بائپرجوائے غیرمحفوظ انداز میں رپورٹنگ پر پاکستانی خاتون صحافی تنقیدکی زدمیں

zamzamaaja.jpg


بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان بائپر جوائے بھارتی ریاست گجرات کے قریب ٹکرانے کے بعد کمزور ہوکر شدید ڈپریشن میں تبدیل ہوچکا ہے۔

بائپر جوائے کی غیر محفوظ اور مضحکہ خیز انداز میں رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں اور یوٹیوبرز پر تنقید کی جارہی ہے ۔

’بائپر جوائے پر پاکستانی خاتون رپورٹر زم زم سعید بھی رپورٹنگ کرتی دکھائی دیں، جہاں زم زم سعید کی صلاحیتوں کو سراہا گیا وہیں وائرل ہونے کے لیے غیر محفوظ انداز میں کی جانے والی رپورٹنگ پر تنقید بھی کی گئی۔

ماڈل و میزبان متھیرا نے خاتون رپورٹر کی کلپ شیئر کرتے ہوئے غیر محفوظ انداز میں رپورٹنگ کو وائرل اور لائیکس حاصل کرنے کا بہانہ قرار دیا۔


متھیرا نے زم زم سعید کی کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا صحافی عوام کو طوفان سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ خود محض چند لائکس اور کلکس کے چکر میں اپنی زندگی خطرات میں ڈالتے ہیں۔

خاتون رپورٹر کی غیر محفوظ انداز میں کی گئی رپورٹنگ کی کلپ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کی گئیں، جہاں لوگوں نے ان پر تنقید کرتے ہوئے ان کے عمل کو وائرل اور مشہور ہونے کا حربہ قرار دیا۔

بھارتی ریاست گجرات میں طوفان بیپرجوائے سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں مکانات ڈوب جانے سے معمولات زندگی مفلوج ہوگئی,بحریہ عرب سے اٹھنے والا طوفان بیپرجوائے نے بھارتی ریاست گجرات میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے، طوفان سے مانڈوی گاؤں مکمل زیر آب آگئے، کئی مکانات ڈوب گئے جس کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہوگیا۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے بحالی کا کام جاری ہے، تاہم اب تک ایک ہزار سے زیادہ دیہات تاریخی میں ڈوبے ہوئے ہیں,بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 12 گھنٹوں کے دوران سترہ جون دوپہر 12 بجے تک یہ مزید کمزور ہو کر ڈپریشن میں بدل جائے گا، سمندری طوفان بیپرجوئے کے زیر اثر راجستھان کے کچھ علاقوں میں جمعہ کو شدید بارش ہوئی

بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے راجستھان کے کچھ حصوں میں پیر تک بارش جاری رہے گی، محکمہ نے جالور اور باڑمیر کے لیے ’ریڈ‘ الرٹ جاری کیا ہے، جہاں 200 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔


بحیرہ عرب میں 10 دن سے زیادہ کا چکر لگانے کے بعد طوفان بپرجوائے نے جمعرات کو گجرات کے جاکھاؤ بندرگاہ کے قریب لینڈ فال کیا جس سے مغربی ساحلی ریاست کے کچھ اور سوراشٹرا علاقوں میں تباہی مچائی تھی اس واقعے میں 2 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوئے تھے۔
 
Last edited by a moderator:

Back
Top