باکسر عامر خان کا ماڈل سمیرا کے ساتھ مبینہ اسکینڈل ؟

naveed

Chief Minister (5k+ posts)

333060_420577_updates.jpg

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہاہے کہ ایک ایشیائی عروسی ماڈل نے ان سے 20؍ ہزار پاؤنڈ اسٹرلنگ کا مطالبہ کیا اور انکار پر اپنی کہانی ایک برطانوی ٹبلائیڈر کو فروخت کردی۔

عامر خان جواپنی بیوی اور تین بچوں کےساتھ دبئی میں ہیں ٹیلی فون پر اس نمائندے کو بتایا کہ ماڈل سمیرا نے اپنے برقی پیغامات حذف کردیئے اور اپنی مرضی کے چند منتخب پیغامات کو ہی برقرار رکھا۔ سمیرا نے عامر خان پر الزام لگایا کہ وہ کئی ہفتوں سے اپنی غیر اخلاقی گفتگو سے اپنی اہلیہ فریال مخدوم کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ اس نے سوشل میڈیا پر فریال سے مکالمہ کیا۔

عامر خان نے کہا انہوں نے سمیرا کے جسم پر ٹیٹو کی کبھی تعریف نہیں کی اور اسے خلاف اسلام سمجھتے ہیں وہ اپنی ازدواجی زندگی سے مطمئن ہیں اور لندن واپسی پر سمیرا سے ملنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے وہ عورتوں سے گفتگو کومعیوب سمجھتے۔

سمیرا نے دعویٰ کیا کہ عامر خان نے اسے ایک رات ساتھ گزارنے کو کہا جسے اس نے انکار کیا۔

عامر خان ایک بار پھر سےاسکینڈل میں پھنس گئے ہیں تاہم عامر خا ن نے سمیراکے تمام تر الزامات کو سختی سے مسترد کیا ہے۔

Source