ایک تھی ایم کیو ایم : مظہر عباس

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
سوچتا ہوں آغاز کہاں سے کروں اور اختتام کہاں۔ ان چالیس سالوں میں مہاجر قومی موومنٹ کا عروج بھی دیکھا اور متحدہ قومی موومنٹ کا زوال بھی۔ سیاست میں تشدد غالب آجائے تو نہ سیاست رہتی ہے نہ نظریات۔ پہلے تالیاں نہ بجانے اور نعرہ کا جواب نہ دینے پر ناراضی کا اظہار کیا جاتا تھا۔ آج کل تالیاں بجانے اور نعرےکا جواب دینے کے مقدمات کا سامنا ہے۔ شہری سندھ کی سیاست 70کے بعد کچھ اس طرح پروان چڑھی کہ ذوالفقار علی بھٹو کا دورِ اقتدار (1972-1977)وہ وقت تھا جب مذہبی جماعتوں کا زور تھا، ’’مہاجر کارڈ‘‘ ان کے پاس تھا۔ سندھی زبان کا بل اور اس پر لسانی فسادات۔ کوٹہ سسٹم، تعلیمی اداروں میں داخلے میں دشواریاں، نوکریوں میں کراچی، حیدرآباد، سکھر کے لوگوں پر پابندی۔ بھٹو اور اردو بولنے والے دانشوروں کے درمیان مسئلے کے حل کے لئے مذاکرات اور معاملہ 60فیصد دیہی اور 40فیصد شہری کوٹہ پر حل ہوگیا۔ بدقسمتی سے یہ فارمولہ سیاست کی نذر ہو گیا۔

568221-MazharAbbasNew-1372179387.JPG

1976میں الیکشن ہوئے، نتائج تسلیم نہیں کئے گئے۔ قومی اتحاد کی تحریک چلی اور شہری سندھ گڑھ بنا۔ جولائی 1977مارشل لا کا نفاذ، شہروں میں مٹھائی تقسیم، 90روز کےوعدے پر الیکشن ملتوی۔ 1978اردو بولنے والے نوجوانوں کا مہاجر سیاست، مہاجر کے نام سے کرنے کا فیصلہ۔ کہتے ہیں APMSOسے ایم کیو ایم تک کے سفر میں بنیادی لوگوں میں بانی متحدہ کے علاوہ اختر رضوی مرحوم، عظیم احمد طارق مرحوم، ڈاکٹر عمران فاروق مرحوم، سلیم شہزاد مرحوم، ڈاکٹر سلیم حیدر، ماسٹر علی حیدر، احمد سلیم صدیقی، طارق مہاجر، کشور زہرہ، زرین مجید اور کچھ لوگ شامل تھے۔ 1984طلبہ تنظیم سے سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ مگر سندھی، مہاجر، اتحاد قائم کرنا جس میں رضوی صاحب کا اہم کردار رہا جس کی ایک وجہ ان کا بائیں بازو کی جماعت نیشنل عوامی پارٹی سے تعلق۔ 1986میں نشتر پارک میں پہلا جلسہ، سفید کرتا پاجامہ کو مہاجر شناخت کے طور پر متعارف کرانا۔

1978سے 1986تک شہری علاقوں خاص طور پر کراچی میں بدترین فرقہ وارانہ اور پھر لسانی فسادات، نئی نئی تنظیمیں اور گروپ تشکیل پاتے گئے۔ 1987بلدیاتی الیکشن کے نتائج نے سندھ میں ایک نئی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھ دی جسے بھرپور عوامی پذیرائی ملی۔ ایسے ایسے لوگ ایوانوں میں پہنچے جنہیں پتا بھی نہیں تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کی عمارت کدھر ہے اور حلف کیسے لیتے ہیں۔ 1988الیکشن سے کچھ ہفتے پہلے حیدر آباد میں دو سو افراد منٹوں میں قتل کردیئے گئے۔ جواب میں کراچی میں خونیں ردعمل سامنے آیا اور سو سے زائد افراد مار دیئے گئے۔ انتخابات ہوئے تو ایسا لگا جیسے سندھ کو انتخابی طور پر دیہی اور شہری سندھ میں تقسیم کردیا گیا ہو پھر پی پی پی اور ایم کیو ایم حکومتی اتحاد بنا۔

1989بے نظیر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں ایم کیو ایم کا خفیہ طور پر حکومتی اتحاد ی ہوتے ہوئے مخالفت میں ووٹ۔ دونوں جماعتوں میں بداعتمادی کی ابتدا ہوئی جو شاید آج تک قائم ہے۔ ایم کیو ایم کے نعروں میں شدت آگئی، الگ صوبے سے لے کر محصورین مشرقی پاکستان کی واپسی، شہروں میں فسادات اور 6اگست 1990کو بے نظیر حکومت کا خاتمہ۔ 1990کے الیکشن اور متحدہ کی کامیابی مگر اس بار زور زبردستی کا الزام، جام صادق کی حکومت قائم، نواز شریف اتحادی، 1992ڈاکوئوں اور کرمنل کے خلاف فوجی آپریشن۔ کراچی میں ایم کیو ایم میں پہلی تقسیم، حقیقی کا قیام اور آفاق اور عامر خان الگ، بانی متحدہ جام صادق کے مشورے پر جنوری 92ء میں لندن روانہ جہاں سے آج تک واپسی نہیں ہوئی۔

1994میں پولیس آپریشن میں متحدہ کے کئی سو مبینہ کرمنل مارے گئے مگر بڑی تعداد میں لوگ ماورائے عدالت بھی قتل کئے گئے۔ 1993میں بانی چیئرمین عظیم احمد طارق کا قتل الزام متحدہ پر، وجہ بانی سے اختلاف۔ اس کے بعد یہ سلسلہ رک نہ سکا مگر ان تمام سالوں میں کچھ خفیہ ہاتھ بھی نمایاں رہے اور ان کی سیاست بھی۔ 2002سے 2007تک ایم کیو ایم کو جیسے نئی زندگی مل گئی ہو۔ پہلی بار شہری علاقوں خاص طور پر کراچی میں ترقیاتی کام ہوئے مگر جس چیز نے ایم کیو ایم کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا وہ علاقہ کنٹرول، زور زبردستی، بھتہ خوری اور پرتشدد واقعات تھے۔

2013الیکشن میں متحدہ کامیاب مگر بانی پارٹی سےناراض۔ تحریک انصاف کو 8لاکھ ووٹ کیسے پڑگئے۔ یہیں سے جماعت کے خاتمہ کا آغاز ہوا۔ اس بار ہونے والے آپریشن کو وہ سمجھ ہی نہیں پائے۔ کچھ عرصے بعد قابل اعتراض تقاریر کرنے پر لاہور ہائی کورٹ نے اس کی کوریج پر پابندی لگادی جو اب تک برقرار ہے۔ 22؍اگست 2016کو رہی سہی کسر بھی پوری ہوئی۔ متحدہ کا مرکز، دفتر سیل ہوا بلکہ اس کے اطراف تمام سیاسی سرگرمیاں بھی۔ کچھ رہنمائوں نے پارٹی کو بچانے کی کوشش کی اور شاید آج بھی کررہے ہیں مگر اب یہ اندر کی لڑائی زیادہ نظر آتی ہے۔

