باحجاب خواتین کو نوکریوں سے نکال دوں گا

jamaljani

Banned
donald-trump-short-fingered-vulgarian-fingers-bruce-handy-ss13.jpg

واشنگٹن: ری پبلکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر زہر افشانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوگئے تو حجابپ ہننے
والی خواتین کو سرکاری محکموں سے نکال دیں گے۔
ریاست نیوہمپشائر کے شہر مانچسٹر میں ایک ریلی کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوئے تو محکمہ ٹرانسپورٹ، سیکیورٹی، ایڈمنسٹریشن میں کام کے دوران حجاب پہننے والی مسلمان خواتین کو نوکری سے نکال دیں گے، ان خواتین کی جگہ رٹائرڈ فوجیوں کو نوکریاں دیں گے۔واضح ر ہے کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزاورتعصب پرستانہ بیان دینے پر امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ہمہشہ ہی شدید تنقید کا سامنا رہا ہے۔
http://www.express.pk/story/549845/
 
Last edited by a moderator:

Insomniac

Politcal Worker (100+ posts)
اپنے ملک میں تو لوگ ایک ٹی وی کمرشل میں کسی لڑکی کو کرکٹ کھیلتے ہوۓ برداشت نہیں کر سکتے، کیونکہ یہ انکی روایات کے خلاف ہے. وہ ان کا ملک ہے اگر وہ اپنی روایات کے خلاف کوئی کام نہ کرنے دیں تو پھر اس کو بھی سپورٹ کریں، ورنہ یہ منافقت چھوڑ دیں.
 
kaalashaa

Minister (2k+ posts)
مسئلہ یہ ہے جناب جو آپ کی سمجھ میں نہیں آیا بظاہر کہ وہ کہتے ہیں ہم سب کو برابر سمجھتے ہیں اور ہر ایک کو حق حاصل ہے اپنے مذہب اور روایات اور خیالات پہ چلنے اور انکا اظہار کرنے کا فریڈم آف سپیچ وغیرہ۔ اب اس دعوے میں ٹرمپ کی بات کہاں فِٹ آتی ہے بتاؤ؟

.کیا یہ بیان وائٹ ہاؤس سے جاری کیا گیا ہے؟ یہ ایک انفرادی شخص کا بیان ہے، کوئی ریاستی اصول نہیں
ان کہ ملک میں ہر ایک کو حق ہے کہ وہ اپنے مذہب ، روایات اور خیالات کا اظہار کر سکے، اور پاکستان میں کتنی آزادی رائے ہے اس کا آپ کو پتا ہو گا. پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، پھر دوسروں کی طرف دیکھنا [FONT=&amp]چاہیے[/FONT].
 
Back
Top