باغ جناح اور ہجرتوں کے سفر

hmkhan

Senator (1k+ posts)
7582229088_cf6d00efca_z.jpg

باغ جناح اور ہجرتوں کے سفر
گزشتہ دنوں مجھے پاکستان جانے کا اتفاق ہوا عزیز،رشتہ داروں اور کئی سالوں سے بچھڑے دوستوں سے ملاقات رہی ان سے مل کر ماضی کی ہر یاد تازہ ہو گئی ان گلیوں اورمحلوں
میں گزرا اپنا شرارتی بچپن سکول اور کالج کے زمانے کی بے فکر اور امنگوں سے بھر پور زندگی دوستوں کی پرانی محفلیں اور نہ جانے کیا،کیا کچھ بقول شاعر
دل ڈہونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دن
بیٹھے رہے تصور جاناں کئے ہوئے
میری ماضی کی یادوں سے جڑا لاہور کا مشہور باغ جناح(لارنس گارڈن) اور خصوصا" وہاں
لاہور جیم خانہ کا کرکٹ گراؤنڈ ہے جب بھی میرا پاکستا ن جانا ہوباغ جناح کا چکر ضرور
لگاتاہوں اس مرتبہ بھی وہاں جانا ہوا جیم خانہ کا کرکٹ گراؤنڈ میں پویلین کے بالکل سامنے
سنبل کا ایک قد آوردرخت تھا جو آج بھی موجود ہے اسی درخت کے نیچے دوستوں کے ہمراہ سکول اور کالج سے کھسک کے نہ جانے کتنے اہم کرکٹ میچوں کا مشاہدہ کیا آج کئی سالوں کے بعد اسی درخت کے نیچے لکڑی کے بینچ سے ٹیک لگائے میں سامنے پویلین کی جانب
دیکھ رہا تھا پورا گراؤنڈ ویسا ہی نظرآ رہا تھا برطانوی طرز تعمیرکا نمونہ لکڑی سے تعمیر شدہ سبزاور نارنجی رنگ کا شاندار پویلین جس کی پیشانی پرگول بالکل ریلوے پلیٹ فارم کی طرح نصب بڑے بڑے ہندسوں والی گھڑی مجھے ایک فلمی منظر کی طرح ماضی میں لے گئی
سنبل کے درخت تلے بینچ پر بیٹھا خیالات میں گم تھا کہ محسوس ہوا کہ درخت کی شاخیں
جھوم کر اور اس پر رقصاں پتے غالبا" مجھ سے کچھ کہنا چاہتے ہیں نگاہیں اوپر اٹھائیں تو محسوس ہوا کہ درخت مجھ سے مخا طب ہے
کہنے لگا کیوں دوست کیسے ہو؟آج اتنے سالوں کے بعد ادھر کا رخ کیا کہاں تھے دوست؟ کیا
بتاؤں فکر معاش ہجرتوں کے سلسلے اور وطن سے دوری خیر تم سناؤکیسے ہو؟ کیا بات ہے تم پہلے سے تو زیادہ قدآور ہو گئے ہولیکن تم میں پہلی سی رعنائی اور تروتازگی باقی نہیں
کیا بتاؤں دوست اپنے کرم فرماؤں کے ہاتھوں اپنی بربادی پر نوحہ خواہ ہوں بھلا وہ کیسے؟ وہ
ایسے کہ انسانوں نے ماحول کو کس قدرآلودہ کر دیا ہے پہلے جب تم یہاں آتے تھے تو یہاں کی
فضا کس قدرصاف اور نکھری،نکھری آلودگی سے پاک ہوتی تھی اب فضا میں دھوئیں اور گرد و غبارایک کثیف چادرہر وقت نظر آتی ہے اب تو میرا سانس لینا بھی انسانوں نےدوبھرکردیاہے
او ہاں یاد آیا پہلے تمہاری شاخوں پرچہچہاتے پرندوں،نغمہ سرا بلبلوں اور بہار کی آمد پرکوئل کی مدھر کوک سنائی دیتی تھی اب نہ تو تمہاری شاخوں پر چہچہاتے پرندے،بلبلیں یا کوئل ہی
دکھائی دیتی ہے بلکہ اس کی جگہ کائیں،کائیں کرتے ہو کوؤں اور ایک دوسرے پر جھپٹتی
ہوئی چیلوں کا بسیرا نظر آتا ہے ٹھیک کہا تم نے دوست وہ پرندے ماحول آلودہ ہونے کی وجہ سے یہاں سے
ہجرت کر گئے بالکل تماری طرح جیسے تم نے اپنی دھرتی ماں سے ہجرت کی تمہیں یاد ہے ایک روز کسی بدمعاش نے میرے سرسبز ٹہنے کو کلہاڑے کے وار سے میرے تن سے جدا کر دیا تھا اور تم اس روزکس قدرافسردہ تھے تمہاری آنکھیں میرا یہ حال دیکھ کر ڈبڈا اٹھیں تھیں
ہاں میں وہ درد ناک منظربھلا کیسے بھول سکتا ہوں لیکن میں بالکل نہیں گھبرایا کیونکہ میری
جڑیں مضبوط تھیں میری شاخوں پرابھی تک نغمہ سرا پرندوں کا بسیرا تھا میرے سائے تلے تم
جیسے جوشیلے نوجوانوں کا کچھ کرنے کا عزم زندہ تھا اور تم نے دیکھا کہ میں چند روز ہی میں دوبارہ ہرا بھرا اور پہلے سے زیادہ تن آور ہو گیا لیکن یہ خوشیاں عارضی ہی ثابت ہوئیں
