این سی او سی کا کورونا وبا کیلئے عائد کردہ تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

ncoc-pakistan-end.jpg


این سی او سی (نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر) کے سربراہ اسد عمر نے ملک بھر میں کوویڈ19 کی ویکسین کے علاوہ تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے نیوز بریفنگ میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین لگوانے کی پابندی برقرار رہے گی، کیونکہ کورونا ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا۔

اسد عمر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے پابندیاں ختم کرنے سے وبا میں کچھ اضافہ ہو، لیکن ہم دوبارہ بھی اقدامات کرسکتے ہیں۔ عوام نے این سی او سی کی ہدایات پر بہت حد تک عمل کیا، لہذا جتنی پابندیاں لگائی تھیں وہ ختم کی جا رہی ہیں۔

سربراہ این سی او سی نے واضح کیا کہ شادی کی تقریبات، مارکیٹس ، بازاروں، آؤٹ ڈور ایونٹس، کھیلوں کی سرگرمیوں، مذہبی اجتماعات پر لگی تمام پابندیاں ختم کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1504003099832242180
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وبا کا پھیلاؤ کم ہو رہا ہے اور کورونا کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے، اس لیے سوچ سمجھ کر معمول کی زندگی کی طرف جانے کا فیصلہ کیا ہے، اب اس وبا سے نکلنا ہے۔