اے آر وائی کے صحافیوں کو دھمکی:ٹیم کو دھکمی اپنے لیےسمجھتا ہوں:سلمان اقبال

imran-ary-salam.jpg


صحافیوں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے، جیونیوز کے صحافی ارشد بشیر چوہدری کی جانب سے عمران ریاض خان، ارشد شریف سمیت اے آر وائی کے دیگر صحافیوں کو دھمکی پر چینل کے مالک سلمان اقبال میدان میں آگئے۔

سلمان اقبال نے ٹویٹ پر لکھا کہ ایک بات واضح کرناچاہتا ہوں میری ٹیم کودھمکی خودکواوراپنےادارےکودھمکی سمجھتاہوں،دھمکی سےمتعلق قانونی ٹیم کوکارروائی کرنےکی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ پہلےدن سے پاکستان کی جنگ لڑرہا اورانشااللہ لڑتارہوں گا،جولوگ پروپیگنڈاکررہےہیں وہ سن لیں اےآروائی پاکستان اوراس کےاداروں کیساتھ کھڑاہےاورکھڑارہے گا۔


سلمان اقبال سے قبل عمران ریاض خان نے ٹوئٹ پر بتایا تھا کہ میرے گھر کی نگرانی کرنے والے ڈبل کیبن میں سے ایک کی سی سی ٹی وی فوٹیج، ساتھ اے آر وائی کی ڈی ایس این جی بھی کھڑی ہے۔ اس گاڑی کو گارڈ نے سوسائٹی کے دروازے پر روک کر شناخت پوچھنے کی کوشش کی تو زبردستی آگے بڑھ گئے۔


عمران ریاض خان کے ٹویٹ پر ارشد بشیر چوہدری نے لکھا تھا کہ ارشد شریف ہوں، عمران ریاض خان ہوں یا سمیع ابراہیم جیسے دوسرے سب کو یاد رکھنا چاہئے کہ ایک بار خود کو بیچنے کے بعد آپ اپنی مرضی سے بیانیہ تبدیل نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا تھا کہ زیرزمین دنیا کا اصول ہے کہ مخالف کو تو توڑا جاسکتا ہے لیکن ڈبل ایجنٹ کو نہیں،باز نہ آؤ توگولیاں بھی ماری جاتی ہیں۔
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Ganjon ko iqtidar miltay hi in ki ghunda gardi shuru ho jati hai. Power mein hon to gereban per haath hukumat na ho to phir terla.
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Goon league has always done dirty politics of bribe/blackmail.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
 
Sponsored Link