Haidar Ali Shah
MPA (400+ posts)
اے پی ایس کے واقعے کو دو سال ہوگئے ہے لیکن آج تک پتا نہیں چل سکا کہ ذمہ دار کون تھے؟ اتنے سخت سیکورٹی میں چند غیر مقامی افراد کیسے اندر آئے؟ ان کے پاس لیسٹیں کہاں سے آئی؟ اس سے پہلے بھی کئی فوجی کیمپس پر حملے ہوئے تھے اور اس کے بعد بھی حاصل سبق کیا ہوا؟* کونسے اعلی افسر یا عہدیدار نے غلطی مان کر استعفی دیا؟ اتنی بڑی فوج اور اتنے سارے خفیہ اداری دن رات پتا نہیں 'تاش" کھیلتی ہیں یا گھوڑ دوڑ پر پیسے لگاتی ہیں کیوں آج تک کوئی منصوبہ پکڑا نہیں گیا؟ جب تک بوٹ چاٹنے والوں کا خاتمہ نہیں ہوگا جب تک ان فرشتوں کو گریبان پکڑے نہیں جائے گے تب تک "ہم" اور "تم" مرتے رہینگے. کاش ہم حمودرحمان کمیشن کی رپورٹ وقت پرجاری کرتے اور مجرموں کو عبرت ناک سزا دیتے تو آج یہ دن نا دیکھنا پڑتا. آگر یہ فوجی جنرل صابن؛ شیمپو؛ تیل؛سڑکیں اور رہائشیں منصوبے بنانے کے بجائے تھوڑی سی توجہ فوجی ٹریننگ خفیہ اداروں کیلئے جدید آلات کی طرف دے تو مجھے یقین ہے بلوچستان پاکستان کا ہی حصہ رہے گا. قبائلیں بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگائینگے. فوج کو اپنے ہی ملک میں اپنے ہی لوگوں پر ایف سکسٹین اور ایف سیونٹین سے بمباری نہیں کرنی پڑے گی. جب آپ کیسی کے گھر اور بازار موہن جودوڑوں میں بدل دیتے ہیں تو پھر ان سے "خیر" کی توقع رکھنا پاگل پن ہے. جن قبائیل کو اپنے وقت کی سپرپاور دبا نہیں سکی وہ ہم جیسے شکست خوردہ قوم سے کیوں دبے گی. اکثر مسئلے محبت سے کچھ لو کچھ دو سے حل ہوتے ہیں بدمعاشی سے نہیں لیکن آگر آپ کا خیال ہے کہ وقت بدل گیا ہے تو لڑتے رہو وہ لوگ آپ کو مایوس نہیں کرے گے. میرے بات کا یقین نہیں تو تاریخ گواہ ہے اور آگر تاریخ کا بھی یقین نہیں تو پڑوس میں موجودہ وقت کے سب بڑے اپنا ماتا پھوڑنے کے بعد بھی شکست خوردہ کھڑی ہے
*
*
Last edited by a moderator: