
ایشین کرکٹ کونسل(اے سی سی) نے ایشیاء کپ مقابلوں کے دوران بارشوں میں ذمہ داریاں سرانجام دینے والے گراؤنڈ اسٹاف کیلئے بڑے انعام کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ اعلان اے سی سی کے صدر جے شاہ نے سری لنکن کرکٹ گراؤنڈز میں بارشوں کے دوران فرائض سرانجام دینے والے ملازمین کیلئے کیا اور کولمبو، کینڈی کے گراؤنڈز میں اسٹاف اور کیوریٹرز نے بے حد محنت کی جس پر وہ انعام کے حقدار ہیں۔
جے شاہ نے گراؤنڈ اسٹاف اور کیوریٹرز کیلئے 50ہزار ڈالر کے انعام کا اعلان کیا اور کہا کہ گراؤنڈ اسٹاف نے جس لگن اور محنت سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اس نے ٹورنامنٹ کو یادگار بنایا، ان لوگوں کیلئے یہ اعلان کرتے ہوئے میں فخر محسوس کررہا ہوں۔
اے سی سی کے صدر نے سری لنکن گراؤنڈ اسٹاف اور کیوریٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقابلوں کیلئے سرسبز و شاداب گراؤنڈ ز اور بہترین پچز تیار کے جانا خوش آئندہے۔

خیال رہے کہ ایشیاء کپ 2023 کے فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے، بھارت نے سری لنکا کی پوری ٹیم کو 50 رنز کے مجموعی اسکور پر ڈھیر کردیا تھا۔