کیونکہ پہلے تم جیسے نوجوانوں نے اپنی دھرتی سے ناطہ توڑا اور پھردھیرے،دھیرے خوبصورت،رنگین چہچہاتے پرندے بھی میرا ساتھ چھوڑ گئےاب تمہارے اور ان کے فراق میں
دن رات آنسوبہا تا ہوں اب دیکھنے میں قدآور ہوں مگر میری جڑیں کھوکھلی ہو چکی ہیں اب میرے اور تمہارے مادروطن کی شاخوں پراس کی بوٹیاں نوچ،نوچ کر کھانے والے کوؤں، چیلوں اورگدھوں کا بسیرا ہے اور حالات کی آندھی نہ جانے مجھے کب زمیں بوس کر دے
مگر تمہیں کیا تم تو سات سمندر پاراجنبی دیس میں مجھے او اپنی دھرتی کو بھلا بیٹھے پلٹ کر
خبر بھی نہ لی نہیں،نہیں ایسا ہرگز نہیں ہے وہاں میں نے تمہیں اور مادر وطن کوہمیشہ یاد کیا
ہاں خوب جانتا ہوں جب ہماری بربادی کی داستانیں تم تک پہنچیں تو تم نے کیا،کیا؟ محض اپنے
اپنے ہم وطنوں کے ہمراہ کسی ریسٹورنٹ میں یا پھر کسی سنٹر میں صرف اظہار افسوس کیا زیادہ تیر مارا تو یہاں کے سسٹم کو برا بھلا کہہ کر دل کا غبار نکال دیا جب تم نے یہاں کے سسٹم اور نظام سے اپنا ناطہ ہی توڑ لیا تو پھر کیا حق پہنچتا ہے تمہیں کہ تم وہاں بیٹھ کر اپنے تنقید کے نشتر چلاؤ
دیکھو!دیکھو! اب تم الزام تراشیوں پر اتر آئے ہو میں یہاں سے سات سمندر پار ضرور گیا ہوں
لیکن میں نے ہر،ہر لمحے اپنے وطن کویاد کیا ہے وہ بھلا کیسے؟ وطن عزیز پر جب کوئی آزمائش کا وقت آیا یا پھر کوئی قدرتی آفات نازل ہوئیں ہم لوگوں نے بڑھ چڑھ کر یہاں امداد بھجوائی سیلاب ہو یا زلزلہ لاکھوں ڈالر نقد اور طبی امداد کی شکل میں مدد بھجوائی
اس کے علاوہ اپنے شب و روزکی گاڑہی پسینے کی کمائی کا ایک بڑا حصہ زر مبادلہ کی شکل میں وطن روانہ کرتے ہیں اور بھلا ہم کیا کر سکتے ہیں؟ بہت خوب تو گویا ایسا کر کے تم سمجھتے ہو کہ تم نے اپنی ماں کے دودھ کا قرض ادا کردیا ؟ میں نے ایسا کب کہا چلو یونہی سہی ذرا یہ بتاؤ تم نے ابھی فخریہ لہجے میں جس لاکھوں ڈالر کی امداد اور زر مبادلہ بھجوانے کا ذکر کیا ،کیا تم نے پلٹ کرکبھی دیکھا یا معلوم کیا کہ ان رقومات کا آخر مصرف کیاہوا رقومات مستحقین تک پہنچ پائیں یا نہیں میں نےکبھی اسکی ضرورت محسوس نہیں کی
ہوں بہت خوب اور تمہارا دعوی' ہے کہ تم اپنے وطن کی جانب سے بے حد فکررہتےہو تو سنو
تمہاری گاڑھے پسینے کی کمائی اور عطیات یہاں کے لٹیرے اوربدعنوان رہنماؤں نے واپس تمہارے اور سویزرلینڈ کے بنکوں میں اپنے اکاؤنٹ میں جمع کروا دی مستحقین تک پہنچنے ہی نہیں دیں یہ مجھے معلوم نہی اچھا اگر معلوم ہوتا تو کیا کر لیتے میرے بس میں ہوتا تو انہیں بھیانک اور عبرت ناک سزا دلواتا تم ایسا ہرگز نہیں کر سکتے دوست کیونکہ یہی بدعنوان اورلٹیرے رھنما جب تمہارے یہاں آتے ہیں تو تم ان کا احتساب کرنے اوران کےگریبان میں ہاتھ
ڈالنے کے بجائے انہیں پھولوں کے ہار پہناتے ہو ان کے اعزاز میں بڑے،بڑےعشائیے دیتے ہو
ان کے ساتھ تصویریں کھچوانے کو اپنے لئے فخر و اعزاز کا باعث تصور کرتے ہو کیا میں ٹھیک نہیں کہہ رہا ؟ بولو اب آنکھیں کیوں جھکا لیں میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دو
میں نے شرمندہ لہجے میں جواب دیا ہاں شاید تم ٹھیک کہتے ہو
خیر میں بھی کیا ذکر لے بیٹھا ہاں یہ تو بتاؤ کب تک قیام ہے تمہارا واپسی کا کب اراہ ہے شاید اگلے ہفتہ واپس چلا جاؤں جانے سے پہلے الوداعی ملاقات کے لئے تو آؤ گے ناں ہاں ضرور
لیکن دوبارہ اپنے دوست سے نظریں ملانے کی ہمت مجھ میں نہیں تھی پھر دوبارہ باغ جناح جانا نہ ہوا اور پھر واپس پردیس سوچتا ہوں مجھے اپنا وعدہ ضرور نبھانا چاھیئے تھا پھرآج سےچند برس پہلے کسی کا قول یاد آ گیا وعدے اور معائدے پتھر پر لکھی تحریر نہیں جسے
مٹایا نہ جاسکے یہ قران وحدیث بھی نہیں جس سے روگردانی نہ ہو لیکن دل ہے کہ مانتا نہیں

