنا ملازم رکھے رکھا ہے۔ وہ سب کی قیمت جانتا ہے۔ اس لئے آپ سے نہیں ٹوٹے گا
https://twitter.com/x/status/1795504467720442131
صحافی امیر عباس کا کہنا تھا کہ ملک ریاض نے ٹوئٹ نہ کی ہوتی کہ میری لاش سے گزر کر مجھ سے گواہی لے سکتے ہو تو یہ چھاپے بھی نہ پڑتے۔ جو بھی سہولتکاری کرے وہ تخت پر اور جو انکار کرے وہ تختے پر
https://twitter.com/x/status/1795547303010255219
زبیرعلی خان نے کہا کہ ملک ریاض صحافیوں کو نوازتے نوازتے تھک گئے لیکن ان کی وہ امیج بلڈنگ نہ ہوسکی جو وہ چاہتے تھے ۔۔۔ ایک شخص کے ساتھ کھڑے ہونے پر اب عوام ملک ریاض کی بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئی
https://twitter.com/x/status/1795507418283085952
اویس اقبال کا کہنا تھا کہ ملک ریاض کا حشر دیکھ کر غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری مت کریں۔اس ملک میں جنگل کا قانون ہے اور پاکستانی سرمایہ کار بھی اس جنگل سے پیسہ نکال رہے ہیں
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
جب کسی گھٹیا نیچ حرامئ کنجر زانئ شرابی مثلئ میراثی چوڑے اور چھوٹے بندے کو بڑے عہدے پر بٹھا دو تو وہ گشتی کا بچہ اس کو عہدے کو اپنی گشتی ماں کا کوٹھا اور چکلا سمجھ کر چلاتا ہے بس اتنی سی بات ہے
 

digitalzygot1

Minister (2k+ posts)
They are hell bent on ruining the country further. They don't realise the damage they have caused the country over decades.
 

Back
Top