ایک ماہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 50روپے اضافہ, قیمت کتنی ہو گئی؟

sugar-price-pak-160kg.jpg


ایک ماہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 50روپے اضافہ,160روپے فی کلو تک فروخت

ملک بھر میں مہنگائی کا نہ تھمنے والا طوفان جاری ہے, عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے,دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہاہے,
ہول سیل مارکیٹ میں ایک ماہ میں چینی کی فی کلوقیمت میں 50روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا۔

چینی 155روپے سے 160روپے فی کلوتک فروخت ہونے لگی ،ایک ماہ میں چینی کی100کلووالی بوری کاایکس مل ریٹ11ہزار سے بڑھ کر13ہزار600 روپے تک جاپہنچا ہے اورفی کلوقیمت میں 50روپے اضافہ کے بعد چینی 155روپے سے160روپے فی کلوتک فروخت کی جارہی ہے۔

ہول سیل ڈیلرز کے مطابق چینی کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ دارحکومت ہے جس نے ملز مالکان کوایکسپورٹ کی اجازت دی،چینی باہر ممالک ایکسپورٹ کرنے سے مارکیٹ میں چینی کی قلت پیداہوئی ہے۔

ڈیلرز کے مطابق گزشتہ سال نومبرمیں چینی91روپے کلوتھی، ایک ماہ قبل تک چینی کاایکس مل ریٹ کے مطابق110 روپے فی کلومیں پڑتی تھی لیکن چینی ایکس مل ریٹ کے مطابق 135روپے فی کلومیں پڑرہی ہے۔

ہول سیلر کا کہنا تھا پرچون مافیا قیمتیں ضرورت سے زائدوصول کررہاہے،اگرہول سیل ریٹ کو دیکھا جائے اوردکاندار5روپے فی کلومنافع وصول کرے توبھی140روپے میں چینی ملنی چاہیے۔

لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور سمیت کئی شہروں میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے نے گزارا مشکل کردیا, کراچی میں ہول سیل میں چینی 137 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔

کراچی میں گندم کا فی کلو بھاؤ چار سے پانچ روپے کم ہوکر 129 روپے پر آگیا ، لیکن اس کے باوجود شہر میں آٹا مہنگا ہوا ہے ۔