چالیس سال کا سفر بے نتیجہ ہی رہا مگر آج بھی مطالبات وہی ہیں نوکریاں، داخلے نہیں تو الگ صوبہ۔ تقسیم نہیں اتحاد میں اتفاق میں برکت ہوتی ہے۔ ناانصافیاں بہرحال ختم کرنا ہوں گی۔ کراچی کو ایک خاص نقطہ نظر سے دیکھنا چھوڑیں یہ سندھ کا دارالحکومت بھی اور پاکستان کا معاشی حب بھی۔ تاریخ کا سبق یہ ہے کہ غلطیوں سے سیکھیں۔ حقیقت یہ کہ آپ کا اصل امتحان ہوتا ہی اس وقت ہے جب آپ کے پاس اختیار بھی ہو اور آپ شریک اقتدار بھی ہوں۔ یہ مواقع ملے مگر آپ کے لوگ چمک کا شکار ہوگئے اور آپ کسی اور جانب نکل گئے۔

تشدد اور سیاست، جرائم اور جمہوریت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ یہ استعمال ہونے والوں کو بھی سوچنا ہے اور استعمال کرنے والوں کو بھی۔ جنہوں نے ہتھیار اٹھائے ان کے لئے بھی سبق ہے اور جنہوں نے ہتھیار دینے میں سہولت کاری کی ہے، پھر کبھی سہی۔ اگر موقع ملے تو حسن جاوید کا ناول ’’شہر بے مہر‘‘ پڑھ لیجئے گا۔

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
ایم کیو ایم نے عوام کو قومیت کی بینیاد پر بیوقوف بنایا
پی پی نے بھی صوبائیت کے نام پر بیوقوف بنایا
جماعت اسلامی و فضلو نے مذھب کی بنیاد پر بیوقوف بنایا
نون لیگ نے دوسری جماتوں سے بچانے کی بنیاد پر بیوقوف بنایا
.
 
sensible

اور چشم فلک نے دیکھا ان سب کا مفاد ایک تھا اس لئے بیوقوف بننے والے نقصان میں ہیں اور ہر صوبے ہر شہر میں ان کی حالت ایک جیسی ہے اور بنانے والوں کی ایک جیسی اور وہ سب آج ایک ہیں
 
Islamabadiya

Chief Minister (5k+ posts)
ایم کیو ایم نے عوام کو قومیت کی بینیاد پر بیوقوف بنایا
پی پی نے بھی صوبائیت کے نام پر بیوقوف بنایا
جماعت اسلامی و فضلو نے مذھب کی بنیاد پر بیوقوف بنایا
نون لیگ نے دوسری جماتوں سے بچانے کی بنیاد پر بیوقوف بنایا
.
Aur aik nain tabdeeli kay naam par
 
Hussain1967

Chief Minister (5k+ posts)
ایم کیو ایم نے عوام کو قومیت کی بینیاد پر بیوقوف بنایا
پی پی نے بھی صوبائیت کے نام پر بیوقوف بنایا
جماعت اسلامی و فضلو نے مذھب کی بنیاد پر بیوقوف بنایا
نون لیگ نے دوسری جماتوں سے بچانے کی بنیاد پر بیوقوف بنایا
.
Noon Leak too used religion card in 1988 and 1990 elections. In later years all pro-religious people of Central Punjab attached themselves to them and Nawaz is still known as pro-Islam in Punjab. While majority of Paki liberals (who seldom take Allah’s name in their writing or talks), Nawaz and Maryam abundantly use Allah’s name in their speeches and tweets. This is all to keep in tact neem-mazhabi people of Punjab with them. Otherwise, we all know how much religious Nawaz and his daughter are!
 
CANSUK

Chief Minister (5k+ posts)
ایم کیو ایم نے عوام کو قومیت کی بینیاد پر بیوقوف بنایا
پی پی نے بھی صوبائیت کے نام پر بیوقوف بنایا
جماعت اسلامی و فضلو نے مذھب کی بنیاد پر بیوقوف بنایا
نون لیگ نے دوسری جماتوں سے بچانے کی بنیاد پر بیوقوف بنایا
.

