ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکس چینج میں 400 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)
540687_46811455.jpg


کراچی: ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکس چینج میں 400 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 25 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔

ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکس چینج میں 411 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 100 انڈیکس 32 ہزار 33 پوائنٹس کی سطح پربند ہوا، مجموعی طور پر حصص کی مالیت میں 39 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس عرصے میں بیرونی سرمایہ کاروں نے 1 روڑ 62 لاکھ ڈالر مارلیت کے حصص فروخت کیے۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 25 پیسے کمی کے بعد 166 روپے 75 پیسے میں فروخت جبکہ انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے کمی کے بعد 166 روپے 79 پیسے پر بند ہوا۔

http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Business/540687
 

Back
Top