ایکس کی بندش، پاکستان کو 262 ارب روپے کا نقصان ہو چکا،عواب علوی

5twitterkibndisshsy nuqan.png


پاکستان میں ٹوئٹر پر 216 دنوں سے جاری پابندی پر سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کے بیٹے عواب علوی نے شدید ردعمل دیا ہے۔ عواب علوی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹر پر پابندی نہ صرف معلومات کے اہم ذرائع کو محدود کر رہی ہے بلکہ اس کا مقصد عوامی آوازوں کو خاموش کرنا ہے۔

عواب علوی نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ پاکستانی حکومت نے یہ پابندی لگا کر عالمی سطح پر خبروں کے ایک اہم ذریعے سے خود کو الگ کر لیا ہے، جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ مقامی میڈیا بھی بریکنگ نیوز کے لیے ٹوئٹر پر انحصار کرتا ہے۔ ان کے مطابق، اس پابندی سے ملک کی معاشی صورتحال پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کو ٹوئٹر پر پابندی سے 911 ملین ڈالر (تقریباً 262 ارب روپے) کا نقصان ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی پالیسیاں، جو ترقی کی بجائے زوال کی طرف لے جا رہی ہیں، پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کے مستقبل کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔ عواب علوی نے یہ بھی نشاندہی کی کہ روایتی میڈیا اپنی اثرپذیری کھو رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا جدید معلومات اور خبروں کے لیے ایک طاقتور ذریعہ بن چکا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1855896409943298515
عواب علوی نے ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کیسے انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں ٹوئٹر کو استعمال کیا جبکہ روایتی میڈیا پرانے خیالات میں الجھا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی حکومت جدید مواصلات کے طریقوں کو اپنانے کے بجائے روایتی میڈیا پر انحصار کرتی رہی، تو میڈیا کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1855914503923286032