اے رب

jani1

Chief Minister (5k+ posts)




اے رب۔۔۔



.اک صحت ہی تو تھی ۔۔۔
تھا میں جس کا طلبگار اے رب۔۔۔


رہتا تھا ہر وقت و ہر سو۔۔۔۔
دولت اُس پر لُٹانے کو تیار اے رب۔۔۔


اور ہوا جب میں بے حال۔۔۔
و حد سے زیادہ بیمار اے رب۔۔۔


یاد کیا تُجھ کو اُسی طرح ۔۔۔۔
کیا ایوب نے ۔۔ تھے وہ جب بیمار اے رب۔۔۔


اور پا کر صحت و تندرُستی۔۔۔
ہوں میں تیرا شُکر گُزار اے رب۔۔۔۔


دوا دینا اُسکو۔۔۔ شفا دینا اُسکو۔۔۔
ہے جو کوئی بھی بندہ تیرا بیمار اے رب۔۔۔


 
Last edited:

jani1

Chief Minister (5k+ posts)

.آئیں مل کر تمام بیماروں کی صحتیابی کے لیے دُعا کریں۔۔۔

اےاللہ ۔۔ تمام بیماروں اور اُن کے لواحقین کی مُشکلیں آسان فرما۔۔۔


آمین۔۔۔


 
Last edited by a moderator:
​آئی آئی پی ٹی آئی نامی فورم ممبر کے بھائی کے بارے چند دن قبل افسوسناک خبر آئی تھی کہ ان کو برین ٹیومر ہے ،،،،کسی معزز ممبر کے پاس کوئی اپ ڈیٹ ہے تو شئیر کر دے ،
 

saadmahhmood83

Minister (2k+ posts)
اللہ پاک تمام بیماروں کو اور خصوصی طور پر "آئی۔آئی۔پی۔ٹی۔آئی" کے بھائی کو صحت عطا فرمائے۔آمین
 

3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)
بالکل درست،،بیشک رھنے کو گھر نہ ھو، پہننے کو اچھّے کپڑے نہ ھو، کھانا بس اتنا ھو کہ زندہ رھنے کو کافی ھو، لیکن آپ جسمانی اور ذھنی طور پر بالکل درست ھوں تو میرے خیال میں "ربّ" کا شکر ادا کرنے کی لئے صرف اتنا ھی کافی ھے
لیکن ھم اس"راز" سے اُس وقت تک بے خبر رھتے ھیں، جب تک کہ ھم بیمار نہ ھوں۔ ۔ ۔ ۔اللہ ھم سب کو یہ راز جاننے کی توفیق دے، اور ھمیں "صرف صحت" جیسی نعمت پر اُس کا شکر گزار رھنے کی تو فیق دے آمین ثم آمین
 

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)


صحت ہزار نعمت ہے ، لاکھوں / کروڑوں اور بہت سوں میں ، صحت ہی تو ایک بڑی نعمت ہے ،
دو ماہ سے اس نعمت کو پھر سے راضی کرنے کی مشقت جاری ہے


گزشتہ ، دو ماہ سے ایک کشمکش جاری ہے ، ڈاکٹرز نے بھی تختہ مشق بنا رکھا ہے ، سب کسی ایک پر متفق ہی نہیں ، اختلاف ہے ، کافی اختلاف ہے ، جب متفق نا ہوے تو ، خود ہی کہہ دیا ، (آئ ایم اگری ، گو فار اٹ ، آپریٹ اٹ ) ، مجھے معلوم ہے ، فیصلہ آخر مریض نے کرنا ، لہذا وقت ضائع مت کریں ، شبہ ہے تو ، رفع کریں ، جو ہو گا دیکھا جاے گا ، اگر نا ہوا تو اگلی کسی وجہ و جواز پر محنت کرلیں گے ، جن کی ایڈوائیس تھی ، وہ مطمئن ہوے ، اس حالت میں یہی بہتر ہے وقت ہی تو سب سے بڑا رسک ہے جب وقت ہی نا رہا تو پھر ؟ آپشنز کا کیا کرنا ہے ؟ ، لیکن ایک ڈاکٹر نے ویٹو کی اجازت نا ہونے باوجود ، شدید اعتراض کر دیا ، چوبیس گھنٹے ، صرف چوبیس گھنٹے ، دیکھ لیں ، رپورٹس میں ایک تضاد ہے ، جس کی وجہ سے میرے خیال میں آپریشن ایک غلطی ہے ، سب خاموش ، آخر مجھے ہی بولنا پڑا ، ٹھیک ، چوبیس گھنٹے مزید انتظار ؟ اب کیا کرنا ہے ؟ بتائیں ، تمام رپورٹس اکٹھی کیں ، آرمی سے متعلق ہسپتال ، میں اپائنٹمنٹ ہے شام کو ، آپ وہاں پہنچیں ، جی ٹھیک ، شام ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے ، سول بابوؤں کو مکمل مسترد کر دیا ، نہیں یہ سب غلط سمت میں ٹامک ٹوئیاں کر رہے ہیں ، ابھی / ذرا دیر بعد ............ کو چیک اپ کرائیں ، رپورٹس درست نہیں ، ایک اہم فیکٹر جس پر دوسرے ڈاکٹرز کی توجہ نہیں ، وہی تو سب سے بڑا رسک ہے ، شام معاینہ ہو گیا ، صرف ایک ٹیسٹ جلدی کرانے کا کہہ دیا ، ٤٨ سے ٧٢ گھنٹے کی تحقیق ہے ، پھر فیصلہ ہو گا ، یہ "وہ" تو نہیں ، جو نظر آتا ہے ، گمان ہو ، ہاں ضرور گمان ہو ، ہاں مگر ؟ گمان ہو ، انتظار کا آدھا وقت گزر چکا ، الحمد للہ ، شکریہ شکریہ ، جو یوں ہوتا تو کیا ہوتا ؟ یوں نا ہوتا تو کیا ہوتا ؟ ارے نہیں ، جو ہو گا سامنا کرنا ہے ، مقابلہ کرنا ہے ، دواء ابھی بہت کم ، لیکن دعائیں بہت زیادہ ، بہت طویل و بہت پیاری ، سمیٹ نہیں رہا ، جس نے عملدرآمد کرنا ہے ، اسی کے حوالے کرتا ہوں ، خود ؟ معمول مطابق چلتا جاتا ہوں ، انتظار بری شے ہے ، لیکن ؟ اس بار انتظار کو نو لفٹ ، کوئی پرواہ نہیں ، الحمد للہ ، الحمد للہ


سب دوستوں ، مخلصین ، سے گزارش ہے ، ہر بیمار کے لیے دعا کریں ، لواحقین کی محبتوں / عقیدتوں کی کامیابی کے لیے دعا کریں ، شکریہ جی ؟ شکریہ شکریہ

:jazak:​
 

Back
Top