Hunain Khalid
Chief Minister (5k+ posts)
ہمارے وزیراعظم صاحب نے اپنے ترکی کے دورے کے دوران اردگان سے پوچھا: ترکی کی ترقی کے پیچھے آخر کیا راز کارفرما ہے؟
اردگان نے کہا کہ میں اپنی کابینہ میں سمجھ دار اور دانا وزیر لیتا ہوں جو ایمانداری کے ساتھ ساتھ سمجھ بوجھ سے بھی کام لیتے ہیں_
وزیراعظم صاحب نے پوچھا: آپ کو کیسے پتہ چلتا ہے کہ کوئی کتنا سمجھ دار اور عقلمند ہے؟
اردگان نے کہا: میں ان کا امتحان لے لیتا ہوں تو پتہ چل جاتا ہے_
ہمارے وزیراعظم صاحب نے پوچھا: کچھ مجھے بھی تو پتہ چلے کیسے لیتے ہیں دانائی کا امتحان؟
اردگان نے مسکراتے ہوئے کہا؛ ابھی بتاتا ہوں۔
ساتھ ہی اپنے وزیراعظم داؤد اوغلو کو آواز دیکر بلایا اور کہا؛ داؤد اگر تیرے ماں باپ کے گھر میں ایک لڑکا پیدا ہوتا ہے جس کا نا تو کوئی بھائی ہے اور نا ہی کوئی بہن، تو یہ لڑکا تیرا کیا لگے گا؟ داؤد اوغلو نے بغیر کسی تاخیر کے کہا؛ جناب عالی یہ تو میں خود ہوں گا_
اردگان نے مسکرا کر ہمارے وزیراعظم کو دیکھا جو کہ کسی سوچ میں گم ہو گئے تھے_
ہمارے وزیراعظم نے ہوٹل پہنچ کر اپنے وفد کے ساتھ آئے ہوئے وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی جناب چوہدری عابد شیر کو بلا کر پوچھا: عابد شیر علی، اگر تیرے ماں باپ کے گھر میں ایک بچہ پیدا ہوتا ہے جس کا نا تو کوئی بھائی ہے اور نا ہی کوئی بہن، بتا یہ بچہ تیرا کیا لگے گا_
چوہدری عابد شیر علی نے بہت سوچ سوچ کر کہا کہ میں اس کا جواب ایک گھنٹے کے بعد دوں گا_
وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی صاحب نے اپنے کمرے میں جا کر چوہدری نثار علی کو فون کیا اور پوچھا؛ چوہدری صاحب اگر آپ کے ماں باپ کے گھر میں ایک بچہ ہوتا ہے جس کا نا تو کوئی بھائی ہے اور نا ہی کوئی بہن، بتاؤ تو بھلا یہ بچہ تمہارا کیا لگے گا؟ چوہدری نثار صاحب نے کہا؛ یہ تو میں خود ہوں گا_
ایک گھنٹے کے بعد وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی صاحب نے وزیر اعظم کا دروازہ کھٹکھٹایا اور جیسے ہی وزیر اعظم صاحب باہر نکلے تو انہیں اپنی خوشی پر قابو پاتے ہوئے کہا؛ وزیر اعظم صاحب اگر میرے والدین کے گھر میں ایک بچہ پیدا ہوتا ہے جس کا نا تو کوئی بھائی ہے اور نا ہی کوئی بہن، تو یہ بچہ چوہدری نثارعلی ہو گا_
;)