باتیں تو بلاول اپنی تقریر میں نہیں کریگا

such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
بسم الله الرحمٰن الرحیم

وہ باتیں جو بلاول اپنی تقریر میں نہیں کریگا

کل سے یہ بحث اکثر ٹی وی پروگراموں پر سننے کو ملی کی بلاول اپنی تقریر میں کیا کہیگا
یوں تو بلاول اپنی تقریر میں بہت کچھ کہہ سکتا ہے..پی پی پی کے پاس نام نہاد شہیدوں کی ایک لسٹ موجود ہے جن میں سے ہر ایک پر ایک ایک خصوصی شام غریباں منعقد کی جا سکتی ہے....اس لئے یہ کہنا کے کیا کہیگا یہ ایک لمبی فہرست ہوسکتی ہے

ہاں یہ کہنا کہ کیا نہیں کہیگا...تو اسکی پیشنگوئی کرنا نسبتا بہت اسان ہے
تو لیجئے جناب میری نظر میں بلاول یہ باتیں قطعا نہیں کہیگا

پی پی پی کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی
ہم مظلوم طبقے کو انصاف فراہم کرینگے

پولیس عوام کی خدمت پر مامور ہوگی اور پولیس میں سے سیاسی مداخلت کا خاتمہ کرینگے

لوگوں کو بہترین صحت کی سہولیات مہیا کی جائینگی

تعلیم کے شعبے کو ہم ترقی دینگے

تمام اداروں پر غیر جانبدار اور قابل سربراہان کا تقرر کرینگے

امریکہ کے آگے نہیں جھکیںگے

بیرونی قرضے نہیں لینگے

وی ای پی کلچر کا خاتمہ کرینگے

غریب اور امیر کے لئے قانون برابر ہوگا

ایک بہترین بلدیاتی نظام اس ملک میں متعارف کروائینگے جہاں لوگوں کے مسائل نچلی سطح پر حل ہونگے

امیروں سے ٹیکس لے کر غریبوں کو دینگے

بلاول اگر یہ باتیں نہیں کہتا تو جو کہتا ہے وہ کہتا رہے ہماری بلا سے
اندھے بھرے گونگے بھیڑ بکریوں کی طرح آجائیں اسکے جلسے میں ہمیں کیا فرق پڑتا ہے
جی ہاں یہ باتیں تو نواز شریف بھی اپنی تقریر میں نہیں کہتا
اور کیوں کہیگا ..جب کرنا ہوگا تو کہیگا نا

تو جناب تیار ہوجائیے آج کراچی کے مزار قائد سے ایک شام غریباں سننے کے لئے
جس میں جمہوریت کے لئے دی گئی قربانیوں کی داستانیں ہونگی...اور کل صبح پھرترو تازہ ہوکر وہی لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہوگا

الله اس جلسے کا شرکاء اور انکے ووٹرز کی آنکھوں پر پڑی پٹی کھول دے
امین

Last edited:

adil786

Minister (2k+ posts)
Re: وہ باتیں جو بلاول اپنی تقریرمیں نہیں کریگ

جو باتیں آپ کہہ رہے ہیں کہ وہ نہیں کریں گے,اگر وہ کر دیں تو بھائی آپ چاہتے ہیں کہ بلاول کے بچے آنے والے اقتدار سے محروم ہو جائیں

such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
Re: وہ باتیں جو بلاول اپنی تقریرمیں نہیں کریگ

جو باتیں آپ کہہ رہے ہیں کہ وہ نہیں کریں گے,اگر وہ کر دیں تو بھائی آپ چاہتے ہیں کہ بلاول کے بچے آنے والے اقتدار سے محروم ہو جائیں

کچھ لوگ یوں بھی کہتے ہیں کہ بھائی عمران کہتا ہے تو کیا ہوا ...کریگا؟؟؟..یہاں کرتا کون ہے

میں انسے کہتا ہوں کہ آج کے دور میں نواز شریف بھی یہ باتیں کہہ دے اگر کہنے سے کرنا لازم نہیں آتا تو

مگر جب انسان ایک بات کہتا ہے تو میڈیا کے اس دور میں ان باتوں کی بازگشت سننی پڑتی ہے اور پھر کرنا لازم ٹھہرتا ہے
اور اگر نا کیا تو اگلی دفعہ عوام جوتے ماریگی

خاص طور پر وہ باتیں جو واضح ہوں...جیسے بلدیاتی انتخابات، تمام اداروں پر غیر جانبدار غیر سیاسی اور میرٹ پر سربراہان کا تقرر...اب اگر یہ بات عمران کہہ کر بھی پانچ سال میں نا کرے تو لوگ جوتے نہیں ماریںگے؟؟