نون ليگ کا جاگ پنجابی جاگ بھول گئے کيا۔
 
dangerous tears

Senator (1k+ posts)
اس کا مجھے پتہ نہیں لیکن یہ ضرور پتا ہے کہ ایم کیو ایم کو فوج دبڑ دہوس کیا ہے
پہلے خود ہی بناتے ہیں پحر خود ہی آپریشن کرتے ہین
اگر صرف اپنا کام کریں اور سیاسی انجیرینگ نا کریں تو عوام کے ہاتحون زلیل نا ہو
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
پہلے خود ہی بناتے ہیں پحر خود ہی آپریشن کرتے ہین
اگر صرف اپنا کام کریں اور سیاسی انجیرینگ نا کریں تو عوام کے ہاتحون زلیل نا ہو
غلطی کی تو بعد میں سدھار بھی لیا
اس میں عوام کے ہاتھوں ذلالت کیسے ہوئی ، عوام تو شکر گزار ہوئی ہے
.
 
dangerous tears

Senator (1k+ posts)
غلطی کی تو بعد میں سدھار بھی لیا
اس میں عوام کے ہاتھوں ذلالت کیسے ہوئی ، عوام تو شکر گزار ہوئی ہے
.
کیا عوام صرف پی ٹی آءٰ والے ہیں پاکستان میں ان کے سوا کوءی عوام نہیں ہے
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
کیا عوام صرف پی ٹی آءٰ والے ہیں پاکستان میں ان کے سوا کوءی عوام نہیں ہے
آپ کھل کر بتایں آپ کیا کہنا چاہتے ہیں ؟
ایم کیو ایم کو بنانا غلط تھا یا ختم کرنا غلط تھا ؟
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
بات ایم کیو ایم کی نہیں
سیاسی انجیرینگ کی ہے جس سے یہ باز نہیں آتے
ایم کیو ایم کا مجھے علم نہیں کہ کس نے حقیقتا بنائی تھی
لیکن نواز شریف کو ضیاء لایا تھا
اور ضیاء نے ہی باسٹھ تریسٹھ کی ترمیم کی تھی
لہٰذا ضیاء کو نواز شریف کو لانے کا الزام نہیں دیا جا سکتا
ضیاء نے اچھا قانون بنایا جس نے اس کی غلط چوائس کو مٹا دیا
سبحان الله
 
dangerous tears

Senator (1k+ posts)
ایم کیو ایم کا مجھے علم نہیں کہ کس نے حقیقتا بنائی تھی
لیکن نواز شریف کو ضیاء لایا تھا
اور ضیاء نے ہی باسٹھ تریسٹھ کی ترمیم کی تھی
لہٰذا ضیاء کو نواز شریف کو لانے کا الزام نہیں دیا جا سکتا
ضیاء نے اچھا قانون بنایا جس نے اس کی غلط چوائس کو مٹا دیا
سبحان الله
ضیا کے جانے کے بعد ایک آءی جی آئی بھی بنی تھی
شاید آپ کو پتا نہیں ہوگا کس نے بنائی تھی اور کس نے سیاستدانوں میں پیسے بانٹے تھے
پھر ایک ایم ایم اے بنی تھی جس کو ملا ملٹری الائینس کہا جاتا ہے
پھر ایک خادم رضوی بھی لانچ ہوا تھا شاید آپ کو پتا نہین ہوگا کس نے لانچ کیا تھا
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
ضیا کے جانے کے بعد ایک آءی جی آئی بھی بنی تھی
شاید آپ کو پتا نہیں ہوگا کس نے بنائی تھی اور کس نے سیاستدانوں میں پیسے بانٹے تھے
پھر ایک ایم ایم اے بنی تھی جس کو ملا ملٹری الائینس کہا جاتا ہے
پھر ایک خادم رضوی بھی لانچ ہوا تھا شاید آپ کو پتا نہین ہوگا کس نے لانچ کیا تھا
چکرا دیا آپ نے
پیسے جس کے خلاف بانٹے گئے آج وہ اپنے عاشق کے لئے مرے جا رہے ہیں اور ایم ایم اے والے بھی
.
خادم رضوی بھی شاید مل جائے
.
 
Back
Top