ن لیگ کے سینئر رہنما محمد زبیر کا کہنا تھا کہ اس وقت جنرل باجوہ ایک حقیقت تھے بطور سیاسی پارٹی ہم نے ڈیل بھی کرنا تھی، ہم یہ تو نہیں کرسکتے تھے کہ مورچے ہر جگہ اور ہر وقت کیلئے کھولتے، عوام کو پتا ہونا چاہئے کہ ترقی کا سفر کیوں اور کیسے روکا گیا، ہم نے اسمبلی میں ووٹ دیا اس ووٹ کی بنیاد پر توسیع ہوئی ہم کیسے تردید کرسکتےہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کی ترقی کو دوبارہ نہ روکا جائے، نوازشریف جو بتانے کی کوشش کررہے ہیں وہ سمجھنا بہت ضروری ہے.
ن لیگ کیساتھ جو کچھ ہوا وہ سازش کا حصہ تھا سازش کا ٹائٹل پروجیکٹ پی ٹی آئی تھا۔وہ جیو نیوز کے پروگرام ’نیاپاکستان‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کررہے تھے۔

باجوہ ایک حقیقت، بطور سیاسی پارٹی ہمیں ڈیل بھی کرنا تھی، محمد زبیر
کراچی ن لیگ کے سینئر رہنما محمد زبیر کا کہنا تھا کہ...