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
باغ جناح بچپن، لڑکپن، جوانی، شادی اور پھر بچے ہر دور کی یادوں کا امین ہے. پڑھائی، کھیل کود، جھولے، بھنے سٹے، گول گپے، چہل قدمی، پکنک، وقت گزاری ہر سہولت میسر تھی. مسجد دارسلام اور ملحق لائبرری سونے پر سہاگے کا کام کرتی ہے
 
hmkhan

Senator (1k+ posts)
باغ جناح بچپن، لڑکپن، جوانی، شادی اور پھر بچے ہر دور کی یادوں کا امین ہے. پڑھائی، کھیل کود، جھولے، بھنے سٹے، گول گپے، چہل قدمی، پکنک، وقت گزاری ہر سہولت میسر تھی. مسجد دارسلام اور ملحق لائبرری سونے پر سہاگے کا کام کرتی ہے

مسجد دارالسلام سے ملحق گلستان فاطمہ اس کے بالمقابل گلشن اوپن ائیر ریسٹورنٹ جہاں کی خوشبودار چائے،پیسٹری،موٹے سلائس والے فروٹ کیک ،سموسے اور پیٹیز اب کیا،کیا یاد کیجئیے
کوئی لوٹا دے میرے بیتے ہوئے دن
BJ+gulstan.jpg
 
chacha jani

Chief Minister (5k+ posts)
با غ جنا ح کے کیا کہنے جناب۔ جب کالج سے پھٹا کھا کرپیاڑیوں پر بیٹھ کر وقت گزار لیا کرتے تھے۔اور قایداعظم لایبریری ، دارسلام ایبریری، کیفے، اور گول گپے۔

مجھے درختوں سے یاد آیا آٹھ سال پھلے جب پاکستان سے روآنہ ھوا تھا۔ چیل،کوے اور گدھ تقریبا نا پید ھو چکے تھے۔ سنا تھا کہ ھوٹلوں والے اس کی بھی کڑاھی بنا ڈالتے تھے۔ کیا یہ چیل،کوے اور گدھ بلکل ختم تو نھیں ھو چکے۔؟
 
chacha jani

Chief Minister (5k+ posts)
یہ گلستان صرف فلموں کی شوٹنگز کیلیے کھلتا تھا۔ جس کو ھماری بھاری بھر کم ہیروینیں ڈانس کر کے کم از کم 6 ماہ کیلیے ناکارہ کر دیتی تھیں۔

