بتّیس میگاواٹ کا فَن بجلی منصوبہ

خداداد

Senator (1k+ posts)
بتّیس میگاواٹ کا فَن بجلی منصوبہ
منگل 04 اپریل 2017
تحریر: خداداد

جینیاتی خرابی کے حامل پٹواریوں کے اس پورے خاندان کا ہر فرد بجلی بجلی بول کر اپنی بتّیسی سے ہی بتّیس میگا واٹ بجلی پیدا کر سکتا ہے۔


دنیا بھر کے سائنسدان اس بات پر حیران تھے کہ پٹواری محض زبانی دعوے کے زریعے اتنی بجلی کیسے بنا سکتے ہیں کہ پاکستان کی ضروریات پوری ہونے کے بعد مودی کو بھی بجلی دی جا سکے۔ سائنس چونکہ معجزوں پر یقین نہیں رکھتی اس لیے سائنسدانوں نے اس دعوے کو فراڈ قرار دینے سے پہلے پٹواریوں کی قیادت کو اپنے دفاع کے لیے ایک موقع فراہم کیا۔


طے یہ پایا کہ دنیا کے قابل ترین الیکٹریکل انجینئرز کی ٹیم پٹواریوں کی اعلیٰ ترین قیادت کا "الیکٹریکل معائنہ" کرے گی اور معائنے کی رپورٹ سائنسدانوں کی عالمی تنظیم کو بھیجی جائے گی تاکہ پٹواریوں کے دعوے کے سچا یا جھوٹا ہونے کا فیصلہ کیا جا سکے۔


الیکٹریکل انجینئرز نے بڑے پٹواری میاں کا معائنہ شروع کیا۔ سر کی جلد سے لے کر پاؤں کی انگلیوں تک جسم کے ہر حصّے پر الیکٹروڈز لگا دیے گئے۔ پٹواری انہیں عام فہم زبان میں ٹِچ بٹن والے سٹیکر کہتے ہیں۔ جسم کے ایک ایک حصّے پر پیدا ہونے والی بجلی کو انتہائی پیچیدہ آلات کی مدد سے ماپا گیا۔ انجینئرز کو یہ جان کر مایوسی ہوئی کہ بڑے پٹواری میاں کے جسم کے کسی بھی حصّے میں ایک عام انسان سے زیادہ بجلی نہیں۔


قریب تھا کہ بڑے پٹواری میاں کو فراڈیا اور جھوٹا قرار دے دیا جاتا کہ ایک چھوٹے پٹواری نے انجینئرز کا دھیان ان کے بتّیس میگا واٹ کے منہ شریف کی طرف ڈالا۔ جب میاں جی کے منہ کی چھان بین شروع ہوئی تو حسبِ روایت میاں جی نے منہ بند کر کے عدم تعاون کا راستہ اپنایا۔ پھر جب میاں جی کو ان کے مشیروں نے سمجھایا کہ یہ رسیدوں کی تلاشی نہیں بلکہ صرف منہ کا معائنہ ہو رہا ہے اور یہاں منہ کھول دینے سے نہ صرف کسی قسم کا خطرہ نہیں بلکہ آپ کی بجلی پیدا کر کے مودی کو دینے کی صلاحیت کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جانا مقصود ہے تو میاں جی نے خوشی خوشی بڑا سا منہ کھول دیا۔


انجینئر نے اپنے ہاتھ میں موجود سٹیل کے ڈینٹل مرر کو جونہی میاں جی کے منہ میں رکھا اسے بجلی کا اس قدر بڑا جھٹکا لگا کہ بے چارہ دور جا گرا۔ سب حیران تھے کہ ماجرا کیا ہے۔ بجلی ماپنے کے ہیوی ڈیوٹی آلات منگوا لیے گئے اور اس بار ایک سینئر انجینئر نے ہاتھوں پر موٹے دستانے پہن کر اپنی پوری ٹیم کے اتفاق سے ایک سریا ہاتھ میں پکڑ کر میاں جی کے منہ میں گھسانے کی جسارت کی۔ معلوم ہوا کہ میاں جی کے منہ میں اچھی خاصی بجلی موجود ہے۔