لیکن کاش عوام جوتے مارے نا کرنے والوں کو
 
Last edited:

sadani

Minister (2k+ posts)
Re: وہ باتیں جو بلاول اپنی تقریرمیں نہیں کریگ

Absolutely right......
 
tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

باتوں اور تقریروں کا کیا ؟ اگر آپ نے بہلنا ہے تو ، بہلنے کے لیے تقریروں میں بہت سا سامان ہو گا

الطاف حسین بھی بہت سی انقلابی باتیں کر لیتا ہے ، مولانا فضل الرحمان بھی اسلامی انقلاب پر پرمغز بیان دیتا رہتا ہے ، باتوں کا کیا ؟ ایک عمل سے سب دھل جاتا ہے ، بہروپ سے اصلی روپ نکل آتا ہے ، بہت سے گلوکار ہیں ، بہت سے فنکار ہیں ، بہت سے ہی باتونی ہیں ، لیکن عمل صفر ، بہانے بے شمار
 
جناب آپکی بات ایک حد تک درست ہے
مگر جمہوری روایات میں پہلے باتیں ہوتی ہیں اس بنیاد پر ووٹ ملتے ہیں اور پھر عمل کی باری
اگر دیکھنے اور سننے والے ذہنی غلام نا ہوں تو باتوں اور وعدوں کی بے عملی پر سزا دیتے ہیں

مگر ملک پاکستان کا حال یہ نہیں

ہاں کسی حد تک میڈیا کی وجہ سے اب باتوں میں بھی احتیاط کی جاتی ہے
جو کام اپنے دور اقتدار میں کیا نا ہو یا آئندہ کرنا نا ہو اس پر بات بھی کیوں کریں

بس یہی وجہ ہے باتیں بھی نا کرنے کی
 
Saeed4Truth

Minister (2k+ posts)
اور ہمارا میڈیا کہے گا

بلاول میں اپنے نانا کی خوبیاں نظر آتی ہیں
تقریر تو بلکل ماں پر گئی ہے
ولولہ ماموں جیسا ہے
یوتھ اب بلاول کی طرف دیکھ رہی ہے
آج ثابت ہو گیا بھٹو واقعی زندہ ہے
 
Last edited:

cheetah

Chief Minister (5k+ posts)
Oh yar koi us Kay Baap ka be zikar kar do kuch us ki be contribution hai

زرداری تو روحانی باپ ہے اصلی والے کا تو پتا نہیں
وہ بھی ایسا کے پورا بھٹو خاندان ختم کر دیا
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
جناب یہ باتیں تو بھٹو صاحب کے دور سے دوہرائی جا رہی ہیں ،یہ باتیں صرف عوام کو اور بیوقوف بنانے کے لئے ہوتی ہیں ،بلاول نے پڑھا برطانیہ میں ہے ،لیکن لاڑکانہ کی یونیورسٹی کی تربیت کچھ اور طرح کی ہے ، اس لئے ساری تعلیم بےکار ،بھٹو اور بے نظیر بھی پڑھے برطانیہ میں لیکن سیاست کی لاڑکانہ میں ، وہ تعلیم جو خاندان دے لوگوں کو غلام رکھنے کے لئے ،وہ ضروری ہے ،جمہوریت ضروری نہیں
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
Re: وہ باتیں جو بلاول اپنی تقریرمیں نہیں کریگ

کچھ لوگ یوں بھی کہتے ہیں کہ بھائی عمران کہتا ہے تو کیا ہوا ...کریگا؟؟؟..یہاں کرتا کون ہے

میں انسے کہتا ہوں کہ آج کے دور میں نواز شریف بھی یہ باتیں کہہ دے اگر کہنے سے کرنا لازم نہیں آتا تو

مگر جب انسان ایک بات کہتا ہے تو میڈیا کے اس دور میں ان باتوں کی بازگشت سننی پڑتی ہے اور پھر کرنا لازم ٹھہرتا ہے
اور اگر نا کیا تو اگلی دفعہ عوام جوتے ماریگی

خاص طور پر وہ باتیں جو واضح ہوں...جیسے بلدیاتی انتخابات، تمام اداروں پر غیر جانبدار غیر سیاسی اور میرٹ پر سربراہان کا تقرر...اب اگر یہ بات عمران کہہ کر بھی پانچ سال میں نا کرے تو لوگ جوتے نہیں ماریںگے؟؟

لیکن کاش عوام جوتے مارے نا کرنے والوں کو

تو جوتے مارنے کی بسم اللہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو تو کم از کم کر دینی چا ہیے؟
 
Back
Top