مسجد دارالسلام سے ملحق گلستان فاطمہ اس کے بالمقابل گلشن اوپن ائیر ریسٹورنٹ جہاں کی خوشبودار چائے،پیسٹری،موٹے سلائس والے فروٹ کیک ،سموسے اور پیٹیز اب کیا،کیا یاد کیجئیے
کوئی لوٹا دے میرے بیتے ہوئے دن
BJ+gulstan.jpg
 
Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
لاہور میں بہت سارے لوگوں کو سانس کی بیماریاں لاحق ہوچکی ہیں کیونکہ ہر وقت دھویں کی ایک لیئر بادلوں کی مانند فضا کو مکدر کئے رکھتی ہے میں بھی بچپن میں گرمیوں کی چھٹیاں لاہور میں گزارا کرتا تھا جن جگہوں پر ہم خر مستیاں کرتے تھے ان جگہوں پر اب پلازے اور مارکیٹیں چکی ہیں کالونیاں بنتی جاتی ہیں پارکس یا کھیل کے میدان نہیں بنتے میرے خیال میں سارا لاہور ڈھا کر نیا بنایا جاۓ جسمیں ہر محلے میں پارک اور کھیل کے میدان ہوں سڑکوں کے کنارے درخت لگانے کی جگہ ہو تو پولیوشن کم کی جاسکتی ہے
 
hmkhan

Senator (1k+ posts)
با غ جنا ح کے کیا کہنے جناب۔ جب کالج سے پھٹا کھا کرپیاڑیوں پر بیٹھ کر وقت گزار لیا کرتے تھے۔اور قایداعظم لایبریری ، دارسلام ایبریری، کیفے، اور گول گپے۔

مجھے درختوں سے یاد آیا آٹھ سال پھلے جب پاکستان سے روآنہ ھوا تھا۔ چیل،کوے اور گدھ تقریبا نا پید ھو چکے تھے۔ سنا تھا کہ ھوٹلوں والے اس کی بھی کڑاھی بنا ڈالتے تھے۔ کیا یہ چیل،کوے اور گدھ بلکل ختم تو نھیں ھو چکے۔؟

ابھی بھی بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں

baghe-jinnag.jpg

Lahore%20-%20Bagh-e-Jinnah%20-%20126.jpg

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

مسجد دارالسلام سے ملحق گلستان فاطمہ اس کے بالمقابل گلشن اوپن ائیر ریسٹورنٹ جہاں کی خوشبودار چائے،پیسٹری،موٹے سلائس والے فروٹ کیک ،سموسے اور پیٹیز اب کیا،کیا یاد کیجئیے
کوئی لوٹا دے میرے بیتے ہوئے دن
BJ+gulstan.jpg

باغ جناح اور ملحقہ چڑیا گھر کا شمار لاہور کے پرانے ترین تفریحی مقامات میں ہوتا ہے. وقت گزر گیا، انداز و اطوار بدل گئے، بہت سی نئی تفریحات اور تفریحی مقام بن گئے لیکن ان کی رونق ماند نہیں ہوئی.​
 
tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

ماشاء الله ، باغ جناح کا نام سنا تھا ، ایک دو بار جانا بھی ہوا تھا مگر اتنی واقفیت نا تھی ، بچپن و لڑکپن میں باغ ، کھیل کے میدان اور گلیاں نا ہوں تو ؟ بہت روکھا بچپن

لاہور بہت بعد دیکھا ، کراچی دیکھ دیکھ کر بچپن تا لڑکپن ہوا ، پھر ہجرت ، بچوں کی ہجرت بہت اداس ہوتی ہے ، چلو ؟ چل پڑے ، رکو ؟ رک پڑے ، پڑاؤ اب بچپن کی گلیوں سے بہت دور ، لیکن لگاؤ ابھی وہیں ، ایسے یاد آتا ہے ، جیسے چھوڑ نا آیا ، کچھ گم کر آیا ہوں ،
 
آپ اسلام آباد میں ہیں جہاں سبزہ اور پارکس بھی ہیں اور فضا بھی صاف ستھری ہے پھر کیا غم سواۓ محبت کے غم کے
 
hmkhan

Senator (1k+ posts)

ماشاء الله ، باغ جناح کا نام سنا تھا ، ایک دو بار جانا بھی ہوا تھا مگر اتنی واقفیت نا تھی ، بچپن و لڑکپن میں باغ ، کھیل کے میدان اور گلیاں نا ہوں تو ؟ بہت روکھا بچپن