ایک پرانا ٹرک کافی عرصے سے بیٹری نہ ہونے کی وجہ سے بیکار کھڑا تھا۔ میاں جی کے منہ سے بجلی کی سپلائی لے کر ٹرک سٹارٹ کیا گیا۔ ٹرک ایسا سٹارٹ ہوا کہ اب رکنے کا نام نہیں لیتا۔ یہ غالباً وہی ٹرک ہے جس پر آج کل فیصلے لدے ہوئے ہیں۔ ٹرک رکتے رکتے آخر ایک دن رک ہی جائے گا، ڈر بس اس بات کا ہے کہ کہیں عوام ٹرک کے نیچے روندی نہ جائے۔


میاں جی کے خاندان کا منہ سے بجلی پیدا کرنا دراصل ایک جینیاتی خرابی کا نتیجہ ہے۔ میاں جی کے منہ کا ڈینٹل، میڈیکل، الیکٹریکل اور مکینیکل معائنہ ظاہر کرتا ہے کہ ان کے دانت کیلشئم کی بجائے کرسٹل کے بنے ہیں اور میاں جی بولنے کے دوران اپنی زبان کو قینچی کی طرح چلاتے ہیں تو زبان کی دانتوں کے ساتھ رگڑ سے بجلی پیدا ہوتی ہے۔ جس طرح پانی سے پیدا ہونے والی بجلی پَن بجلی کہلاتی ہے، کچھ منچلے زبانی دعووں سے پیدا ہونے والی اس بجلی کو فَن بجلی کا نام دے رہے ہیں۔ میاں جی کے خاندان کو قدرت نے جو خوبی عطا کی ہے وہ تو دنیا میں الہ دین کا چراغ لے کر ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی۔ ووٹ تو دیتے ہی تھے لیکن اس دریافت کے بعد پٹواری جس طرح میاں جی کے خاندان کے ساتھ مریدانہ عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں، اگر اقبال اس دور میں زندہ ہوتے تو اپنا یہ شعر کچھ یوں کہتے


ہم کو تو میسر نہیں مٹی کا دیا بھی
گھر پیر کا بجلی کے دانتوں سے ہے روشن


سائنسدان بڑے پٹواری میاں کو منہ سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کی سند عطا کر چکے ہیں۔ جینیاتی خرابی کے حامل پٹواریوں کے اس پورے خاندان کا ہر فرد بجلی بجلی بول کر اپنی بتّیسی سے ہی بتّیس میگا واٹ بجلی پیدا کر سکتا ہے۔ مملکت خداداد کی اندھیروں میں ڈوبی عوام حوصلہ رکھے۔ صرف پٹواریوں کے ٹبّر کے نتھنوں میں بجلی کے تاروں سے نکیل ڈالنے کی ضرورت ہے۔ پھر دیکھیں کیسے لوڈ شیڈنگ ختم ہوتی ہے۔


[email protected]


 
Last edited by a moderator:

Talwar Gujjar

Chief Minister (5k+ posts)
Oh bao kia Sharif aur kia un k bijli, baat karo Pteecher Party k jis ne char saal k muxtasar arsa mein Swat mein ek hudro plant repair ker k 2MW bijli grid mein daali ha, dexa nahein KP kitna xushaal hau gia ha.
 

خداداد

Senator (1k+ posts)
Oh bao kia Sharif aur kia un k bijli, baat karo Pteecher Party k jis ne char saal k muxtasar arsa mein Swat mein ek hudro plant repair ker k 2MW bijli grid mein daali ha, dexa nahein KP kitna xushaal hau gia ha.
پھٹیچروں کی پھٹیچری پر بھی کسی تھریڈ میں بات ہو جائے گی۔ ابھی فی الحال تو مودی کو بجلی ایکسپورٹ کرنے کا بندوبست کرو۔
 

Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
پھٹیچروں کی پھٹیچری پر بھی کسی تھریڈ میں بات ہو جائے گی۔ ابھی فی الحال تو مودی کو بجلی ایکسپورٹ کرنے کا بندوبست کرو۔

oo inn bay*ghai*rtoon se poocho to sahi.. kiss cheez ka naam bijli rakha hua hai.. kiya export karnay ka plan bana rahay hain.. apnay jigri modi ko..
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
:lol::lol:


جینیاتی خرابی کے حامل پٹواریوں کے اس پورے خاندان کا ہر فرد بجلی بجلی بول کر اپنی بتّیسی سے ہی بتّیس میگا واٹ بجلی پیدا کر سکتا ہے۔
 
Last edited:

Back
Top