ایک سوال

Absent Mind

MPA (400+ posts)
السلام علیکم معزز ممبران۔ کیسے ہیں آپ سب؟ ایک چھوٹا سا سوال لے کر حاضر ہوا ہوں۔ پاکستان میں کسی بھی جگہ کسی بھی فورم پر، فیسبک ٹویٹر یا ہماری اس سائٹ پر جب کسی بھی برسرِاقتدار حکومت پر اعتراض ہو چاہے وہ پی پی ہو یا نون لیگ۔ آپ ان کی کسی بھی حکومتی عمل پر اعتراض کیا گیا تو جواب میں عمران خان پر ہی تنقید کی گئی۔
آپ تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں مجھے ایک بھی ایسی مثال نہیں ملی جہاں کسی نے نون لیگ یا پی پی پر کوئی اعتراض کیا ہو اور جواب میں کوئی مثبت جواب آیا ہو بلکہ ہمیشہ وہی مثال بنی جس میں ایک مستری نے ایک گھر کی دیوار ٹیڑی کھڑی کر دی جب مالک مکان نے اعتراض کیا تو مستری نے جواب دیا کہ آپ نے صحن میں درخت کیوں اگایا ہوا ہے۔
 
Last edited by a moderator:

pablo

Banned
:banana:نشہ شراب میں ہوتا تو ناچتی بوتل

کوکین خان انقلاب کی تیاری کرتے ہووے

13532945_553410924867258_8342299386359990478_n.jpg
 
aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
سیدھی سی بات ہے جواب جو نہیں ہوتا اور درباری چمچہ گیری نا کریں تو کھائیں کہاں سے
 
aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
:banana:نشہ شراب میں ہوتا تو ناچتی بوتل

کوکین خان انقلاب کی تیاری کرتے ہووے

13532945_553410924867258_8342299386359990478_n.jpg

:lol::lol::lol::lol:

اور ناظرین دوسری ہی پوسٹ میں تھریڈ سٹارٹر کی بات سچی ثابت
 
chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
The paid mafia of GOON league is classic example of slavery. Innein chittar maar lou laikan inn ke KHUADOON Nawaz aur Zardari ko kuch matt kahoo.
 
عامر صاحب، کوئی چمچہ گیری کرنے والا نہیں ہے ، دراصل جب بھی کوئی ن لیگ حکومت کے خلاف تھریڈ بنتا ہے تو تحریک انصاف کے جہادی اس پہ کمنٹس میں سب سے پہلے ن لیگ کے حامیوں کو گالیاں بکتے ہیں ، ایسے ماحول میں آپ کیوں توقع کرتے ہیں کہ ن لیگ والوں کی جانب سے اپنی قیادت پہ تنقید کی نوبت آئے گی ؟:biggthumpup:
سیدھی سی بات ہے جواب جو نہیں ہوتا اور درباری چمچہ گیری نا کریں تو کھائیں کہاں سے
 
aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
عامر صاحب، کوئی چمچہ گیری کرنے والا نہیں ہے ، دراصل جب بھی کوئی ن لیگ حکومت کے خلاف تھریڈ بنتا ہے تو تحریک انصاف کے جہادی اس پہ کمنٹس میں سب سے پہلے ن لیگ کے حامیوں کو گالیاں بکتے ہیں ، ایسے ماحول میں آپ کیوں توقع کرتے ہیں کہ ن لیگ والوں کی جانب سے اپنی قیادت پہ تنقید کی نوبت آئے گی ؟:biggthumpup:

لیکن چوہدری صاحب یہاں تو تھریڈ سٹارٹر نے کوئی گالی نہیں دی ، ایک سوال پوچھا مہذب انداز میں اور اگلی ہی پوسٹ میں وہی کچھ ہوا
 
aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
سر کیا واقعی ان کو پیسے ملتے ہیں؟

سو فیصد ، مریم نواز کا میڈیا سیل تو ایک حقیقت ہے اور سننے میں آیا ہے ماہانہ آٹھ کروڑ کا بجٹ ہے

فورم پے ہو سکتا ہے کچھ لوگ واقعی نواز شریف کو بہتر آپشن سمجھتے ہوں لیکن لفافہ ممبرز بھی ضرور موجود ہیں
 
سیاست میں سب کو حق ہے
اپنی مرضی کی پارٹی کو پسند کرے اور کسی کو ریجیکٹ کرے
تم شیری مزاری سے کتنے پیسے لیتے ہو لکھنے کے ؟
 
aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
سر کیا واقعی ان کو پیسے ملتے ہیں؟

