Amal
Chief Minister (5k+ posts)
اے اللہ اپنی طرف سے ہمارا حامی کھڑا کردے
اَللّھُمَّ اِنّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِھِمْ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ
(رواہ احمد وابوداؤد)
اے اللہ! ہم تجھی کو ان کے مقابلے میں کرتے ہیں اور ان کی شرارتوں سے تیری پناہ چاہتے ہیں
اَللّھُمَّ اکْفِنَا ھُمْ بِمَا شِئْتَ۔ راوہ مسلم
اے اللہ! جس طریقے سے تو چاہے ہمیں ان سے کافی ہو جا
اَللّھُمَّ اِنّا نَعُوْذُبِکَ مِنْ جَہْدِ الْبَلَائِ وَدَرْکِ الشَّقَآئِ وَسُوْئِ الْقَضَآئِ وَشَمَاتَۃِ الْاَعْدَائِ۔
(متفق علیہ)
اے اللہ! ہر مصیبت کی سختی سے ہر بدبختی کے گھیر لینے سے ہر بری تقدیر سے اور دشمنوں کے ہم پر ہنسنے سے ہم تیری پنا ہ چاہتے ہیں
اَللّھُمَّ اھْلِکِ الظَّالِمِیْنَ بِالظَّالِمِیْنَ وَاَخْرِجْنَا مِنْہُمْ سَالِمِیْنَ غَانِمِیْنَ
اے اللہ ! تو ظالموں کو ظالم لوگوںسے برباد فرما اور ہمیں ان کے درمیان سے صحیح سلامت غنیمت لے کر لوٹنے والے نکال لا
رَ*بَّنا أَخرِ*جنا مِن هـٰذِهِ القَر*يَةِ الظّالِمِ أَهلُها وَاجعَل لَنا مِن لَدُنكَ وَلِيًّا وَاجعَل لَنا مِن لَدُنكَ نَصيرً*ا
٧٥سورة النساء
"اے ہمارے رب! اس ملک(ہندوستان) کے ظالموں کے ظلم سے ہمیں نجات دے اور اپنی طرف
سے ہمارا کوئی حامی کھڑا کردے اور اپنی طرف سے ہی ہمارا کوئی مددگار بنا دے۔"
اَللّھُمَّ اِنَّا نَسْألُکَ مُوْجِبَاتِ رَحْمَتِکَ وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِکَ وَالسَّلاَمَۃَ مِنْ کُلِّ إثْمٍ وَالْغَنِیْمَۃَ مِنْ کُلِّ بِرٍّ وَالْفَوْزَ بِالْجَنَّۃِ وَالنّجَاۃَ مِنَ النَّارِ.
(الحاکم وصححۃ الذھبي)
اے اللہ ! ہم تیری رحمت کے اسباب کا سوال کرتے ہیں- تیری مغفرت کے سامان ہر گناہ سے سلامتی ہر نیکی سے حصہ جنت کی کامیابی اور جہنم سے نجات کا سوال کرتے ہیں-
اَللَّھُمَّ مُنْزِلَ الْکِتَابِ وَمُجْرِیَ السَّحَابِ وَھَازِمَ الْاَحْزَابِ اھْزَمْھُمْ وَزَلْزِلْھُمْ وَانْصُرْنَا عَلَیْھِمْ۔
(رواہ البخاری و مسلم)
اے کتاب اتارنے والے! بادلوں کو چلانے والے! اور جماعتوں کو شکست دینے والے اللہ! انہیں شکست دے انہیں ہلا کر رکھ دے اور ہماری ان پر مددفرما
اَللَّھُمَّ إنّا ظَلَمْنَا أنْفُسَنَا ظُلْمًا کَثِیْرًا وَّلاَ یَغْفِرُالذُّنُوبَ إلاّ أنْتَ فَاغْفِرْلَنَا مَغْفِرَۃً مِّنْ عِنْدِکَ وَارْحَمْنَا إنَّکَ أنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ۔
(متفق علیہ)
اے اللہ! بلاشبہ ہم نے اپنے آپ پر بہت زیادہ ظلم کر لیا ہے اور گناہوں کو تیرے سوا کوئی بخش نہیں سکتا- ہمیں! اپنی جناب سے مغفرت عطا کرتے ہوئے بخش دے اور ہم پر رحم فرما بے شک تو ہی بخشنے والا نہایت مہربان ہے
اَللَّھُمَّ اغْفِرْلَنَا وَارْحَمْنَا وَاَھْدِنَا وَعَافِنَا وَارْزُقْنَا۔
(صحیح مسلم)
اے اللہ! ہمیں بخش دے ہم پر رحم فرما ہمیں ہدایت نصیب فرما ہم سے در گزر فرما اور ہمیں رزق عطا کر