لاہور بہت بعد دیکھا ، کراچی دیکھ دیکھ کر بچپن تا لڑکپن ہوا ، پھر ہجرت ، بچوں کی ہجرت بہت اداس ہوتی ہے ، چلو ؟ چل پڑے ، رکو ؟ رک پڑے ، پڑاؤ اب بچپن کی گلیوں سے بہت دور ، لیکن لگاؤ ابھی وہیں ، ایسے یاد آتا ہے ، جیسے چھوڑ نا آیا ، کچھ گم کر آیا ہوں ،

ہجرتوں کا کرب" اک ذرا چھیڑئیے پھر دیکھئیے کیا ہوتا ہے " اس کرب کو محسوس ہی کیا جاسکتا ہے لفظوں میں احاطہ ممکن نہیں آج پھر یادوں کا سیلاب امڈ آ یا شہر کا ایک،ایک کوچہ
کالج کا زمانہ ساتھیوں ے ساتھ گزارے لمحات ہنگامے،محبتیں،رفاقتیں اور سب سے بڑھ کے ماں
کی آغوش سے بچھڑنے کا کرب

آج کچھ درد مرے دل میں سوا ہوتا ہے
 
hmkhan

Senator (1k+ posts)
Vah khan ji isi tarah shalamar bagh ka bhi dedar kerwa den.

آپ کا حکم سر، آنکھوں پر شالیمار باغ کا تذ کرہ "میلہ چراغاں" کے بغیر ادھورا ہے جیسا کہ آپ
کے علم میں ہے یہ میلہ ہر برس مارچ کے مہینے میں بیساکھی کی آمد پر شالیمار باغ کے بالمقابل منعقد ہوتا ہے انشا اللہ جلد ہی اس کا احوال تحریر کروں گا
1333484700-gypsy-mela-organized-by-punjab-social-welfare-department_1140508.jpg

353205-01-02_24220211.jpg

353222-01-02_24220236.jpg

432646298_4e6b59fc32_z.jpg

10600358_278188022375189_5816765263417303539_n.jpg
 
muntazir

Thank you khan jii main idhar phnch gaya hoon shalamar bagh sai bari yaden wabsta hain bachpan main udhar bohat jatey they aar jub garmion ki chution main lahore jana hota thaa .
 
Last edited:

hmkhan

Senator (1k+ posts)

ماشاء الله ، باغ جناح کا نام سنا تھا ، ایک دو بار جانا بھی ہوا تھا مگر اتنی واقفیت نا تھی ، بچپن و لڑکپن میں باغ ، کھیل کے میدان اور گلیاں نا ہوں تو ؟ بہت روکھا بچپن

لاہور بہت بعد دیکھا ، کراچی دیکھ دیکھ کر بچپن تا لڑکپن ہوا ، پھر ہجرت ، بچوں کی ہجرت بہت اداس ہوتی ہے ، چلو ؟ چل پڑے ، رکو ؟ رک پڑے ، پڑاؤ اب بچپن کی گلیوں سے بہت دور ، لیکن لگاؤ ابھی وہیں ، ایسے یاد آتا ہے ، جیسے چھوڑ نا آیا ، کچھ گم کر آیا ہوں ،

استاد محترم ! بات تو موضوع سے ہٹ کے ہے مگر یہ فرمائیے گزشتہ چار دنوں سے برادرم
عاطف اس فورم پر نظر نہیں آ رہے ان کی غیرحاضری گراں گزر رہی ہے

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
استاد محترم ! بات تو موضوع سے ہٹ کے ہے مگر یہ فرمائیے گزشتہ چار دنوں سے برادرم
عاطف اس فورم پر نظر نہیں آ رہے ان کی غیرحاضری گراں گزر رہی ہے

[/center]

چلے بھی آؤ کے گلشن کا کاروبار چلے ، ہے تو موضوع مطابق ، عاطف صاحب آج کل جرگے کروا رہے ہیں ،

(bigsmile)آن لائن ہیں ان لائن نہیں ، فورم پر ہوتے ہیں ، مگر حاضر نہیں ہوتے ، بلکل جن ہیں آج کل ، یہیں کہیں آس پاس ، مگر دکھائی نہیں دیتے
 
tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
استاد محترم ! بات تو موضوع سے ہٹ کے ہے مگر یہ فرمائیے گزشتہ چار دنوں سے برادرم
عاطف اس فورم پر نظر نہیں آ رہے ان کی غیرحاضری گراں گزر رہی ہے

[/center]

Now a days , he engaged in conducting some official trainings , after session(s) unable to participate here.:(
 
Back
Top