
عید سے ایک روز قبل وزیراعظم شہبازشریف نے ایک اجلاس کی صدارت کی جو عیدالاضحٰی کے موقع پر صفائی اور آلائشو ں سے سے متعلق تھا۔
جس میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج لاہور میں عید الاضحی کے حوالے سے عوام کی سہولت کے لیے اقدامات اور عید کے دنوں میں صفائی کے نظام کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی. جس میں وزیراعظم کو پنجاب میں عید الاضحی کے دوران صفائی کے انتظامات کے حوالے سے بریفننگ دی گئی۔
https://twitter.com/x/status/1545818938185027585
ایک اور ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ عید کے دنوں میں صفائی کی مشینری کو شفٹوں میں چوبیس گھنٹے فعال رکھیں اور عوام کی دہلیز سے آلائشیں اٹھانے کے عمل کو یقینی بنائیں.وزیراعظم نے واسا حکام کو سخت ہدایت جاری کی کہ مون سون کی بارشوں کے پیش نظر نالوں کی صفائی کروائی جائے.
https://twitter.com/x/status/1545819290238066689
وزیراعظم شہبازشریف کے اس ٹویٹ پر عثمان بزدار بھی سامنے آگئےا ور کہا کہ ہمارے دور میں 4 عید الاضحٰی آئیں اور ہم نے ایسا سسٹم بنایا کہ میونسپلٹی لیول کےافسران صفائی کے بہترین انتظامات خود کرتے تھے اور شکایات نہ ہونے کے برابر آتی تھیں
https://twitter.com/x/status/1546532193656266752
انہوں نے مزید کہا کہ اب ایسےنااہلوں کی حکومت آئی ہےکہ ایٹمی ملک کے وزیراعظم کو میونسپل لیول کے بنیادی کام کی نگرانی کرنی پڑ رہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shehb11i1i.jpg