بتیس کلومیٹر پیدل چل کر کام پر پہنچنے والےملازم کا انعام

USTADBONA

Senator (1k+ posts)
NYA8n8x2S5-60_Cy


ساری رات پیدل چل کر کام پر پہنچنے والے ملازم کو مالک نے اپنی گاڑی دے دی

ایک امریکی کمپنی کے مالک نے اس ملازم کو اپنی نئی گاڑی تحفے میں دے دی جو ساری رات پیدل چل کر 32 کلومیٹر دور سے نوکری کے پہلے دن کام پر پہنچا تھا۔

جب والٹر کار کی اپنی گاڑی خراب ہو گئی تو انھوں نے امریکی ریاست ایلاباما کے شہر برمنگھم کے نواحی علاقے میں واقع ایک گھر پیدل چل کر جانے کا فیصلہ کیا جہاں انھیں سامان منتقل کرنے کے لیے بلایا گیا تھا۔راستے میں ایک پولیس اہلکار والٹر کی ہمت سے اس قدر متاثر ہوا کہ انھیں ناشتہ کروا دیا۔جب یہ کہانی سوشل میڈیا پر پہنچی تو لوگوں نے والٹر کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔والٹر بیل ہاپس نامی کمپنی میں کام کرتے ہیں جو سامان کی منتقلی کا کام کرتی ہے۔

_102570430_56f9ad5b-a6da-46c9-a3f8-6d375063c8cb.jpg


اس کمپنی کی ایک گاہک جیمی لیمی نے فیس بک پر لکھا کہ انھیں اپنے گھر کا سامان منتقل کروانا تھا کہ دروازے کی گھنٹی بجی اور ایک پولیس اہلکار والٹر کار کے ہمراہ وہاں کھڑا تھا۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ والٹر تمام رات چل کر وہاں تک پہنچے تھے کیوں کہ انھیں گھر کے سامان کی منتقلی کا کام کرنا تھا۔لیمی نے لکھا کہ انھوں نے والٹر کو کہا کہ وہ پہلے تھوڑا دم لے لیں لیکن انھوں نے انکار کر دیا اور فوراً کام پر جت گئے۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو لوک مارکلن ریاست ٹینیسی سے اپنے اس نئے ملازم کو دیکھنے کے لیے آئے۔والٹر کے ساتھ کافی پینے کے بعد انھوں نے اپنی 2014 ماڈل کی فورڈ ایسکیپ گاڑی ان کے حوالے کر دی۔والٹر نے پیر کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'یہ میری پہلی نوکری ہے، اور میں انھیں دکھانا چاہتا تھا کہ میرے اندر جذبہ ہے۔ میں سوچا کہ جیسے بھی ہو، میں کام کر دکھاؤں گا۔'
 
Last edited by a moderator:

Two Stooges

Chief Minister (5k+ posts)
Diff between had.haram qoom and zinda qoom
اور ہمارے ھڈحرام قسم کے حکمران غریب سسکتی عوام کا پیسہ چوری کر کے
اپنے کدّو جیسے بیٹوں کو 16 سال کی عمر میں اربوں کی جائیداد کا مالک بنا لیتے ہیں


main-qimg-68a2d0c69d13a426cc034cbc938a2fdb
 
Last edited:

Noman Rahmani

Councller (250+ posts)
Learn from this guy and this nation, In Pakistan from biryani wala to PM and chokidar to Army Chief all are corrupt and land grabber.
 

Back
Top