اے سی 24 ڈگری پر چلانے سے کای فائدہ ہوگا؟

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
اے سی 24 ڈگری پر سیٹ کرنے سے کیا ہو گا؟

ایک زمانہ تھا کہ گھروں میں ایئر کنڈیشنر دولت کی علامت ہوا کرتا تھا لیکن اب کھڑکیوں کے باہر ٹنگے اے سی عام ہو گئے ہیں۔
برصغیر کی چلچلاتی گرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے یہ ایک حل تو ہے، لیکن اب انڈیا میں بحث چل رہی ہے کہ اے سی کی سیٹنگ ایسے کر دی جائے کہ درجۂ حرارت 24 ڈگری پر رہے۔


توانائی کی وزارت نے مشورہ دیا ہے کہ بجلی بچانے کے لیے اے سی کی ڈیفالٹ سیٹنگ کو 24 ڈگری پر سیٹ کر دیا جائے تاکہ اس سے کم ٹھنڈک پر خرچ ہونے والی اضافی بجلی کا خرچ بچایا جا سکے۔

وزارت کا دعویٰ ہے کہ اس طرح چھ ماہ کے اندر 20 ارب یونٹس بچائے جا سکتے ہیں۔

توانائی کے وزیر آر کے سنگھ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا:

'اے سی میں ایک ڈگری کے اضافے سے چھ فی صد توانائی بچتی ہے، 24 ڈگری پر سیٹ کرنے سے 18 فیصد توانائی بچے گی۔'

لیکن پورا سچ کیا ہے اور کیا حکومت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ لوگوں کے لیے فیصلہ کرے کہ وہ اپنے اے سی کا درجۂ حرارت کتنا رکھیں؟

مرکز برائے سائنس و ماحولیات (سی ایس ایس) کی پروگرام مینیجر اویکل سومونشی نے بی بی سی کو بتایا کہ حکومت یہ تجربہ کرنا چاہتی ہے۔
اس کے تحت حکومت اے سی بنانے والی کمپینیوں سے کہے گی کہ وہ اے سی کی ڈیفالٹ سیٹنگ 24 ڈگری پر رکھیں۔ فی الحال اے سی کمپنیاں سیٹنگ 18 سیلسیئس کے قریب رکھتی ہیں۔


سومونشی نے کہا: 'اگر بات بنتی ہے کہ تو آگے بننے والی اے سی میں 24 ڈگری سیٹ ہو گا، جسے گاہک ضرورت پڑنے پر کم یا زیادہ کر سکیں گے۔'
انھوں نے یہ کہا کہ یہ فیصلہ توانائی کی بچت اور فطرت کے تحفظ میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔


'اصل میں اے سی کمرے کا درجۂ حرارت 18 ڈگری تک لانے کے لیے بنے ہی نہیں ہیں۔ ہوتا کیا ہے کہ اے سی کا درجۂ حرارت 18 تا 20 ڈگری
سیٹ ہوتا ہے اور لوگ اسے بدلنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔ ایسا کرنے پر وہ زیادہ موثر نہیں رہتا اور زیادہ بجلی کھاتا ہے۔


'اور آپ کو یہ جان کر حیرانی ہو گی کہ جب ای سی کا بورڈ 18 دکھا رہا ہوتا ہے تو کمرے کا درجۂ حرارت اصل میں اتنا نہیں ہوتا۔'

اے سی کا درجۂ حرارت طے کرنے کی یہ کوشش نرالی نہیں ہے۔ جاپان میں 28، ہانگ کانگ میں 25 اور برطانیہ کے اے سی 24 پر سیٹ ہوتے ہیں۔
سی ایس ایس کے مطابق گرمیوں میں کسی گھر کے ماہانہ بجلی کے بل کا 80 فیصد حصہ اے سی کھا جاتا ہے اور اے سی پر خرچ ہونے والی یہ اضافی بجلی ماحول کو مزید گرم بنا رہی ہے۔

Source
 
Last edited by a moderator:

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
اے سی ذرا بلندی پر لگے ہوتے ہیں

اسی لئے کہتے ہیں اے سی چھبیس پر چلاؤ ، کیوں کہ آپ کو چوبیس ڈگری ملے گا ، آپکے لیول پر
ساری سائنس اس بات میں ہے کہ ٹھنڈی ہوا وزنی ہوتی ہے اور نچلی ستہ پپرہوتی ہے اور گرم اوپر کی ستہ پر
 

killerjatt

MPA (400+ posts)
dc inverter ac 28 c pr rakhnay say 2amp ( 350 watts ) /h bijli khata hay ager 16 pr rakha jay to 1 ton ac 6.7 amp ( 1500 watts ) bijli kahata hay..1,5 ton ac 8.5 amp ( 2000 watts ) /h bijli khata hay..... 1000 watts/hr ka 1 unit hota hay ..ager 28c pr chalay ga to ac 2 hrs mian 1 unit bijli khay ga ..ager 16 c pr chalay to 1 ton ac 1.5 unit or 1.5 ton 2 unit lai ga..
 

BrotherKantu

Chief Minister (5k+ posts)
اے سی ذرا بلندی پر لگے ہوتے ہیں

اسی لئے کہتے ہیں اے سی چھبیس پر چلاؤ ، کیوں کہ آپ کو چوبیس ڈگری ملے گا ، آپکے لیول پر
ساری سائنس اس بات میں ہے کہ ٹھنڈی ہوا وزنی ہوتی ہے اور نچلی ستہ پپرہوتی ہے اور گرم اوپر کی ستہ پر


مین آج ہی پاکستان سے واپس آیا ہون۔

مین نے اے سی کو تیس پر رکھ کے ہلکا پنکھا چلا کے زیادہ پر سکون سمجھا ہے۔

،
 

savethepak

Councller (250+ posts)
Bridge in the UK demolished and cleared in fifteen hours
This is how local governments works in the world. Fastest Services to Local Communities.

 

wamufti

Senator (1k+ posts)
Bhai sb they know what to do, how to do, how many resources are going to be required, what will be alternate plan to minimise disruption for people.

Humare yahan sarak khodte he tu neeche se gas pipe line nikal aati yeh. Kaam udher hi reh jata he. Kissi ko nahi pata hota ab kia kare.
 

Back
Top