ایک اور بات ، ہم انصافی اکثر تنقید کرتے ہیں عمران خان کے فیصلوں پے ، حتیٰ کہ عمران خان کو قائد اعظم ثانی سمجھنے والا ہمارا ببلو بھی تنقید کر جاتا ہے لیکن یہ لوگ کبھی تنقید نہیں کریں گے نواز حکومت پے ، ماڈل ٹاؤن تک پے نہیں اور آپ کبھی بھی انہیں آرمی کی تعریف کرتے نہیں دیکھیں گے کیونکہ مریم باجی کی انسٹرکشنز ہیں ، آرمی کو بھی پولیس کی طرح قابو کرنے کے چکر میں ہیں اور اسی چکر میں چکرا بھی گئے تھے ٩٩ میں
 
The_Fighter

Banned

دراصل سوشل میڈیا پر صرف پی ٹی آئی کے لوگ نظریاتی ہیں، ن لیگ کا سوشل میڈیا پر بندہ ڈھونڈے سے نہیں ملتا، اسی وجہ سے حکومت نے قومی خزانے پر بوجھ ڈالتے ہوئے مریم نواز میڈیا سیل قائم کیا۔ آپ کو اس فورم پر جتنے بھی ن لیگی نظر آئیں گے وہ نہایت پروفیشنل طریقے سے کام کرتے ہیں، تھریڈ چاہے جس موضوع پر ہو ان کا نشانہ عمران خان ہوگا۔ اور ان کو بڑی آسانی سے پہچانا جاسکتا ہے کہ وہ مریم نواز کے میڈیا سیل کے سپاہی ہیں، ان بے چاروں کی بھی مجبوری ہے، تھوڑے سے فائدے کے لئے اپنا ضمیر ایمان بیچ دیتے ہیں، گھر کا گزارا چلتا نہیں اس لئے دس دس روپے والی پوسٹ کرکے گھر والوں کو بھی حرام کھلاتے ہیں۔ لیکن میری رائے میں ان سے وہ بھکاری اچھے ہیں جو مانگ کر کھا لیتے ہیں ، اپنی عزت گنوا دیتے ہیں، لیکن کم از کم ملک کو نقصان تو نہیں پہنچاتے۔

aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
سیاست میں سب کو حق ہے
اپنی مرضی کی پارٹی کو پسند کرے اور کسی کو ریجیکٹ کرے
تم شیری مزاری سے کتنے پیسے لیتے ہو لکھنے کے ؟

بلکل حق ہے لیکن جھوٹ بولنے اور ظلم کو سپورٹ کرنے کا حق کسی کو نہیں
 
aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
اس کے لیے تمہاری ڈیوٹی جو لگی ہوئی ہے پوری کرو

مجھے نا لفافہ ملتا ہے نا چیک جو ضمیر کی آواز ہوتی ہے لکھ دیتا ہوں لیکن آپ نے ہمیشہ کی طرح پھر بات گول کر دی
 
، عامر صاحب ، تھریڈ والے بھائی نے ایک جنرل سوال کیا ہے کہ ن لیگ کے حامی اپنی قیادت پہ تنقید کیوں نہیں کرتے ،،،،میں نے جواب میں وجہ بتا دی
لیکن چوہدری صاحب یہاں تو تھریڈ سٹارٹر نے کوئی گالی نہیں دی ، ایک سوال پوچھا مہذب انداز میں اور اگلی ہی پوسٹ میں وہی کچھ ہوا
 
aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
، عامر صاحب ، تھریڈ والے بھائی نے ایک جنرل سوال کیا ہے کہ ن لیگ کے حامی اپنی قیادت پہ تنقید کیوں نہیں کرتے ،،،،میں نے جواب میں وجہ بتا دی

آپ دوسروں کو کیوں دیکھتے ہیں آپ وہ کیوں نہیں کہتے جو آپ کو سچ لگتا ہے ، انصافی اکثر تنقید کرتے ہیں عمران کے فیصلوں پے ، ریحام کے کی مثال آپ کے سامنے ہے ، مریم کے خلاف کبھی کوئی بولا ن لیگ میں آج تک ؟؟
 
pablo

Banned
مجھے نا لفافہ ملتا ہے نا چیک جو ضمیر کی آواز ہوتی ہے لکھ دیتا ہوں لیکن آپ نے ہمیشہ کی طرح پھر بات گول کر دی

یار کیوں بال کی کھال کھینچ رہے ہو
کراچی میں امجد صابری کا قتل ہوا جج کا بیٹا اغوا ہوا
کوئی ایک بیان دیکھا دو خان کا قائم علی شاہ کے خلاف
پنجاب میں کسی کی موٹر سائیکل چوری ہو جائے
تو خان کالی عینکیں لگا کر پوری پریس کنفرنس کر دیتا ہے
شہباز شریف کے خلاف
 
Back
Top