
تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیرخزانہ تیمورجھگڑا کل سے سوشل میڈیا تنقید کی زد میں ہیں جس کی وجہ ان کا ایک ٹویٹ ہے جس میں انہوں نے ن لیگ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کو جواب دیا۔
ن لیگ کے ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کا ازخودنوٹس کا فیصلہ چار تین سے تھا، اس پر تیمورجھگڑا نے طنزا کہا کہ کیا آپ کو یقین ہے کہ آپ کا مطلب 38-36-36 نہیں ہے؟
جس پر ن لیگ اور انکے حامی صحافیوں نے اس ٹویٹ کو کسی خاتون کے فگر (جسمانی پیمائش)کے طور پر لیا اور اسے نازیبا اور خواتین پر حملہ قرار دیا
دراصل تیمورجھگڑا کا اشارہ مریم نواز کے ایک مشہور زمانہ بیان پر تھا جس میں وہ کہتی ہیں کہ گیلپ سروے کے مطابق ہماری مقبولیت تحریک انصاف سے زیادہ ہے یعنی 36، 38، 36 ۔۔یعنی مریم نواز شہبازشریف، نوازشریف اور اپنی مقبولیت کو جمع کرکے ن لیگ کو تحریک انصاف سے زیادہ مقبول ثابت کرنیکی کوشش کرتی ہیں۔
اس پر مریم نواز کا خوب مذاق بنا اور سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ کسی لیڈر کی مقبولیت 110 فیصد ہوجائے اور وہ بھی تین چار کی مقبولیت جمع کرکے۔
ن لیگی رکن اسمبلی شزا فاطمہ نے اسے غلاظت اور خواتین پر حملہ قرار دیا اور کہا کہ تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جیسا لیڈر جیسا پارٹی ممبر۔۔تعلیم کی کوئی مقدار آپ کے غلیظ مرکز اور ناقص پرورش کو نہیں بدل سکتی
جس پر تیمورجھگڑا نے مریم نواز کا کلپ شئیر کردیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ شزا فاطمہ خواجہ آصف کی بھتیجی ہیں اور کل جب ن لیگی وزیر نے عمران خان کی اہلیہ پر ذاتی حملے کئے تو شزا فاطمہ خواجہ کے انکل ڈیسک بجاکر اور قہقہے لگاکر داد دے رہے تھے لیکن شزا فاطمہ نے اس پر کچھ نہیں کہا اور نہ ہی مذمت کی۔
تیمور جھگڑا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک ٹویٹ نے بہت لوگوں کے ذہنوں پر موجود گندگی کو بےنقاب کردیا۔ مجھے نام لینے کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ اُن لوگوں کےلیےجو مجھےجانتے ہیں، یقین رکھیں، لوگ آپ پرکتنی بھی گندگی پھینکیں، آپ کو اپنی ذات اور اقدار کےساتھ سچا ہوناچاہیے۔ گندگی دوسروں پرچھوڑ دو