لاہور ہائیکورٹ، سنی اتحاد کونسل کے ایم این اےکی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیخلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا،، عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصل آباد این اے 97 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم کالعدم قرار دے دیا ،،، نتائج مرتب ہونے کے بعد کیا الیکشن کمیشن دوبارہ گنتی کا حکم دے سکتا،، تحریری حکم
جسٹس شمس محمود مرزا نے سنی اتحاد کونسل کے رکن اسمبلی سعد اللہ کی درخواست پر 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا
سعد اللہ نے اپنے مدمقابل امیدوار کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا
ایک مرتبہ نتائج مرتب ہونے کے پاس الیکشن کمیشن کے پاس ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا اختیار نہیں ہے، عدالت
این اے 97 کے نتائج مرتب ہونے کے بعد دوبارہ گنتی کا حکم دیا گیا، عدالت
انتخابی نتائج مرتب ہونے کے بعد انتخابی قوانین کے تحت دوبارہ گنتی کا حکم نہیں دیا جا سکتا، عدالت
عدالت نے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کیخلاف درخواست منظور کی
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے امیدوار علی گوہر خان کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا