اے این پی نے حکومتی اتحاد سے نکلنے پر غور شروع کردیا،سلیم صافی کا دعویٰ

safii1i11h1h211.jpg

سلیم صافی نے ایک ٹویٹ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ حکومتی وعدے کے باوجود گورنر شپ نہ دلوانے پر اے این پی نے حکومتی اتحاد سے نکلنے پر غور شروع کردیا ہے ۔

انہوں نے مزید لکھا کہ تمام اتحادی جماعتوں کی حمایت اور وزیراعظم کی یقین دہانی کے باوجود میاں افتخار کو گورنر نہ بنانے پر اے این پی کی صفوں میں برہمی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1537837565209985024
سلیم صافی نے مزید دعویٰ کرتے ہوئے لکھا کہ کسی بھی وقت حکومت کی حمایت ختم کرنے کا اعلان ہوسکتا ہے۔

اس ضمن میں قمرزمان کائرہ کا سلیم صافی کے شو میں کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی گورنر شپ عوامی نیشنل پارٹی کا حق ہے،ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ وزیراعظم کے بھی ہاتھ بندھے ہوئے ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1537933814386679811
قمرزمان کائرہ نے مزید کہا کہ اب آپ میری لڑائی مت کرائیں، میں مولانا کا بہت احترام کرتا ہوں لیکن خیبرپختونخوا کی گورنرشپ اے این پی کا حق ہے۔

قمرزمان کائرہ کی باتوں سے یہ تاثر ابھررہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اور وہ اپنی جماعت کے کسی بندے کو گورنر بنانا چاہتے ہیں ۔

اگر اے این پی حکومت کو چھوڑتی ہے تو حکومت کو خاص فرق نہیں پڑے گا، وزیراعظم کو برقرار رہنے کے لئے 172 ارکان کا ہونا ضروری ہے اور حکومت کے پاس 175 ارکان ہیں، اگر اے این پی علیحدہ ہوتی ہے تو حکومت ایک ووٹ کی اکثریت پر کھڑی ہوگی ۔

دوسری جانب یہ دعوے بھی کئے جارہے ہیں کہ ن لیگ اپنا گورنر لانا چاہتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت ہے، اگر ن لیگ اپنا گورنرلے آئے تو وہ کل کو گورنر راج لگا کر خیبرپختونخوا حکومت گراسکتی ہے اور وزیراعلیٰ محمود خان سمیت صوبائی وزراء جن پر مقدمات ہیں انہیں گرفتار کرسکتی ہے۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
سردیوں میں جب بھیڑیوں کو شکار نہیں ملتا ہے‏ اور برف کی وجہ سے خوراک کی قلت ہوجاتی ہے تو بھیڑیے ایک دائرے میں بیٹھ کر ایک دوسرے کو گھورنا شروع کردیتے ہیں۔ جیسے ہی کوئی بھیڑیا بھوک سے نڈھال ہو کر گرتا ہے تو باقی سب مل کر اس پر ٹوٹ پڑتے ہیں اور اس کو کھا جاتے ہیں۔ اس کو فارسی میں ’’گرگ آشتی‘‘ کہتے ہیں۔

سیاسی بھیڑیوں کو کھانے کو کچھ نہیں مل رہا تھا اسلئے مل بیٹھے تھے. جھپٹنے والوں نے جھپٹ لیا بقیہ ایک دوسرے پر غرا رہے ہیں
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
No No....ANP ko aik do moths aur rehna chahay is Gov mein..ta ke KPK se complete white wash ho sakay in ka ..Jo seats local body election ki thien wo vote bhi zaya ho jaya..Kindly give them good things about this Gov..
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
سردیوں میں جب بھیڑیوں کو شکار نہیں ملتا ہے‏ اور برف کی وجہ سے خوراک کی قلت ہوجاتی ہے تو بھیڑیے ایک دائرے میں بیٹھ کر ایک دوسرے کو گھورنا شروع کردیتے ہیں۔ جیسے ہی کوئی بھیڑیا بھوک سے نڈھال ہو کر گرتا ہے تو باقی سب مل کر اس پر ٹوٹ پڑتے ہیں اور اس کو کھا جاتے ہیں۔ اس کو فارسی میں ’’گرگ آشتی‘‘ کہتے ہیں۔

سیاسی بھیڑیوں کو کھانے کو کچھ نہیں مل رہا تھا اسلئے مل بیٹھے تھے. جھپٹنے والوں نے جھپٹ لیا بقیہ ایک دوسرے پر غرا رہے ہیں
Best example....mera khail ha ke Zardari.. Showbaz.Molvi Fazulo sab se pehlay dosray behrio ka shikar ho gein..
 

Back
Top