ایک تعزیتی جلوس
برگاہ بذریعہ اشہار ہذا خواص وعوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ایک تعزیتی جلوس کل صبح بسلسلہ سزا وجرمانہ بذریعہ عدالت خاندان شریفاں مسمی نواز شریف،کیپٹن صفدر،مسمات مریم نواز المشہور قطری،فراری وحمل قبل از شادی بر مکان بچا،کھچا واحد پٹواری شہر کوئٹہ "راتب پاجی" برآمد ہو گا
جلوس ہذا کے آگے،آگے محترم پٹواری" راتب پاجی" سیاہ جھنڈا اٹھائے جلوس کی قیادت فرمائیں گے ان کے ہمراہ ان کے اہل خانہ بین کرتے، آنسو بہاتےعدالت کے جج کو کوسنے اوراپنے دوپٹے وغیرہ پھیلا کربد دعائیں دیتے ہوئے ہمراہ ہوں گے
عاشقان خاندان شریفاں کوئٹہ شہر ( اگر کوئی ہے)سے درخواست ہے کہ اس جلوس ہذا میں شرکت فرما کر جلوس کی رونق بڑھائیں اور ثواب دارین حاصل کریں
متمنی شرکت و سوگواران
پٹواری راتب پاجی و پسران
پاجی منزل، پٹواری گلی کوئٹہ شہر
مخیر حضرات سے اپیل
چونکہ اس ناگہانی صدمہ جانفزا کے سوگ کے سبب محترم پٹواری راتب پاجی کے دولت کدہ میں تین روز تک چولہہ نہیں جلے گا لہذا شہر کے مخیر حضرات سے اپیل کی جاتی ہے کہ دوران جلوس اور بعد ازاں تین یوم تک ان کے لئے لنگر وغیرہ کا اہتمام کریں
کرو مہربانی تم اہل زمیں پر
خدا مہرباں ہوگا عرش بریں پر